27/05/2026
Sajid Sudozai
SAJID AMIR SUDOZAI official is a police officer of the police service of Pakistan. SAJID AMIR SUDOZAI is a police officer of the police service of Pakistan.
He has passed his civil superior services exams in 2010 and placed in police service of the Pakistan occupational group. He has commanded 6 districts as head of District police. He has also served as Section Officer law in Law justice Parliamentary affairs and human rights department of the government of Azad Jammu and Kashmir Muzaffarabad.
27/05/2026
*ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ*
*پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)*
*مورخہ 27 مئی 2026*
*ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کے ہمراہ عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹہ اور سول ہسپتال ٹھٹہ میں مریضوں سے عیادت کی اور مبارکباد پیش کی*
ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایات پر ٹھٹہ پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر عیدگاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
ضلع بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، تمام عیدگاہوں، مساجد اور نماز عید کے دیگر کھلے مقامات پر پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹرز مکلی میں نماز عید ادا کرنے کے بعد ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد علی بھاگت کے ہمراہ پولیس افسران، جوانوں اور شہریوں سے عید ملے اور ٹھٹہ پولیس اور شہریوں کیلئے عیدمبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
بعد ازاں ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کے ہمراہ ضلع ٹھٹہ میں منعقد ہونے والے نماز عید کے بڑے اجتماعات کا وزٹ کیا، ان مقامات پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں سے عید ملے، اور عید کے دن عوام کی حفاظت کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کی۔
بعد ازاں ایس ایس پی ٹھٹہ نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹہ کا وزٹ کیا جہاں قیدیوں سے عید ملے اس کے علاؤہ سول ہسپتال ٹھٹہ کا وزٹ کیا جہاں مریضوں سے عیادت کی اور انہیں عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور مٹھایاں بانٹی۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*
آئی جی سندھ جاوید عالم اُڈھو کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کریک ڈاون ۔ٹھٹہ میں منشیات کی اطلاع پر ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد سدوزائی کی پولیس کو کارروائی کا حکم ۔ٹھٹہ پولیس نے میر پور ساکرو میں منشیات ،کچی شراب اور گٹکے کے خلاف ریڈ کردی۔بڑی تعداد میں منشیات کچی شراب اور گٹکا برآمد ۔دیہی علاقے سے کس طرح منشیات کا نیٹ ورک چلایا جاتا تھا دیکھئے اس اتوار شام 7بجے پروگرام ٹارگٹ میں صرف آج نیوز پر
15/05/2026
*ایس ایس پی ٹھٹہ نے منسٹر اوقاف سندھ کے ہمراہ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں خصوصی صلاحیتوں سے بھرپور افراد کی تنظیم کے وفد کے ساتھ ملاقات کی*
ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی نے منسٹر اوقاف سندھ MPA سید ریاض حسین شاہ شیرازی صاحب کے ہمراہ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں خصوصی صلاحیتوں سے بھرپور افراد کی تنظیم کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر وفد کے فلاح و بہبود کے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ خصوصی صلاحیتوں سے بھرپور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی محنت و ہمت سے کام کرنے کو سراہا اور اپریشیٹ کیا۔
منسٹر اوقاف سندھ نے بھی وفد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ہر ممکن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ملاقات کے دوران وفد نے منسٹر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی صاحب کو اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جبکہ ان کے حل کے لیے تعاون اور اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وفد کی جانب سے منسٹر اوقاف سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی صاحب اور ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*
13/05/2026
*ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ*
*پریس رلیز(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ)*
*مورخہ ؛ 13 مئی 2026*
*ایس ایس پی ٹھٹہ کی جانب سے گٹکا و ماوا کے استعمال کی روک تھام اور محکمانہ نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے سلسلے میں پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں ایک خصوصی آرڈرلی روم کا انعقاد*
ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی کی جانب سے پولیس اہلکاروں میں گٹکا و ماوا کے استعمال کی روک تھام اور محکمانہ نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آج پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں ایک خصوصی آرڈرلی روم کا انعقاد کیا گیا۔
آرڈرلی روم کے دوران ایسے پولیس اہلکاروں کو طلب کیا گیا جو گٹکا و ماوا کے استعمال میں ملوث پائے گئے تھے۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ گٹکا و ماوا جیسی مضرِ صحت اشیاء کے استعمال سے مکمل پرہیز کریں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظم و ضبط اور بہترین انداز میں انجام دیں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ گٹکا و ماوا نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ محکمانہ وقار اور ڈسپلن پر بھی منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں اور محکمہ پولیس کے مثبت تشخص کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید برآں، متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے ماتحت اہلکاروں کی نگرانی یقینی بنائیں اور گٹکا و ماوا کے استعمال کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات عمل میں لائیں۔
اسی موقع پر پولیس اہلکاراں کی جانب سے گٹکا ماوا استعمال نہ کرنے پر عہد کیا گیا اور اہلکاروں نے پرجوش ہوکر کہا کہ گٹکا ماوا کے استعمال سے ہماری جانی و مالی نقصان کی بچت ہوتی ہے اور ہم یے عہد کرتے ہیں کہ ہم زندگی میں کبھی بھی گٹکا ماوا نہیں کہائینگے۔
بعد ازاں پولیس اہلکاراں کی جانب سے پاکستان ژندآباد اور سندھ پولیس زندآباد کے نعرے لگائے گئے اور اہلکاراں کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*
06/05/2026
*ڈسٹرکٹ پولیس ٹھٹہ*
*پریس رلیز (شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ)*
*مورخہ ؛ 5 مئی 2026*
*ٹھٹہ پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ*
*ماہ اپریل 2026*
*ٹوٹل مقدمات درج - 172*
*ٹوٹل ملزمان گرفتار - 264*
*👈ٹھٹہ پولیس کی جانب سے ایک ماہ کے دوران گٹکا مٹیریل سپلائر/ فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 159 مقدمات درج کردیے گئے جن میں سے 251 ملزمان کو گرفتار کرکے (4250) کلو گٹکا ماوا، (8025) کلو گٹکا مٹیریل اور 68 کلو مین پڑیاں برآمد کرلیا گیا۔*
*👈منشیات (چرس / کرسٹل آئس اور دیسی شراب) کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 52 مقدمات درج کرکے 65 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور 8 دیسی شراب کی بٹھیوں کو مسمار کردیا گیا جن سے 12 کلو چرس، 85 گرام کرسٹل آئس، (2582) لیٹر دیسی شراب برآمد کرلیا گیا۔ اس کے علاؤہ مزدا ٹرک میں امپورٹڈ شراب سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مزدا ٹرک سے 576 شراب کی بوتلیں اور 400 بیئر برآمد کرلی گئیں۔*
*👈گٹکا مٹیریل، منشیات سپلائی و دیگر وارداتوں میں استعمال کی گئیں 16 مختلف کاریں، 1 ٹرک، 1 AC کوچ، 3 ریوو گاڑیاں، 1 صرف ھائے لکس، 1 KIA-Sportage گاڑی، 1 فورچیونر گاڑی، 3 شھزور پک اپ، 8 سوزوکی پک اپ، 6 رکشہ، 23 موٹر سائیکل اور 1 کشتی برآمد کرلیے گئے۔*
*👈جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کرمنل گینگز برسٹ کرکے 13 ملزمان میں سے 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے 1 رائفل، 10 پسٹلز، 28 ژندہ گولیاں، چھینی گئی کیش (1026810) برآمد کرلی گئی اس کے علاؤہ مختلف مقدمات میں 41 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔*
*👈روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرکے متعدد وارداتوں میں مطلوب 6 اشتہاری اور 15 روپوش ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔*
*👈اس کے علاؤہ آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب ہیوی ٹریفک و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے، سیاہ گلاس و بلیو لائٹس کے استعمال کرنے کے مہم کے دوران 355 مختلف قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چالان کیا گیا جبکہ (890200) روپیے جرمانہ عائد کردیا گیا۔*
ٹھٹہ پولیس کی جانب سے گٹکا و منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
28/04/2026
*ٹھٹہ پولیس و ضلعی انتظامیہ اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کیمپس ٹھٹہ کے باہمی اشتراک سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد*
ٹھٹہ پولیس و ضلعی انتظامیہ اور لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کیمپس ٹھٹہ کے باہمی اشتراک سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔
سیمینار کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا۔
تقریب میں ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی، ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد علی بھاگت، سینیئر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ٹھٹہ خدا بخش بھرانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹہ ڈاکٹر صفدر شاہ، پرنسیپل لمس کیمپس ٹھٹہ ڈاکٹر غلام سرور قریشی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن برگیڈیئر رٹائرڈ ڈاکٹر محمد سرور خان و پولیس افسران، ضلعی حکام، طبی ماہرین، اساتذہ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات نہ صرف فرد کی صحت کو تباہ کرتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتی ہیں، اس لیے اس کے خلاف اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔
طبی ماہرین نے منشیات کے جسمانی اور ذہنی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
سیمینار کے اختتام پر ایس ایس پی ٹھٹہ ساجد امیر سدوزئی اور ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ سرمد علی بھاگت نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*
An awareness walk against organised crime and social evils conducted in collaboration with DC THATTA
131st Passing Out Parade –
Shahid Hayat Police Training Centre, Saeedabad, Karachi
Sajid Sedozi, PSP
Principal
Click here to claim your Sponsored Listing.
