14/05/2026
*14 مئی 2026 بروز جمعرات*
*یوسی شاہ مرید گڈاپ*
*پاکستان پیپلز پارٹی یوسی 9 شاہ مرید کے وائس چیئرمین محمد رفیق جوکھیو ، جنرل کونسلر دانش سھتانی نے موسیٰ سھتانی سے انکے والدہ اور انور خاصخیلی سے انکے بڑے بھائی سینئر ورکر پیپلز پارٹی میاں بخش خاصخیلی کے انتقال پر دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔*
*اس موقع پر خادم حسین خاصخیلی سمیت دیگر معززین شخصیات بھی موجود تھیں۔*
29/04/2026
یوسی شاھ مرید کے واٸس چٸیرمین محمد رفیق جوکھیو کی وزیراعلی سندھ کے صلاح کار براۓ کچی آبادی نجمی عالم سےملاقات ضلع ملیر کی سیاسی صورتحال اور یوسی شاھ مرید کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگوں ہوٸی.
03/04/2026
وائیس چئیرمین محمد رفیق الھی بخش بلوچ اور عبدلغنی کلمتی کو ڈپٹی کمشنر ملیر نے گڈاپ تھانہ لائیزنز کمیٹی کا میمبر تعینات کردیا.
یہ کمیٹی پولیس کی کارکردگی، شکایت کا جائزہ اور امن امان کے حوالے سے مانیٹرنگ کا کام بھی کرے گی. گورنمنٹ نے پولیس مانیٹرنگ کرنے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کا آغاز کردیا ہے.
ان تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.
12/07/2025
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے پی ایس 84 کے نو منتخب صدر حاجی علی احمد جوکھیو صاحب، پی ایس 84 کے نو منتخب جنرل سیکرٹری منظور حسین، کو چیئرمین یوسی شاہ مرید شاہجہان خاصخیلی، وائس چیئرمین رفیق جوکھیو کی قافلے میں یوسی شاہ مرید کے سارے کونسلر اور نوجوانون نے اور علاقے معززین نے بڑی تعداد میں پی ایس عہدے کی مبارکباد دی۔
پی ایس 84 کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری۔
17/05/2025
ترقی کی نئی راہ — یوسی شاھ مرید گڈاپ ٹاؤن سھتانی اسٹاپ روڈ کی تعمیر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایم این اے سردار جام عبد الکریم جوکھیو کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے یوسی شاھ مرید گڈاپ ٹاؤن میں سھتانی اسٹاپ سے لے کر عرس سھتانی گوٹھ تک سڑک کی تعمیر کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پایۂ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔
یہ نئی سڑک نہ صرف سھتانی گوٹھ بلکہ آس پاس کے متعدد دیہات کے باسیوں کے لیے آسانی، خوشحالی اور ترقی کے دروازے کھولے گی۔ ماضی میں کچے اور خستہ حال راستوں سے روزانہ کی بنیاد پر پریشانیوں کا سامنا کرنے والے عوام اب تعمیراتی کام دیکھ کر خوشی سے سرشار ہیں۔
آج اس منصوبے کا جائزہ وائس چیئرمین شاہ مرید محمد رفیق جوکھیو نے لیا، ان کے ہمراہ دانش سھتانی (وارڈ کونسلر)، وڈیرا رحمت اللہ سھتانی، وڈیرا نظیر احمد سھتانی اور دیگر معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔ سب نے عوام کو اس اہم ترقیاتی پیش رفت پر مبارکباد دی۔
علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سردار جام عبد الکریم جوکھیو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا:
> "اس سڑک کی عدم موجودگی نے ہمیں برسوں تک مشکلات میں ڈالا، آج ہمیں سکون اور سہولت کی امید نظر آ رہی ہے۔"
یہ ترقیاتی منصوبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب عوامی نمائندے خلوص نیت سے کام کریں تو حقیقی تبدیلی ممکن ہوتی ہے۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ ترقی کا یہ سفر اسی جذبے اور تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔
18/04/2025
عنوان:
*جام مراد علی جوکھیو لائیبریری کے لئے اپنی کتابیں عطیہ کریں، علم کا چراغ جلائیں!*
ہم نے اپنی کمیونٹی کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے جام مراد علی جوکھیو کے نام سے ایک لائبریری قائم کی ہے تاکہ انہیں مطالعے کا ایک خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس نیک مقصد کے لیے ہمیں آپ کی مدد درکار ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی بھی اچھی حالت میں موجود پرانی یا نئی کتابیں ہیں، تو براہِ کرم انہیں عطیہ کریں۔ یہ کتابیں کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن سکتی ہیں!
ہمیں درج ذیل اقسام کی کتابوں کی ضرورت ہے:
بچوں کی کہانیاں
نصابی کتابیں
ناول اور ادب
جنرل نالج اور اسلامی کتب
سائنسی اور تعلیمی مواد
انگریزی اُردو سندھی کتابیں
کتابیں عطیہ کرنے کے لیے رابطہ کریں:
[
*محمد رفیق جوکھیو*
وائس چیئرمین یوسی شاہ مرید
📞 0321-3890922
*📍 جام مراد علی لائبریری، حاجی قادو جوکھیو، بندیچا اسٹاپ، گڈاپ*
آئیے، مل کر مطالعے کو فروغ دیں اور علم کی روشنی کو ہر گھر تک پہنچائیں۔
Sardar Jam Abdul Kareem Khan Jokhio Fan MediaCell UC Shah Mureed
16/08/2024
ستھانی برادری کی طرف سے جدہ سعودی عرب میں دی گئی دعوت میں دوستوں کے ساتھ شرکت کی
21/02/2024
21 فروری 2024
گلشن معمار کراچی
کرشن چند کرپلانی کے بھتیجے کی شادی کی تقریب میں شرکت کی
اُس موقع پر وائس چیئرمین گڈاپ ٹاؤن جام محمّد جوکھیو ,سابق چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی علی احمد جوکھیو،علی زمان جوکھیو
چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی،بھی موجود تھے
22/12/2023
جام ہائوس ملیر
سابقہ ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکھیو صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں یوسی شاھ مرید کے چیئرمین شاہجہاں خاصخیلی اور وڈیرہ نظیر احمد خاصخیلی بھی موجود جس میں موجودہ سیاسی اور علائقائی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ےوےڑیونے