02/05/2022
تمام امت مسلمہ کودل کی گہرایوں اور انتہائی عقیدتوں کے ساتھ عید مبارک.
رب العالمین سے دعا ہے کہ وہ ہم سب پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرماۓ، مستحکم ایمان، صالح اعمال، وسائل میں کشادگی، عمر میں فراخی و درازی ، صحت میں عمدگی و توانائی، عزت و وقار میں بلندی، حسن اخلاق، سیرت اور کردار میں کمال بخشے! آمین ثم آمین .
تمام لوگ جو دین کی سربلندی کیلئے کام کر رہے ہیں یا ملکِ پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں یا پردیس کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں ان سب کے لئے میرا الله آسانیاں پیدا فرمائے آمین ثم آمین.
28/04/2022
انَّا أَنْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ
وَمَا أَدْرَیٰکَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِ
لَیْلَةُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ شَھْر
تَنَزَّلُ الْمَلاَئِکَةُ وَالرُّوحُ فِیھَا بِإِذنِ رَبِّھِمْ مِنْ کُلِّ أَمْرٍ
سَلامٌ ھِیَ حَتَّی مَطْلَعِ الْفَجْر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گناہگار امت سے بے پناہ محبت کی گواہی دینے والی طاق راتیں ۔
15/04/2022
ایک عہد تمام ہوا 💔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ رب العزت اس رمضان کے با برکت مہینے میں ان کی بخشش فرمائیں،ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں ، آمین یارب العالمین.
13/04/2022
میرے گمان کی چھوٹی چھوٹی دعاؤں پر،
"یا اللّٰہ" اپنی شان کے مطابق تو "کن" فرما دے آمین
21/08/2021
جاگنے والوں کو چاہیے ـ سونے والوں کے لیے دعا کریں ـ
ملنے والوں کو چاہیئے ـ بچھڑنے والوں کے لیے دعا کریں ـ
کامیاب ہونے والوں کو چاہیئے ـ ہارنے والوں کے لیئے دعا کریں ـ
ہنسنے والوں کو چاہیئے ـ رونے والوں کے لیئے دعا کریں ـ
محبت کرنے والوں کو چاہیئے ـ نفرت کرنے والوں کے لیئے دعا کریں ـ
آگے بڑھ جانے والوں کو چاہیئے ـ پیچھے رہ جانے والوں کے لیے دعا کریں ـ
نیکوکاروں کو چاہیئے ـ گنہگاروں کے لیئے دعا کریں ـ
ہر ایک کو چاہیئے ـ ہر ایک کے لیئے دعا کریں ـ!
آپ سبھى میرى دعاؤں کا حصہ ہیں مجھے بھى اپنى دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔جزاکم اللہ خیرا کثیرا❤
07/04/2021
آج سے 100 سال بعد,یعنی 2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے, ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوگی,انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچے گا . ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے.
سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے، ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.جب تک ہم باقی ہیں.ابھی زندگی باقی ہے ۔غور کریں اور بدلیں.
اے اللہ ہمیں ہدایت دے.اے اللہ ہمارا انجام اچھا کر.ہمیں موت آنے سے پہلے بخش دے۔آمین
24/03/2021
اللہ کی مخلوق کو اللہ کا کنبہ ہی سمجھو اور اس کی خدمت میں مصروف ہو جاؤ 🤗
27/02/2021
جب مقدر میں چپیڑیں لکھی ہوں تو بندہ جنگی طیارے میں بھی آ کر کھا جاتا ہے-
🚀🛬
Happy Surprise Day.
27/02/2021
اناللہ وانا الیہ راجعون
گوہرِگلشن سرکارجھاگوی سراجِ گلستان سرکار جھاگوی سالار عاشقاں مرشد عارفاں سلطان الاولیاء قبلہ میاں محمد شفیع جھاگوی علیہ الرحمۃ کا جنازہ 2021-02-28 بروز اتوار دن 11:00 بجے مظفرآباد یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں ادا کیا جاۓ گا ,تدفین مظفرآباد میں ہی کی جاۓ گی.
27/02/2021
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ .
پیر و مرشد سلطان الاؤلیاء پیر طریقت رہبر شریعت آفتاب ولایت جگر گوشہ سرکار جھاگوی حضرت الحاج میاں محمد شفیع جھاگوی دامت برکاتہم العالیہ دنیا سے رحلت فرما گئے اللہ پاک اپنے حبیب صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے صدقے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
جنازہ 2021-02-28 بروز اتوار دن 11:00 بجے مظفرآباد یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں ادا کیا جاۓ گا اور تدفین مظفرآباد میں ہی کی جاۓ گی.
03/02/2021
لمحہءِ موجود ميں ايک روٹی چاہيـے
جنّتِ الفردوس کے سارے گھر تمہارے
😥