09/05/2026
کیا عالمی جنگ ہونے والی ہے یا ممالک میں خونریز بغاوتیں جنم لینے والی ہیں ( اسے سیاسی مخالفت یا دلچسپی سے ہٹ کر پڑھیں)
اس سال سورج پر sun spot یعنی شمسی دھبوں کی تعداد اور شدت تمام سائنسی پیشگوئیوں سے کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔
سورج اپنے 11 سالہ چکر solar cycle کے عروج یعنی solar maximum کے قریب ہے۔
سورج کی سطح پر ان دنوں بہت بڑے سیاہ دھبے دیکھے جا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ اتنے بڑے ہیں کہ وہ زمین کے رقبے سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں۔ یہ مقناطیسی سرگرمی کے مراکز ہوتے ہیں اور یہیں سے بڑے دھماکے جنم لیتے ہیں
حالیہ دنوں میں سورج سے نکلنے والے طاقتور شعلوں (Solar Flares) اور مادے کے اخراج کی وجہ سے زمین پر طاقتور جغرافیائی مقناطیسی طوفان (Geomagnetic Storms) آئے ہیں۔ سورج کی اس شدید سرگرمی کی وجہ سے زمین پر ہائی فریکوئنسی (HF) ریڈیو سگنلز میں خلل پڑا ہے
آپ دیکھنا چاہیں تو
اگر فضا میں تھوڑی دھول یا بادل ہوں تو طلوع اور غروبِ آفتاب کے وقت سورج کی رنگت میں زیادہ گہرا نارنجی یا سرخ رنگ نظر آ رہا ہے جو کہ شمسی ہواؤں (Solar Winds) اور فضائی ذرات کے باہمی تعامل کا نتیجہ ہے
اسی وجہ سے گزشتہ دنوں راتوں میں بھی heat burst کی وارننگ جاری کی گئی تھیں
ناسا اور دیگر اداروں کے مطابق حالیہ سولر سائیکل 25 خاصا کمزور ہونا تھا مگر 2024 اور 2025 کے بعد 2026 میں بھی اس کی شدت ہر تخمینے سے زیادہ ہے
اس پس منظر میں دیکھنے کیلئے
ڈاکٹر بشیر الدین محمود نے اپنی کتاب Cosmology and Human Destiny میں گزشتہ 400 سالہ انسانی تاریخ کی عملی سٹڈی کے ساتھ یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ سورج سے نکلنے والی برقی مقناطیسی لہریں اور شمسی طوفان انسانی نفسیات اور اجتماعی رویوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اور ہائی سولر ایکٹیویٹی کے دوران انسانی اعصابی نظام میں تناؤ اور ہیجان بڑھ جاتا ہے، جو عالمی سطح پر بے چینی، انقلابات یا بڑی جنگوں کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے 400 سالہ تاریخ کا جائزہ پیش کیا اور سولر ایکٹویٹی اور زمینی واقعات کا ایک دوسرے سے تعلق ثابت کیا ان کے نزدیک جب کائناتی توانائی کا بہاؤ زمین کی طرف بڑھتا ہے، تو یہ انسانی ارادوں اور فیصلوں میں شدت پیدا کر دیتا ہے۔
3. کیا 2026 جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے؟
سائنس دان عام ایسے واقعات کو صرف تکنیکی اثرات (جیسے سیٹلائٹ کی خرابی یا پاور گرڈ کی بندش) تک محدود رکھتے ہیں۔ تاہم یہ نکتہ کہ "2026 میں اتنی شمسی سرگرمی متوقع نہیں تھی"، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قدرت کا نظام انسانی حساب کتاب سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ اگر سورج کی یہ غیر متوقع شدت جاری رہتی ہے تو Cosmic influences زمین پر کسی بڑی تبدیلی یا تصادم کی نشان دہی ہو سکتے ہیں
اور یہ خونریز عالمی جنگ یا کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر خونریز بغاوت کی نشان دہی ہو سکتی ہے
08/05/2026
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 7 ہانٹا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
— اسرائیلی میڈیا نے پہلا ہانٹا وائرس کیس رپورٹ کیا ہے۔
— سوئٹزرلینڈ نے بھی پہلا ہانٹا وائرس کیس رپورٹ کیا ہے-
• ہانٹا وائرس کی شرحِ اموات: 40٪ (جبکہ کووِڈ میں صرف 1٪ تھی)
• عام طور پر ہانٹا وائرس انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا، لیکن اس بار ڈبلیو ایچ او کو انسان سے انسان میں پھیلنے کے شبہ کی وجہ سے شدید تشویش ہے۔
• کیسز کی تعداد کم (7) ہے، مگر ڈبلیو ایچ او ان شہریوں کی تلاش میں ہے جو جہاز سے اتر کر غائب ہو گئے۔
08/05/2026
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا عربی میں پیغام: "جب تم شیر کے دانت دیکھو، تو یہ مت سمجھو کہ شیر مسکرا رہا ہے۔"
08/05/2026
سوچیے اگر یہی منظر کسی مغربی ملک کی خواتین کے ساتھ پیش آتا اور انہیں مسلمان فوجی اس طرح گھسیٹ کر لے جا رہے ہوتے، تو عالمی میڈیا کئی دن تک شور مچاتا، انسانی حقوق کی تنظیمیں ہنگامی اجلاس بلاتیں اور ہر اخبار کی سرخی یہی تصویر بنتی۔ مگر چونکہ یہ فلسطین کی مظلوم بیٹیاں ہیں، اس لیے دنیا کی اکثریت خاموش ہے۔سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ صرف بیرونی طاقتیں ہی نہیں بلکہ مسلم دنیا کے اندر بھی کچھ عناصر ایسے ہیں جو خاموشی، مفادات یا تعاون کے ذریعے ان مظلوموں کے دشمنوں کو مضبوط کر رہے ہیں۔ تصویر میں قابض اسرائیلی فوج فلسطینی خواتین کو حراست میں لے جاتی دکھائی دے رہی ہے۔
08/05/2026
اگر آپ ملک کے صدر ہوں، ایک صوبہ مکمل آپ کے اختیار میں ہو، بہن بہنوئی وزیر ہوں، بیٹے بیٹیاں شہزادے شہزادیاں ہوں، اور دوست یار پروٹوکول انجوائے کرتے ہوں..."
تو پھر یقین کر لیں کہ جمہوریت واقعی "بہترین انتقام" ہے۔ 🎭
آج کے دور میں جب سیاست عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفاد اور خاندانی بقا کا نام بن جائے، تو سسٹم پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ کیا ہم واقعی ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں یا یہ محض ایک پردہ ہے جس کے پیچھے مخصوص خاندانوں کی حکومت چل رہی ہے؟
خاندانی سیاست: عہدوں کی بندر بانٹ۔
پروٹوکول کلچر: عام آدمی کی تذلیل۔
اختیارات کا ناجائز استعمال: ایک صوبہ یا ملک، جیسے کسی کی ذاتی جاگیر۔
آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا ہم موروثی سیاست کے چنگل سے کبھی آزاد ہو پائیں گے؟
👇 نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔
#سیاست #جمہوریت #پاکستان #انتقام
08/05/2026
"امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا۔"
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی فون پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو منانے کی کوشش ناکام رہی۔
رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ فریڈم کی بروقت اطلاع نہ ملنے پر ناراض سعودی عرب نے ریاض کے فوجی اڈے پر امریکی فوجیوں کی رسائی روک دی تھی، امریکا کو منع کردیا تھا کہ اس کے جہاز ریاض کے اڈے سے نہیں اڑ سکتے، ٹرمپ کو امریکی فوجیوں کی امریکی فوجی اڈے تک رسائی جاری رکھوانے کے لیے پراجیکٹ فریڈم روکنا پڑا۔
سعودی عرب میں امریکی اڈے پر امریکی لڑاکا طیارے، ری فیولنگ ٹینکرز اور ائیر ڈیفنس سسٹمز تعینات ہیں۔
07/05/2026
سعودی عرب نے پرنس سلطان ایئر بیس اور فضائی حدود امریکہ کے لیے بند کر دیں، پراجیکٹ فریڈم رک گیا
این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے خلیجی اتحادیوں سے کوئی مشاورت کیے بغیر پراجیکٹ فریڈم (آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کا آپریشن) کا اچانک اعلان کر دیا تو سعودی عرب نے فوراً امریکہ کو پرنس سلطان ایئر بیس اور اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔
ٹرمپ اور محمد بن سلمان کے درمیان فون کال بھی تنازع حل نہ کر سکی۔ آپریشن شروع ہونے کے بعد قطر سے رابطہ کیا گیا، جبکہ عمان کو تو اعلان کے بعد ہی خبر دی گئی۔
نتیجہ؟ خلیج کے اہم ترین اتحادیوں کو اندھیروں میں رکھ کر یک طرفہ فیصلہ کرنے کی قیمت واشنگٹن کو بھاری پڑی۔ سعودی ردعمل کے سامنے ٹرمپ کو پراجیکٹ فریڈم روکنا پڑا۔
یہ اس خطے میں بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے۔ ایک طرف UAE جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سخت فوجی اقدامات کو بڑھاوا دے رہا وہیں سعودی عرب نے ممکنہ فوجی کاروائی کا راستہ روکا ہے۔ یہ UAE اور سعودی عرب کے بالکل مختلف خارجہ پالیسی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
06/05/2026
بجلی صارفین کیلئے تاریخ ساز ریلیف
نیپرا کا عوام پر بڑا "احسان"، بجلی کی قیمت میں 0.0102 روپے فی یونٹ کی "بڑی" کمی! یعنی پورے ایک پیسے کا ریلیف
اب بس دعا کریں کہ اس ایک پیسے کی خوشی میں حکومت میڈیا پر اربوں روپے کے اشتہارات نہ چلوا دے، ورنہ عوام کے "چودہ طبق" روشن ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔
゚ ゚viralシfypシ゚
06/05/2026
امریکہ کا دوسرا چہرہ..! ایک وہ امریکہ جو ہمیں TV پر دیکھنے کو ملتا ہے اور ایک یہ چہرہ ہے..!
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس وقت امریکہ ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جو کسی سرحد پر نہیں بلکہ گلیوں اور گھروں کے اندر لڑی جا رہی ہے؟ یہ جنگ ہے "ڈرگ اوور ڈوز" (منشیات کی ضرورت سے زیادہ مقدار) کی۔
حالیہ برسوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں ہر سال 1 لاکھ سے زائد افراد ڈرگ اوور ڈوز کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
تقریباً ہر روز 270 سے زائد امریکی شہری منشیات کا شکار بن رہے ہیں۔
ان ہلاکتوں کی سب سے بڑی وجہ فینٹانیل (Fentanyl) نامی مصنوعی دوا ہے، جو کہ عام مارفین سے 50 سے 100 گنا زیادہ طاقتور اور مہلک ہے۔
18 سے 45 سال کی عمر کے امریکیوں میں موت کی سب سے بڑی وجہ اب بیماری یا حادثات نہیں بلکہ "ڈرگ اوور ڈوز" بن چکی ہے۔
یہ صرف اعداد و شمار نہیں، بکھرتے ہوئے گھرانے ہیں! 💔
ایک منٹ کے لیے سوچیے، وہ ایک لاکھ افراد محض ایک نمبر نہیں ہیں، بلکہ وہ کسی کے بیٹے، بیٹیاں، والدین اور دوست تھے۔ ایک لمحے کی غفلت یا سکون کی تلاش، ہنستے بستے خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے اجاڑ رہی ہے۔
ہمیں کیا سیکھنا چاہیے؟ 💡
اگرچہ یہ صورتحال امریکہ کی ہے، لیکن یہ پوری دنیا کے لیے ایک سنگین وارننگ ہے۔ منشیات چاہے کسی بھی شکل میں ہوں، وہ صرف انسان کو نہیں بلکہ پورے معاشرے کو کھوکھلا کر دیتی ہیں۔
"زندگی قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ اسے منشیات کے زہر میں مت گھولیں۔"
06/05/2026
ترکی نے آج دنیا کو ہلا دیا !!
ترکی نے پہلا طاقتور ICBM میزائل بنا لیا جو 6000 کلومیٹر سے زائد تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے
آواز سے 25 گنا تیز رفتار سفر کرتا ہے
3000 کلوگرام یعنی 3 ٹن بارودی مواد لے جاسکتا ہے
یہ میزائل 4 راکٹ انجن پر مشتمل ہے
یہ جدید ایندھن مائع نائٹروجن ٹیڑوآکسائیڈ پر مشتمل ہے
ترکی نے اس میزائل کا نام یلدرم خان رکھا ہے جو سابق عثمانی بادشاہ یلدرم بایزید کے نام سے لیا گیا ہے
اس کامیابی کے بعد ترکی اب امریکا چین روس فرانس برطانیہ شمالی کوریا جیسے انٹر کونٹینل بیلسٹک میزائل رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے
06/05/2026
ایسا نہیں ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی دشمنی میں کراچی تباہ کررہی ہے
حقیقتاً دیکھئے تو پیپلزپارٹی کے پاس اہلیت قابلیت اور نیت کچھ بھی نہیں ہے
اگر نیت قابلیت اور اہلیت ہوتی تو سندھ کے دیگر شہروں کو امریکہ اور یورپ سے مقابلہ کرنا چاہیئے تھا