11/03/2026
وقت گزر جاتا ہے، لیکن زخم تازہ رہتے ہیں۔ معصوم علی بلال المعروف ظلِ شاہ کو 8مارچ کو ناحق مارا گیا،معصوم ظلِ شاہ کو پولیس کی حراست میں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بناتے شہید کیا گیا تھا۔اس کا لہو آج بھی پکار رہا ہے کہ اسے انصاف کب ملے گا؟
نو مئی کے جھوٹے مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت کو تو عدالتیں غیر قانونی سزائیں سنا رہی ہیں لیکن ریاستی دہشتگردی سے شہید کیے گئے پی ٹی آئی کے معصوم ورکرز کو انصاف دینا عدالتیں بھول چکی ہیں۔
11/03/2026
عمران خان کی آنکھ کو خراب ہوئے تقریباً دو مہینے گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک نہ انہیں فیملی کی سفارش پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی فیملی ممبر سے ملاقات کروائی گئی ہے۔ عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ ان کی بہنوں نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے انصاف فراہم کرنے والے اداروں کا حال یہ ہے کہ وہاں تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے، جبکہ ایسی صورتحال میں ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہوتا ہے۔ جب بات ایک انسانی جان کی ہو، تو تاخیر ناقابلِ فہم لگتی ہے—خاص طور پر اس شخص کی، جو کبھی اس ملک کا منتخب وزیرِاعظم رہا ہو اور جسے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانی اپنی نمائندگی سمجھتے ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ نہ ملاقاتوں کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی مناسب علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے؟ لوگ یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ آخر ایسا کیا چھپایا جا رہا ہے کہ عمران خان کو نہ خاندان سے ملنے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
09/03/2026
TikTok · ehtshammustufaofficial
Check out ehtshammustufaofficial’s video.