14/05/2026
Sahib
#سیدمظھرعلیشاہ
Muslim league (N)Saudi Arabia
14/05/2026
Sahib
#سیدمظھرعلیشاہ
12/05/2026
معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہےکہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم شہباز شریف
11/05/2026
پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی , ایسی کامیابی جہاں نہ ہتھیار چلے نہ جنگی میدان سجا بلکہ حکمت، قیادت اور سفارتکاری نے دنیا کو متاثر کیا۔ آج وہ ممالک بھی پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں جو کبھی تنقید کرتے تھے۔ پوری قوم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ دعا ہے پاکستان ترقی کرے، افواجِ پاکستان مضبوط رہیں اور وطن ہمیشہ سرخرو رہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
11/05/2026
دوستو اس سہولت بازار کا ایڈریس تو بتا دیں احمدپورشرقیہ میں کس جگہ ہے سودا سلف لینا تھا🤔
11/05/2026
11/05/2026
پاکستان ایمبیسی سعودی عرب میں “معرکۂ حق” کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف اسلامی ممالک کے ویلفیئر اتاشیوں، کمیونٹی کے معززین اور اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت خصوصی توجہ کا مرکز بنی، جبکہ شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں، ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے خدمات کو زبردست انداز میں سراہا۔
مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے وفد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ وفد میں صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ، کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری سجاد علی اور صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب ملک جی ایم اعوان بھی شامل تھے۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ وطنِ عزیز کے دفاع میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
تقریب کا ماحول حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور رہا جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے معرکۂ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیا۔
09/05/2026