Abid Ur Rehman

Abid Ur Rehman

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abid Ur Rehman, Lahore.

10/01/2026
17/03/2025

جوانی میں انسان باپ کو شک کی نگاہ سے دیکھتا رہتا ہے۔ جیسے باپ کو ہمارے مسائل، تکلیفوں یا ضرورتوں کا احساس ہی نہیں، یہ نئے دور کے تقاضوں کو نہیں سمجھتا۔
کبھی کبھی ہم اپنے باپ کا موازنہ بھی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ "اتنی محنت ہمارے باپ نے کی ہوتی، بچت کی ہوتی، کچھ بنایا ہوتا تو آج ہم بھی، فلاں کی طرح عالیشان گھر، گاڑی میں گھوم رہے ہوتے"۔
"کہاں ہو؟ کب آؤ گے؟ زیادہ دیر نہ کرنا،" جیسے سوالات انتہائی فضول اور فالتو سے لگتے ہیں۔
"سویٹر تو پہنا ہے، کچھ اور بھی پہن لو سردی بہت ہے"۔ انسان سوچتا ہے کہ اولڈ فیشن کی وجہ سے والد کو باہر کی دنیا کا اندازہ نہیں۔
اکثر اولادیں اپنے باپ کو ایک ہی معیار پر پرکھتی ہیں۔ گھر، گاڑی، پلاٹ، بینک بیلنس ، کاروبار اور اپنی ناکامیوں کو باپ کے کھاتے میں ڈال کر خود سرخرو ہو جاتے ہیں۔
"ہمارے پاس بھی کچھ ہوتا تو اچھے اسکول میں پڑھتے، کاروبار کرتے"۔
اس میں شَک نہیں کہ اولاد کے لئے آئیڈیل بھی ان کا باپ ہی ہوتا ہے۔ لیکن کچھ باتیں جوانی میں سمجھ نہیں آتیں یا ہم سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔ اس لئے کہ ہمارے سامنے وقت کی ضرورت ہوتی ہے، دنیا سے مقابلے کا بھوت سوار ہوتا ہے، جلد سے جلد سب کچھ پانے کی جستجو میں ہم کچھ کھو بھی رہے ہوتے ہیں، جس کا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے۔
بہت سی اولادیں، وقتی محرومیوں کا پہلا ذمہ دار اپنے باپ کو قرار دے کر ، ہر چیز سے بری الزمہ ہو جاتی ہیں۔
وقت گزر جاتا ہے، اچھا بھی اور بُرا بھی اور اتنی تیزی سے گزرتا ہے کہ انسان پلک جھپکتے ماضی کی کہانیوں کو اپنے اِردگِرد منڈلاتے دیکھنا شروع کر دیتا ہے۔ جوانی، پڑھائی، نوکری شادی، اولاد اور پھر وہی اسٹیج وہی کردار۔۔۔ جو نبھاتے ہوئے ہر لمحہ، اپنے باپ کا چہرہ آنکھوں کے سامنے آ آ کر باپ کی ہر سوچ، احساس، فکر، پریشانی، شرمندگی اور اذیت کو ہم پر کھول کے رکھ دیتا ہے۔
باپ کی کبھی کبھی بلاءوجہ خاموشی، کبھی پرانے دوستوں میں بے وجہ قہقہے، اچھے کپڑوں کو ناپسند کر کے، پرانوں کو فخر سے پہننا، کھانوں میں اپنی سادگی پر فخر، کبھی کبھی سر جُھکائے اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں میں مَگن ہونے کی وجہ، کبھی بغیر وجہ تھکاوٹ کے بہانے سر شام بتی بُجھا کر لیٹ جانا، نظریں جُھکائے، انتہائی محویت سے ڈوب کر قرآن کی تلاوت کرنا، سمجھ تو آنا شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن بہت دیر بعد جب ہم خود راتوں کو جاگ جاگ کر دوسرے شہروں میں گئے بچوں پر آیت الکرسی کے دائرے پھونکتے ہیں، جب ہم سردی میں وضو کرتے ہوئے اچانک سوچتے ہیں، پوچھ ہی لیں۔۔۔ "بیٹا آپ کے ہاں گرم پانی آتا ہے؟"
جب قہر کی گرمی میں روم کولر کی خنک ہوا بدن کو چٗھوتی ہے تو پہلا احساس جو دل و دماغ میں ہلچل سی مچاتا ہے، وہ "کہیں اولاد گرمی میں تو نہیں بیٹھی"۔
جوان اولاد کے مستقبل، شادیوں کی فکر، ہزار تانے بانے جوڑتا باپ، تھک ہار کر اللّٰه اور اس کی پاک کلام میں پناہ ڈھونڈتا ہے۔۔۔ تب یاد آتا ہے کہ ہمارا باپ بھی ایک ایک حرف، ایک ایک آیت پر رُک رُک کر بچوں کی سلامتی، خوشی، بہتر مستقبل کی دعائیں ہی کرتا ہو گا۔
ہر نماز کے بعد اُٹھے کپکپاتے ہاتھ، اپنی دعاؤں کو بھول جاتے ہوں گے۔ ہماری طرح ہمارا باپ بھی ایک ایک بچے کو، نمناک آنکھوں سے اللّٰه کی پناہ میں دیتا ہو گا۔
سر شام کبھی کبھی کمرے کی بتی بجھا کر، اس فکر کی آگ میں جلتا ہوگا کہ میں نے اپنی اولاد کے لئے بہت کم کیا؟
اولاد کو باپ بہت دیر سے یاد آتا ہے۔ اتنی دیر سے کہ ہم اسے چھونے، محسوس کرنے، اس کی ہر تلخی، اذیت، فکر کا ازالہ کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ یہ ایک عجیب احساس ہے، جو وقت کے بعد اپنی اصل شکل میں ہمیں بےچین ضرور کرتا ہے۔ لیکن یہ حقیقتیں جن پر وقت پر عیاں ہو جائیں، وہی خوش قسمت اولادیں ہیں۔
اولاد ہوتے ہوئے ہم سمجھتے ہیں۔ باپ کا چھونا و پیار کرنا، دل سے لگانا، یہ تو بچپن کی باتیں ہیں۔ باپ بن کر آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔ پتہ نہیں باپ نے کتنی دفعہ دل ہی دل میں ہمیں چھاتی سے لگانے کو بازو کھولے ہوں گے؟
پیار کے لئے اس کے ہونٹ تڑپے ہوں گے اور ہماری بے باک جوانیوں نے اسے یہ موقع نہیں دیا ہو گا۔
ہم جیسے درمیانے طبقے کے سفید پوش لوگوں کی ہر خواہش، ہر دعا، ہر تمناء، اولاد سے شروع ہو کر اولاد پر ختم ہو جاتی ہے۔
لیکن کم ہی باپ ہوں گے، جو یہ احساس اپنی اولاد کو اپنی زندگی میں دلا سکے ہوں۔ یہ ایک چُھپا، میٹھا میٹھا درد ہے۔۔۔ جو باپ اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ اولاد کے لئے بہت کچھ کر کے بھی کچھ نہ کر سکنے کی ایک خلش، آخری وقت تک ایک باپ کو بے چین رکھتی ہے۔ اور یہ سب بہت شدت سے محسوس ہوتا ہے، جب ہم باپ بنتے ہیں۔ بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو باپ کے دل کا حال جیسے قدرت ہمارے دلوں میں منتقل کر دیتی ہے۔
اولاد اگر باپ کے دل میں اپنے لئے محبت کو کُھلی آنکھوں سے وقت پر دیکھ لے تو شاید اسے یقین ہو جائے کہ دنیا میں باپ سے زیادہ اولاد کا کوئی دوست نہیں ہے۔♥️

طالبِ دعا :-
عابدالرحمان

30/10/2024

Appointed as Assistant ( HeadClerk BPS-16) in Forest Department. Alhamdu Lillah

10/09/2024
15/05/2024

مجھے حال ہی میں یو ایس ٹی بنوں میں منعقد ہونے والے کچھ events کی ویڈیوز دیکھنے کا موقع پایا۔ بنوں یونیورسٹی میں ٹیلنٹ اور تفریح ​​کے درمیان الجھن ایک اہم مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان تصورات کو واضح طور پر الگ کر کے اور مہارتوں اور ٹیلنٹ کی ترقی پر دوبارہ توجہ مرکوز کر کے، یونیورسٹی یقینی بنا سکتی ہے کہ اس کے طلباء اپنے مستقبل کے لیے بہتر طور پر تیار ہوں۔ یہ تبدیلی نہ صرف موجودہ طلباء کو فائدہ پہنچائے گی بلکہ مستقبل کی نسلوں کے امکانات کی بھی حفاظت کرے گی۔ یہ وقت ہے کہ بنوں یونیورسٹی اپنی ترجیحات کا از سر نو جائزہ لے اور ایک ایسا راستہ متعین کرے جو اپنے تمام طلباء کے لیے روشن اور زیادہ کامیاب مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔

09/05/2024

Rescue 1122 Bannu ریسکیو-1122 کا page دیکھ کر لگتا ہے کہ بنوں کے لوگ خوفِ خدا بھول گئے ہیں۔

ہمارے لوگوں میں انا اور بات چیت کی کمی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ہم چاہتے ہی نہیں کہ مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔ ہمارے بزرگ پڑھے لکھے نہیں تو ہم تو پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ تعلیم کا کیا فائدہ اگر ہم اپنے آپس کے مسائل بھی حل کرنے کے قابل نہیں.

ہمیں سوچنا چاہیے اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کیا تحفہ دے رہے ہیں؟

مجھے بہت دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب فیس بک کھول کر یہ تشدد والی خبریں دیکھتا ہوں، اور بعد میں پتا چلتا ہے کہ مسئلہ آسانی سے حل کیا جا سکتا تھا، لیکن کسی فریق نے بھی کوشش ہی نہیں کی۔

11/04/2024

Eid Mubarak to all my dear and near friends. Please remember the people of Kashmir and Palestine in your prayers.

17/01/2024

‏ووٹ لینے کے لئے آنے والوں کے پاس ، پراڈو ،لینڈ کروزر ، ویگو
اور ووٹ دینے والوں کے پاس حسرتیں ، بے بسی افلاس اور غربت

11/11/2023

🤭😂😜😅








24/10/2023

All this happening to make Shaheen as captain and Afridi is also involved. Babar does not deserve this.

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Telephone

Address

Lahore