GTA Aainee Sherani

Call Website

GTA Aainee Sherani organisation page

06/04/2026

آج 6 اپریل کو ضلع شیرانی کے ہیڈکوارٹر مانی خواہ میں محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام میں تعیناتی آرڈرز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر شیرانی جناب حضرت ولی کاکڑ صاحب تھے، جبکہ پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی جناب احمد خان قریشی صاحب نے کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ٹی اے آئینی شیرانی کے صدر سید شاہ شیرانی نے نئے بھرتی اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں، جس کا سہرا ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر شیرانی جناب حضرت ولی کاکڑ صاحب اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرانی جناب احمد خان قریشی صاحب کے سر جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے دیانتدار اور محنتی افسران پر فخر ہے اور ہم ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

20/01/2026

گرینڈ الائنس مزید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور
حکومت کی بے حسی اور نااہلی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، جس کے واضح ثبوت آج خود حکومتی اقدامات نے پیش کر دیے ہیں۔ ملازمین کے جائز مطالبات کو مسلسل نظرانداز کرنے کے باعث گرینڈ الائنس اب مزید سخت اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو چکا ہے۔
ان حالات کے پیشِ نظر کل پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
تمام ملازمین، تنظیمی عہدیداران اور ہمدرد ساتھیوں سے اپیل ہے کہ وہ بھرپور شرکت کرکے اپنی یکجہتی اور اتحاد کا عملی ثبوت دیں۔

20/01/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس کے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج 20 جنوری کو بلوچستان بھر کے سرکاری ملازمین اپنے جائز، آئینی اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے کوئٹہ کی جانب پُرامن طور پر روانہ ہوئے۔ تاہم نااہل اور عوام دشمن حکومتی طرزِعمل کے تحت مختلف مقامات پر غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کر کے ملازمین کو روکنے کی ناکام کوشش کی گئی، جو آئینِ پاکستان میں دیے گئے حقِ اجتماع اور حقِ احتجاج کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ریاستی طاقت کا استعمال، راستوں کی بندش اور ملازمین کو ہراساں کرنا کسی بھی صورت قانونی جواز نہیں رکھتا اور اس کے تمام تر نتائج کی ذمہ داری براہِ راست حکومتِ وقت پر عائد ہوگی۔
بلوچستان گرینڈ الائنس کی قیادت میں جاری یہ جدوجہد کسی دباؤ، رکاوٹ یا جبر سے نہیں رکے گی۔ ملازمین اپنے حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
انشاء اللہ فتح ملازمین کی ہوگی،
اور حق کی آواز ہر رکاوٹ توڑ کر منزل تک پہنچے گی۔

18/01/2026

Address

Zhob
Zhob
GOVERNMENTTEACHER

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GTA Aainee Sherani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share