24/10/2026
پریس ریلیز
ژوب بار ایسوسی ایشن کے وفد کی سینئر ایڈووکیٹ ایاز خان مندوخیل اور بلوچستان بار کونسل سے ملاقات
ژوب بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ نصرالدین بابر، وائس پریذیڈنٹ ایڈووکیٹ انور دوست مندوخیل، پریس سیکرٹری ایڈووکیٹ صمد افغان اور فنانس سیکرٹری ایڈووکیٹ حبیب الرحمٰن نے پہلے سینئر ایڈووکیٹ ایاز خان مندوخیل سے ملاقات کی۔
بعد ازاں وفد نے بلوچستان بار کونسل سے ملاقات کرکے ژوب بار ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ژوب بار ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ بلوچستان بار کونسل اپنی یقین دہانی کے مطابق مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔
پریس سیکرٹری، ژوب بار ایسوسی ایشن