13/05/2026
اسلام آباد میں خاتونِ اول و رکنِ قومی اسمبلی Aseefa Bhutto Zardari سے پی پی پی ڈیجیٹل خیبرپختونخوا ہیڈ آصف اللہ خان کی قیادت میں ممبر کور ورکنگ کمیٹی پی پی پی ڈیجیٹل خیبرپختونخوا سید شاہ فہد کی خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران Pakistan Peoples Party کے ڈیجیٹل ویژن، سوشل میڈیا حکمتِ عملی، نوجوانوں کے کردار اور خیبرپختونخوا میں پارٹی کے بیانیے کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی پی ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کی محنت، صلاحیت اور پارٹی سے وابستگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مثبت اور متحرک ڈیجیٹل جدوجہد پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سید شاہ فہد نے اس موقع پر پارٹی قیادت کے اعتماد کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی پی پی ڈیجیٹل خیبرپختونخوا مستقبل میں بھی پارٹی منشور، شہداء کے نظریے اور چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari کے وژن کو بھرپور انداز میں اجاگر کرتی رہے گی۔
سیّد شاہ فہد
ڈسٹرکٹ صوابی کوارڈینیٹر و ممبرکور ورکنگ گروپ پی پی پی ڈیجیٹل خیبرپختونخوا

29/04/2026
29/04/2026