Abu Samar Mughal

Abu Samar Mughal

Share

public service

10/06/2023
09/06/2023

🌺 بہت ہی خوبصورت تحریر ۔حج 🌺
ایک بہت هی گنہگار شخص حج ادا کرنے چلا گیا وهاں کعبہ کا غلاف پکڑ کر بولا ’’الٰہی اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور کلمہ حج میں دو حرف ہیں، "ح" سے تیرا حکم اور "ج" سے میرے جرم مراد ہیں۔ تو اپنے حکم سے میرے جرم معاف فرما دے۔
آواز آئی! اے میرے بندے تو نے کتنی عمدہ مناجات کی پھر کہو!
وہ دوبارہ نئے انداز سے یوں پکارتا ہے: ’’اے میرے بخشن ہار! اے غفار! تیری مغفرت کا دریا گنہگاروں کی مغفرت و بخشش کیلئے پرجوش ہے اور تیری رحمت کا خزانہ ہر سوالی کیلئے کھلا ہے۔ الٰہی! اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں اور حج دو حرف پر مشتمل ہے ’’ ح" اور "ج‘‘۔ ’’ ح" سے میری حاجت اور ’’ ج" سے تیرا جُود و کرم ہے۔ تو اپنے جُود و کرم سے اس مسکین کی حاجت پوری فرما دے.
آواز آئی’’ اے جوان مرد تو نے کیا خوب حمد کی، پھر کہو‘‘۔
وہ پھر عرض کرنے لگا اے خالق کائنات! تیری ذات ہر عیب و نقص اور کمزوری سے پاک ہے تو نے اپنی عافیت کا پردہ مسلمانوں پر ڈال رکھا ہے۔ میرے رب اس گھر کی زیارت کو حج کہتے ہیں حج کے دو حرف ہیں ’’ح" اور "ج‘‘۔ ’’ ح" سے اگر میری حلاوت ایمانی اور ’’ ج" سے تیرا جلال مراد ہے تو تو اپنے جلال کی برکت سے اس ناتواں ضعیف بندے کے ایمان کی حلاوت کو شیطان سے محفوظ رکھنا‘‘
آواز آئی "اے میرے مخلص ترین عاشق و صادق بندے! تو نے میرے حکم میرے جود و کرم اور میرے جلال کے توسل سے جو کچھ طلب کیا ہے تجھے عطا فرمایا ہمارا تو کام ہی مانگنے والے کا دامن بھر دینا ہے، مگر بات تو یہ ہے کوئی مانگے تو سہی، کسی کو مانگنے کا سلیقہ تو آتا ہو۔
(یا اللّہ پاک هم جیسے گنہگاروں کو بهی مانگے کا سلیقه اور توفیق عطا فرما آمین ثم آمین )🤲🏼

21/05/2023

بےشک اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کی اطاعت ھی صراط مستقیم ھے آئیے جناب نعت سماعت فرمائیں

19/05/2023

اللہ پاک جناب طارق عزیز صاحب کے درجات بلند فرمائے آمین

17/05/2023

آئیے جناب آج قوالی سنتے ہیں

14/05/2023

سبحان اللہ ۔۔۔۔ سورہ ق میں اللہ نے ایسی نشانیاں بتائی ہیں جو حق اور بصیرت کے لیے کافی ہیں ایک بار ضرور سنئیے گا جزاک اللہ خیر

11/05/2023

ماشاءاللہ تبارک اللہ سعودی عرب کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مابین چلائی جانے والی تیز رفتار ٹرینوں کا کنٹرول خواتین کے ہاتھ میں ہے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور رانیم کے بقول ابھی بھی بہت سے مسافروں کو یقین نہیں آتا کہ انہیں منزل تک پہنچانے والی ڈرائیور ايک خاتون ہیں

01/05/2023

بنی منہاساں سے حاجی علی افسر صاحب کے گھر کو آسمانی بجلی سے آگ لگی دو منزلہ گھر آگ کی نظر ہو گیا اور کروڑوں روپے کا سامان جل گیا اللہ پاک آن کی مشکل آسان فرمائے آمین

06/04/2023

دوستو! کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک گاؤں کے پانی کے مرکزی کنواں میں کتا گر کر مر گیا دو چار دن بعد جب لوگوں کو کھانے پینے کی لذت میں فرق لگا تو گاؤں کے تمام نمبردار چوکیدار راجے سردار مشیر بیوروکریٹ سرکاری نیم سرکاری تمام طبقہ فکر کے لوگ کنواں کو چیک کرنے اکھٹے ھو گئے اندر دیکھتے ہیں کہ ایک کتا مردا پڑا ہے چنانچہ سب نے کافی سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ چونکہ یہ پانی انسانوں اور جانوروں کے پینے اور استعمال کرنے کے لیے ھے لہذا اس مسئلے کے حل کے لیے گاؤں کی جامع مسجد کے مولوی صاحب سے شرعی مسئلہ پوچھتے ہیں تاکہ ناپاکی میں کوئی کمی کوتاہی نہ رہ جائے چنانچہ وہ سب لوگ مسجد کی طرف روانہ ہو گئے مولوی صاحب نے ان بڑے بڑے لوگوں کو پہلی بار مسجد کی طرف آتے دیکھ کر پریشان ہو گئے کہ خدا خیر کرے یہ آپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ تمام نمبردار سردار راجہ چودھری کیسے آج یہ زحمت کر گئے خیر مولوی صاحب سے سلام لیکر آس وفد نے کہا کہ حضرت ھمارا مسجد کی طرف آنے کا تو کوئی پروگرام نہیں تھا لیکن ایک شرعی مسئلہ آ گیا کہ ھمارے روز مرہ کے استعمال کے پانی کے کنواں میں کتا گر کر مر گیا ہے آپ کوئی شرعی حل بتائیں
مولوی صاحب نے کہا کہ پہلے آپ کنواں کو کتے سے پاک کریں پھر 10 بالٹی پانی نکال کر باھر پھینک دیں تب کوئی مسئلہ نہیں پانی آئندہ قابل استعمال ھو جائے گا آنھوں نے کنواں پر جا کر بارہ بالٹی پانی باھر پھینکا پھر نمبردار صاحب نے چوکیدار صاحب اور پھر سردار صاحب کیانی صاحب اور سب کو چکھنے کے لیے پیش کیا سب نے پھر محسوس کیا کہ پانی ابھی تک بدبودار اور کتے کے بالوں سے بھرا پڑا ھے چنانچہ وہ غصے سے ڈنڈے لکڑی لیکر پھر مسجد کی طرف دوڑے کہ مولوی صاحب کو سبق سکھائیں جن نے ھم کو غلط مشورہ دیا وہ جب مولوی صاحب کے پاس پانی کا گلاس ثبوت لیکر پہنچے تو کہنے لگے ھم نے تو 10 کی جگہ بارہ بالٹی پانی باھر پھینکا پر پھر بھی پانی بدبودار اور کتے کے بالوں سے بھرا پڑا ہے
مولوی صاحب نے کہا ٹھیک ہے بارہ بالٹی نکالی ھونگی پر کیا کتا بھی نکالا کہ نہیں وہ بولے نہیں
مولوی صاحب نے کہا لوگو ! جب تک اندر سے مرا کتا باھر نہیں نکالو گئے اگر آپ بارہ سو بالٹی بھی پانی نکال لیں کنواں پھر بھی پاک نہیں ھو سکتا
تو عزیز دوستو رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آپ اترائی پکڑ چکا ھے جہاں آپ سب نے بھوک پیاس اور باقاعدگی سے نمازویں پڑھنے کا طریقہ سیکھ لیا ہے آئیے اب اندر کے مردار کتے کو بھی باھر نکالنے کی کوشش کریں تاکہ آنے والے رمضان المبارک تک ھم منافقت بغض حسد تکبر اور غیبت جیسی غلاظت سے پاک و صاف ھو جائیں وتعاون لکم وشکرلکم

Want your business to be the top-listed Government Service in Jeddah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Jeddah Saudi Arabia �
Jeddah