08/01/2026
Online Khuli Kacheri
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. Degree College Mathra, Peshawar, Peshawar.
08/01/2026
Online Khuli Kacheri
24/11/2025
جناب ہدایت اللہ صاحب ، سینئر لائبریرین شعبہ لائبریری سائنسز کی زیر نگرانی ایک اور ماہانہ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ طلبہ نے بھرپور دلچسپی اور ذمہ داری کے ساتھ حصہ لیا، جو ان کی محنت، سنجیدگی اور علمی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہانہ ٹیسٹ تعلیمی عمل میں بہتری، طلبہ کی تیاری کے معیار کا اندازہ لگانے اور سیکھنے کے مقاصد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح کی باقاعدہ جانچ مستقبل میں بہتر نتائج اور تعلیمی نظم و ضبط کو فروغ دیتی ہے۔ یہ کامیاب سرگرمی معیارِ تعلیم میں مثبت پیش رفت کی روشن مثال ہے۔
20/11/2025
کرامت اللہ خان، لیکچرار کمپیوٹر سائنس کی زیر نگرانی ماہانہ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ طلبہ نے بھرپور شرکت کی، جو ان کی دلچسپی اور علمی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔ ماہانہ ٹیسٹ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، تسلسل برقرار رکھنے اور طلبہ کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح کی باقاعدہ جانچ نہ صرف طلبہ کے تصورات کو مضبوط کرتی ہے بلکہ تعلیمی کارکردگی اور نظم و ضبط میں بھی بہتری لاتی ہے۔ یہ کامیاب ٹیسٹ معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
19/11/2025
A monthly test was successfully conducted by Mr. Murad Ali, Associate Professor of Chemistry. Monthly assessments are a common and important academic practice that help students revise regularly and monitor their progress...
08/11/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا میں یومِ اقبال کی پُر وقار تقریب
گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا میں آج شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان، حکیمُ الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی یاد میں “یومِ اقبال” نہایت عقیدت، احترام اور جذبۂ ملی سے سرشار ماحول میں منایا گیا۔ علامہ اقبالؒ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، اور آج 9 نومبر 2025ء کو اُن کا 148واں یومِ پیدائش نہایت شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔ یہ بامقصد اور روح پرور تقریب فکری بالیدگی، علمی ذوق اور قومی شعور کی حسین آمیزش تھی۔ نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر سید رفاقت علی شاہ نے نہایت خوش اسلوبی، شائستگی اور وقار کے ساتھ انجام دیے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جو سالِ اوّل انجینئرنگ کے طالبِ علم قاری سدیس نے انتہائی خوش الحانی اور مؤثر انداز میں پیش کی، جس سے محفل کا ماحول روحانی نور سے منور ہو گیا۔
پہلے مقرر کے طور پر سالِ دوم آرٹس کے طالبِ علم عدنان نے “اقبالؒ کی شخصیت اور فکر” کے عنوان سے نہایت پُراثر خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اقبالؒ کا فلسفۂ خودی انسان کو اپنی اصل پہچان، عزتِ نفس اور عملِ پیہم کا درس دیتا ہے۔ اُن کی تقریر میں عشقِ رسول ﷺ اور اقبالؒ کی فکری بلندیوں کی جھلک نمایاں تھی، جس نے سامعین کے دلوں میں ایک نیا ولولہ پیدا کیا۔
اس کے بعد سالِ اوّل کمپیوٹر سائنس کے طالبِ علم فرحان نے “اقبالؒ کے افکار و نظریات” پر نہایت مؤثر گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اقبالؒ کا پیغام نوجوان نسل کے لیے حوصلہ، بیداری اور کردار سازی کا سرچشمہ ہے۔ اُن کے خیالات میں علمی سنجیدگی اور ملی جوش نمایاں تھا۔
تیسرے مقرر کے طور پر سالِ دوم کے طالبِ علم محمد سہیل نے “اقبالؒ کی فکر اور عصرِ حاضر” کے موضوع پر مدلل اور پُرمغز تقریر کی، جسے سامعین نے بےحد سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ اقبالؒ کی تعلیمات انسان کو باطن کی قوت پہچاننے، عمل پر یقین رکھنے اور خود اعتمادی کے ساتھ اپنی تقدیر سنوارنے کی دعوت دیتی ہیں۔
اختتامی مقرر کے طور پر سالِ اوّل کمپیوٹر سائنس کے طالبِ علم عبدالرحمان نے اپنی فکرانگیز تقریر سے محفل کو عروج بخشا۔ اُن کے کلام میں اقبالؒ کی انقلابی روح، حریتِ فکر، ولولۂ عمل اور ایمان افروز پیغام کی جھلک نمایاں تھی، جس نے تقریب کے حسن کو دوبالا کر دیا۔
آخر میں اسسٹنٹ پروفیسر سید رفاقت علی شاہ نے نہایت پُراثر اختتامی کلمات ادا کیے۔ انہوں نے اقبالؒ کی زندگی کے چند درخشاں واقعات اور اُن کے پیغام کی معنویت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ اقبالؒ کا خواب اسی وقت شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے جب نوجوان علم، کردار اور عمل میں اقبالؒ کے پیغام کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا لیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر محمد قاسم، اسسٹنٹ پروفیسر افتاب خان، لیکچرار محمد کفیل، لیکچرار محمد عثمان، لیکچرار عادل اور لیکچرار فرید نے بھی بحیثیتِ معاونین تقریب کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے اپنے عملی تعاون، رہنمائی اور انتظامی صلاحیتوں سے تقریب کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، مگر اقبالؒ کا پیغام دلوں میں ایک زندہ چراغ کی مانند اپنی روشنی بکھیرتا رہا۔
29/10/2025
27/10/2025
Report regarding 27 oct as black day of kashmir..
Hosted by
Deptt of History and Pak.study.
The event inaugurated with the recitation of Holy Quran by 2nd year student saeed ur rehman.
Debate and declamation competition was the part of the programme. Mr jalal student of 4th semester, sahil ,adnan and shahid of 2nd year were part of the competition.
Assistant professor of urdu mr rafaqat ali was the presenter.He vigiurosly presented the illegal occupation of kashmir by india on 27 October 1947.He paid tribute to the sacrifices rendered by Kashmiri people for their right of self determination.He expressed that the people of pakistan is in favour of the solution of Kashmir issue as per the resolution pasees by the U N.. professor ismail highlighted the history of kashmir since the time of British india when it was a princely state..
Professor aftab and professor ubaid ullah also stressed upon the need of arranging a plebiscite in the disputed region.
A 1 minute of silence was observed at 10 a.m..
An awareness walk was arranged by faculty and student holding banners and chart for the cause of Kashmir. ..
20/09/2025
Today on 20/09/2025, an awareness seminar on “World Ozone Layer Preservation day”
was celebrated at Govt. Degree College Mathra, Peshawar, organized by the Department of
Chemistry. The event started at 10:30 am with the recitation of holy Quran, by a BS 4th Semester
student Qari Hizab Ullah. After recitation head of the chemistry department Dr. Murad Ali
Alizai paid welcome address to the honorable Guests, Professors and Students. Further he added
the importance of the ozone layer preservation phenomenon and emphasis was given on the
measures for the protection of ozone layer depletion from the issues facing by it. After that a
precise and comprehensive presentation was given by Mr. Numan Khan, Asad ullah and
Hamdard Khan, students of BS 4th semester on the emerging problems causing the ozone layer
depletion. They emphasized on the awareness of the ozone layer’s vital role in protecting life
from harmful UV radiation and highlighted the importance of sustainable practices and
environmental alertness in line with the Montreal Protocol. The presentation was highly praised
by the audience. A young Lecturer in Chemistry Mr. Sami Ullah also tinted the importance and
precautions of the ozone layer. At the end Prof. Dr. Kamran Jalil paid vote of thanks to the
participants. A short walk was also observed after the seminar, for the general awareness of
public and society.
15/09/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا پشاورمیں نئے طلبہ کے لیے استقبالیہ تقریب
گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا میں آج سالِ اوّل کے طلبہ کے اعزاز میں پُروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر سید رفاقت علی شاہ نے نہایت خوش اسلوبی اور پُر وقار انداز میں سرانجام دیے جس سے تقریب کی فضا شگفتہ اور دلکش رہی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جو سالِ اوّل ہی کے ہونہار طالب علم قاری محمد نے خوش الحانی سے پیش کی۔ بعد ازاں چیف پراکٹر پروفیسرکاشف نعمان نے طلبہ کو کالج کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا اور نظم و ضبط کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر افتخار عالم نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو نصیحت کی کہ "محنت کامیابی کی کنجی ہے" اور انہیں محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔
سینئر لائبریرین ہدایت اللہ نے طلبہ کو لائبریری کے درست استعمال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا تاکہ وہ اس علمی ذخیرے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ آخر میں پرنسپل پروفیسر مجاہد علی نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور کالج کے مختلف شعبہ جات اور اساتذۂ کرام کا تعارف پیش کیا۔ تقریب کا اختتام دعا پر ہوا۔
05/09/2025
رپوٹ
آج بروز جمعہ گورنمنٹ ڈگری کالج متھرا میں سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک پُر وقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس نورانی محفل کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر سید رفاقت علی شاہ نے نہایت خوش الحانی اور دلنشین انداز میں انجام دی۔ تقریب کے انتظامات اور معاونت میں سی بی ایس کمیٹی کے تمام اراکین شریک رہے جن کی کوششوں سے یہ بابرکت نشست کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت بی ایس کے طالبِ علم قاری حزب اللہ نے حاصل کی۔ بعد ازاں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی صورت میں عقیدت کے پھول اسد اللہ نے بارگاہِ نبوی ﷺ میں نچھاور کیے۔ اس کے بعد عباد اللہ نے اپنی پُراثر تقریر کے ذریعے سامعین کے دلوں کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی سے منور کیا۔
محفل کے مہمانِ خصوصی سید ذبیح اللہ صاحب تھے، جنہوں نے نہایت فکرانگیز اور بصیرت افروز خطاب کیا۔ ان کی گفتگو میں سیرتِ رسول ﷺ کے وہ پہلو اجاگر ہوئے جو فرد کی اصلاح اور معاشرے کی تعمیر میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اختتامی کلمات ڈاکٹر کامران جلیل صاحب نے ادا کیے، جنہوں نے مختصر لیکن جامع انداز میں سیرت النبی ﷺ کے عملی تقاضوں کو نہایت مؤثر پیرایے میں بیان کیا اور سامعین کو فکر و عمل کی نئی جہتیں عطا کیں۔
آخر میں مہمانِ خصوصی نے دعا کرائی جس کے ساتھ یہ بابرکت اور روحانی فضاؤں سے معطر محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔