PML Official- پاکستان مسلم لیگ آفیشل

PML Official- پاکستان مسلم لیگ آفیشل

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML Official- پاکستان مسلم لیگ آفیشل, Political Party, .

05/12/2024

اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے لئے جلد خصوصی عدالت قائم ہوگی، مسائل نوے دن میں حل ہونگے۔ چوہدری سالک حسین
نوجوانوں کے لئے بیرون ملک روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ خطاب
پارٹی کو منظم اور فعال کررہے ہیں، کارکنان کے مسائل حل کریں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد

اسلام آباد( ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ، وفاقی وزیر مذہبی امور اور اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے خصوصی عدالت قائم کی جائے گی، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملے،نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ہائوس میں چوہدری شجاعت حسین کے دور کی سیاسی رونقیں بحال کریں گے، پارٹی کارکنان کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، کسی بھی وقت مل سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے جلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، کنوردلشاد، چوہدری رضوان صادق، پارٹی کے تمام ونگز کے صدور، جنرل سیکرٹریز، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے غوروحوض کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ملک میں قیام امن ہم سب کی زمہ داری ہے، دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور نمایاں شخصیات کے ساتھ مل کر امن قائم کریں گے اور ملک میں بھائی چارے اور برداشت کی فضا قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں، میرے والد چوہدری شجاعت حسین جب وزیر داخلہ تھے تب انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مقدمات اور مسائل جلد حل کرنے کے لئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل پیش کیا تھا۔ میرے دور میں ہم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے وہ بل پاس کروایا ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کے جلد فیصلوں کے لئے خصوصی عدالت قائم کی جائے گی۔ اس عدالت کے تحت متعلقہ ایمبیسی کے ذریعے مقدمات کے آنلائن نوے دن میں فیصلے ہونگے اور ایک اپیل کا حق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں بیرون ملک بھیجا جائے تا کہ انہیں روزگار ملے اور ملک میں فارن ایکسچینج آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے والد چوہدری شجاعت حسین کے دور میں مسلم لیگ ہائوس مکمل طور پر آباد تھا اور بڑے بڑے لوگ یہاں پر آتے تھے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ وہ سیاسی رونقیں ایک مرتبہ پھر سے بحال ہوں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ پاکستان مسلم کی تنظیم نو کے لئے کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ پارٹی کے خاموش لوگوں کو متحرک کررہے ہیں، ناراض لوگوں کے گلے شکوے دور کررہے ہیں، نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کررہے ہیں، تمام ونگز اور صوبوں کو بھی ازسرنو منظم کررہے ہیں۔ پارٹی کا مرکزی دفتر اور لاہور میں صوبائی دفتر نہ صرف کھل چکے ہیں بلکہ پارٹی کے مختلف امور کا جائزہ لینے کے لئے یہاں ہفتہ وار اجلاس بھی منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے چوہدری سالک حسین اور دیگر رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر افتخار، میاں عباس اور دیگر نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چوہدری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد نے انہیں پارٹی پرچم پہنایا اور خوش آمدید کہا۔ بعد ازاں چوہدری سالک حسین کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مسلم لیگ (ق)کل پاک فوج سے اظہاریکجہتی کےلئے اسلام آباد میں ریلی نکالے گی | Daily Mumtaz 21/05/2023

انشاءاللہ تعالی 👍🏻

مسلم لیگ (ق)کل پاک فوج سے اظہاریکجہتی کےلئے اسلام آباد میں ریلی نکالے گی | Daily Mumtaz اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر “ پاک افواج کیساتھ یکجہتی “ کے لیے پاکستان مسلم لیگ ایک ریلی کا اہتمام کر رہی ہے، جو کل مورخہ 21 م....

ملک میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے، غلام مصطفیٰ ملک 14/02/2023

سیاسی جماعتوں میں روابط سے سیاسی استحکام آئے گا سیاسی ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے۔ غلام مصطفیٰ ملک

غلام مصطفی ملک کی پنڈی گھیب میں پیپلز پارٹی کے راہنماء ملک فیصل منیر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں اظہار خیال

ملک میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے، غلام مصطفیٰ ملک پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام اور مضبوط معیشت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہی....

Ghulam Mustafa Malik on Twitter 04/02/2023

Ghulam Mustafa Malik on Twitter “میرے مزاج میں حر سی وفائیں شامل ہیں. تیرے وجود میں بستا ھے , جا بجا کوفہ. ”

پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت، ق لیگ دوبارہ کنگز پارٹی بن سکے گی؟ 27/01/2023

چوہدری شجاعت ہی مسلم لیگ ہیں !

ٰ_ملک

پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی میں شمولیت، ق لیگ دوبارہ کنگز پارٹی بن سکے گی؟ چوہدری پرویز الٰہی کے فیصلے بعد جہاں چوہدری برادران کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، وہیں یہ سوال بھی جنم لے رہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا مستقبل ک...

Photos from ‎PML Official- پاکستان مسلم لیگ آفیشل‎'s post 26/08/2022

مسلم لیگ بلوچستان کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس، چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد اور یکجہتی کا اظہار ،
بلوچستان میں مسلم لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات بھی مکمل، 115 ممبران بلامقابلہ منتخب ، چیف کمشنر لالہ جان نے باقاعدہ اعلان کیا۔

پورے صوبے میں الیکشن کے ذریعے قیادت منخب کریں گے کسی کو عہدہ اس لیے نہیں دیں گے کہ وہ جاگیردار یا سرمایہ دار ہے بلکہ حقیقی کارکنوں کو قیادت کا موقع دیں گے ،لالہ جان اچکزئی

بلوچستان کے عوام غیور ہیں وہ دوستوں کو نہیں چھوڑتے ، چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست کا سرمایہ ہیں ، نصیر احمد باچا

بلوچستان سے چوہدری شجاعت حسین کا بہت گہرا رشتہ ہے اسکی تعمیر و ترقی میں انکی ہمیشہ دلچسپی شامل رہی، نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپکےانتخاب سے جماعت مزید مضبوط یو گی غلام مصطفیٰ ملک

کوئٹہ

پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوا، صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس کی صدارت نصیر احمد باچا نے کی جبکہ مہمان خصوصی پارٹی کے مرکزی راہنماء اور سیکرٹری آرگنائزنگ غلام مصطفیٰ ملک تھے، لالہ جان انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پارٹی کے مرکزی راینماء حاجی لالہ جان اچکزئی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا، رزاق لغاری ، برات جان، حافظ عقیل اور عظام جاوید ممبران تھے جبکہ شکایات سننے کے لیے شمس کاکڑ ، کمانڈر کلیم اللہ اور جہانگیر شاہ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل بھی تشکیل دیا گیا تھا, 123 ممبران نے کاغذاتے جمع کروائے ، تین پر کونسل کے اراکین نے اعتراض کیا، جس پر الیکشن ٹربیونل نے دو امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کر دیا اور ایک کی اپیل سن کر اسے انتخاب کے لیے اہل قرار دے دیا،6 امیدواروں نے اپنی رضامندی سے کاغذات واپس لیے جس کے بعد 115 ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے جس کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمشنر حاجی لالہ جان اچکزئی نے کیا انہوں نے کہا پورے صوبے میں الیکشن کے ذریعے قیادت منخب کریں گے کسی کو عہدہ اس لیے نہیں دیں گے کہ وہ جاگیردار یا سرمایہ دار ہے بلکہ حقیقی کارکنوں کو قیادت کا موقع دیں گے ، اجلاس میں پارٹی کے صوبائی راہنماء ملک شیر احمد شاہوانی نے مسلم لیگ صوبہ بلوچستان کی طرف سے ایک قرار داد پیش کی جس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد اور یکجتہی کا اظہار کیا گیا انکے فیصلوں کی مکمل حمایت کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت بلوچستان میں پارٹی کو ہر سطح پر متحرک کیا جائے گا ناراض اور خاموش دوستوں سے رابطے کیے جائیں گے اور اسے ہر سطح پر منظم کریں گے ۔ اجلاس میں شہدائے لسبیلہ کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا ، متاثرین سیلاب سے دلی ہمدردی کا اظہار اور انکے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریلیف اور امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائے۔قائمقام صدر نصیر احمد باچانے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیور ہیں وہ دوستوں کو نہیں چھوڑتے ، چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست کا سرمایہ ہیں، وہ سچا اور محب وطن لیڈر ہے ، وہ اپنی ذات کا نہیں ریاست کا سوچتے ہیں، انکی بلوچستان کے لیے بہت خدمات ہیں ہمیشہ پارٹی انکے ساتھ کھڑی رہے گی، آج پارٹی اقتدار میں نہیں لیکن پھر بھی لوگ پارٹی کے ساتھ ہیں، نوجوان پارٹی کا سرمایہ ہیں، مجھے آپکا جوش دیکھ کر لگتا ہے کہ اب پارٹی مزید مضبوط ہو گی،پنجاب سے دس گنا زیادہ محبت دیں گے ،مسلم لیگ کو بلوچستان میں بڑی قوت بنائیں گے


اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماء غلام مصطفی ملک نے کہا بلوچستان سے چوہدری شجاعت حسین کا بہت گہرا رشتہ ہے اسکی تعمیر و ترقی میں انکی ہمیشہ دلچسپی شامل رہی، میں نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپکےانتخاب سے جماعت مزید مضبوط یو گی
،یہاں کے پارٹی ورکروں سے ہمارا بہت پیار کا رشتہ ہے ،بلوچستان کا ہر کارکن اور رہنماء ہمارے لیے بہت قابل احترام ہیں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کو صوبہ میں مضبوط جماعت بنانا اب آپ سب کی ذمہ داری ہے،

26/08/2022

مسلم لیگ گلگت بلتستان کا چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ، انکے کارکن ہونے پر فخر ہے ، پارٹی کی تنظیم نو کریں گے ، گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے ہمیشہ سب سے پہلے آواز چوہدری شجاعت نے اٹھائی ، دلفراز خان

گلگت (21 اگست 2022) پاکستان مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس مسلم لیگ کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مسلم لیگ کے سنئر نائب صدر دلفراز خان نے کی اجلاس سے

نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں گلگت بلتستان مسلم لیگ کی طرف سے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز ، اراکین صوبائی مجلس عاملہ اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر نائب صدر دلفراز خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ ملک اور قوم کا مفاد مقدم رکھا اور اپنی ذات اور سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ، انہوں نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہمیں فخر ہے کہ۔ہمارے قائد کو ہر جماعت اور ہر طبقہ فکر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، گلگت بلتستان اور یہاں کے پارٹی ورکروں سے انکا بہت پیار کا رشتہ ہے ، انکی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کو گلگت بلتستان میں مضبوط جماعت بنائیں گے ، دلفراز خان نے کہا کہ۔ہمیں انکے کارکن ہونے پر فخر ہے ، پارٹی کی تنظیم نو کریں گے ، گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے ہمیشہ سب سے پہلے آواز چوہدری شجاعت نے اٹھائی

Want your business to be the top-listed Government Service?

Website