Pakistan Sunni Tehreek Madina Monawrah

Pakistan Sunni Tehreek Madina Monawrah

Share

میرے پیارے نبی صلیﷲعلیہ وسلم

21/03/2026
30/09/2025

اور تم اپنے اللہ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاٶ گے

23/05/2025

مدینہ

02/09/2023

المدینہ

قبر کی نعمتیں 05/12/2022

قبر کی نعمتیں  ہم کیوں قبرکی نعمتوں کےبارےمیں بات نہی کرتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتےکہ وہ سب سے بہترین دن ہوگاجب ہم اپنےرب سے ملیں گے۔ہمیں یہ کیوں نہی بتایاجاتاکہ جب ہم اس دنیاسےکوچ ....

29/07/2022

1st August plantation Day

22/07/2022

اپنے دل کو بھی ریاستِ مدینہ بنانے کی کوشش کریں ۔۔

ایک صاحب سے ملنے کا اتفاق ہوا جنہیں نہایت مطمئن پایا اور باتوں باتوں میں کچھ ایسے راز کھلے کہ اپنی زندگی بیکار نظر آنے لگی ۔

بولے کہ بہت زیادہ امیر آدمی نہیں ہوں مگر ہر وقت گھر میں چھوٹی پانی کی ڈسپوزیبل بوتلیں رکھتا ہوں اور گرمی کے موسم میں جب بھی باہر نکلتا ہوں تو ۲-۳ ٹھنڈی کی ہوئی بوتلیں ساتھ رکھ لیتا ہوں اور منزل تک پہنچتے ہوئے راہ چلتے سائیکل سوار، کسی دھوپ میں کھڑے چوکیدار یا مالی وغیرہ کو پکڑا دیتا ہوں اور ان سے آسمان کو چھونے والی دعائیں لے لیتا ہوں ۔

بازار آتے جاتے ایک دو شوارمے خرید لیتا ہوں اور کسی مناسب شخص کو جو اس کا حقدار لگتا ہو پکڑا دیتا ہوں۔

مسجد کے پیش امام کا جس دوکان میں ادھار چلتا ہے، وہاں اس کا پچھلا کھاتہ مہینے میں ایک آدھ دفعہ کلیئر کر آتا ہوں۔
مسجد صاف کرنے والے خادموں کے گھر کا کرایہ تھوڑا سا ہی ہوتا ہے تو وہ ادا کر آتا ہوں یہ سوچتے ہوئے کہ یہ اللہ کے گھر کے خادم ہیں۔

علاقے کے میڈیکل اسٹور والے کو کچھ رقم دے آتا ہوں کہ غریب دیہاڑی داروں سے نفع لینے کی بجائے اس رقم سے لے لیں اور انہیں دوائی مناسب قیمت پر دے دیں ۔

بچے چُھٹی والے دن باہر کا ناشتہ لانے کو بولیں تو آتے ہوئے دو چار حلوہ پُوری ایکسٹرا لے آتا ہوں اور راستے میں کسی کو دے آتا ہوں ۔

کسی اسٹور سے کوئی چیز خریدتے وقت کوئی بچہ آ جائے تو اس کی ساری شاپنگ کی پیمنٹ مَیں کر دیتا ہوں ۔
سخی اللہ کا دوست ہے اور سخاوت کرنے والے کا مال بڑھتا ہے _ یہ میرے اللہ کا وعدہ ہے ایک روپیہ خرچ کرو دس گناہ واپس کرونگا اور کہاں سے کرونگا یہ سوچنا میرے بندے کا کام نہیں ۔۔وہاں سے جہاں کبھی اس نے سوچا بھی نہ ہوگا

یہ سب سُن کر حواس جاتے ھیں کیوں کہ مدینہ شریف میں ایسا ہی ہوتے دیکھتا ہوں روز، تو بدن سُن سا ہو جاتا ھے
ہم روز اپنے حُکمرانوں سے ریاستِ مدینہ کا تقاضا کرتے ہیں کیا کبھی اپنے اندر کی ریاست کو بھی مدینہ جیسا بنانے کی کوشش کی ہے؟؟؟ ۔۔۔۔۔
ان کو دل میں بسا لیا ہم نے
دل مدینہ بنا لیا ہم نے۔۔۔
دعا کریں اللہ پاک ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو سخاوت کرنے والا مالدار بنائے آمین

18/07/2022


بہلول نے حضرت جنيد بغدادی سےپوچھا شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟
کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اول و آخر ہاتھ دھونا۔

بہلول نے کہا، لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے اپنے دامن کو جھاڑا اور وہا ں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔
شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے پھر سلام کیا۔

بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پھر پوچھا کون ہو؟ کہا جنید بغدادی جو کھانے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے پوچھا اچھا بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے۔

جی الحمدللہ، متکلم مخاطب کے مطابق بولے، بےموقعہ، بے محل اور بےحساب نہ بولے، ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔ بہلول نے کہا کھانا تو کھانا، آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے، بہلول نے پھر دامن جھاڑا اورتھوڑا سا اور آگے چل کر بیٹھ گئے۔

شیخ صاحب پھر وہاں جا پہنچے سلام کیا۔
بہلول نے سلام کا جواب دیا، پھر وہی سوال کیا کون ہو؟
شیخ صاحب نے کہا، جنید بغدادی جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے اچھا سونے کے آداب ہی بتا دیں؟
کہا نماز عشاء کے بعد، ذکر و تسبیح، سورہ اور وہ سارے آداب بتا دیئے جو روایات میں ذکر ہوئے ہیں۔ بہلول نے کہا آپ یہ بھی نہیں جانتے، اٹھ کر آگے چلنا ہی چاہتے تھے کہ شیخ صاحب نے دامن پکڑ لیا اور کہا جب میں نہیں جانتا تو بتانا آپ پر واجب ہے۔

بہلول نے کہا جو آداب آپ بتا رہے ہيں وہ فرع ہیں اور اصل کچھ اور ہے، اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام، لقمہ حرام کو جتنا بھی آداب سے کھاؤ گے وہ دل میں تاریکی ہی لائےگا نور و ہدایت نہیں، شیخ صاحب نے کہا جزاک اللہ۔

بہلول نے کہا کلام میں اصل یہ ہے کہ جو بولو اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے بولو اگر کسی دنیاوی غرض کیلئے بولو گے یا بیھودہ بول بولو گے تو وہ وبال جان بن جائے گا۔

سونے میں اصل یہ ہے کہ دیکھو دل میں کسی مؤمن یا مسلمان کا بغض لیکر یا حسد و کینہ لیکر تو نہیں سو رہے، دنیا کی محبت، مال کی فکر میں تو نہیں سو رہے،کسی کا حق گردن پر لیکر تو نہيں سو رہے...!

05/04/2022

Introduction
Pakistan Sunni Tehreek is a Religious, Welfare & Political Movement who believes on implementation instead of mere slogans. It works only for true message of Islam, which is for love and peace, especially in all over Pakistan and partially in some other countries of this world.

Pakistan Sunni Tehreek’s Main Departments:
Welfare Trust, Ahl-e-Sunnat Khidmat Foundation (Trust)
Legal Wing , Justice Islamic Front
Student Wing, Islamic Student Federation
Islamic Scholar’s Board (Ulma Board)
Labour Wing
Ladies Wing (Khawateen Wing)
Objective of Pakistan Sunni Tehreek:
Protection Sanctity of Risalat. (Sallallaho Alaih Wassalam)
Protection Sanctity of Sahaba. (Radi Allaho Anho)
Protection Sanctity of Olia. (Rehmat Ullah Alaih)
Protection of Masajid e Ahl e Sunnat.
Controlling of Ministry. (Department of Oqaaf)
Protection of All Sunni (Brelvi) Rights.
Protection of Two-Nation Theory
History:
Muhammad Saleem Qadri Shaheed (Rehmat Allh Alaih) - (1990 to 1998).
Muhammad Abbass Qadri Shaheed (Rehmat Allh Alaih) - (1998 to 2006).
Muhammad Sarwat Ejaz Qadri (2006 to till the present ).

Want your business to be the top-listed Government Service in Medina?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Hizam Street
Medina