Ali Umair

Ali Umair

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ali Umair, Lahore.

29/06/2025

ریسکیو کا مطلب جان بچانا ہوتا ہے لیکن بہت ہی بدقسمتی سے ہمارے ہاں صرف لاشیں اٹھانے کو ریسکیو کہا جاتا ہے ۔

28/06/2025

میرے دیس میں کرکٹ کے میدان سکُھانے اور ناشتے لے کر جانے کے لئے ہیلی کاپٹر موجود ہیں لیکن انسانی جانیں بچانے کے لئے نہیں۔۔

27/06/2025

عاشق کا کوئی نام نہیں ہوتا کوئی رنگ نسل ذات پات فرقہ نہیں ہوتا ۔ عاشق ہر قسم کی حدودوقیود سے باہر ہوتا ہے کیونکہ عاشقی پابندِ سلاسل نہیں ہو سکتی ۔ عاشق کا فقط مقام ہوتا ہے درجہ ہوتا ہے۔

اور ان درجات پر فائز ہونے کے لیئے کوئی گیدڑ سنگھی درکار نہیں ہوتی ۔ یہ مقام ایک جھونپڑی میں رہنے والا بھی حاصل کر سکتا ہے اور ایک عالی شان محل میں رہنے والا بھی محروم رہ سکتا ہے ۔

اس کائنات میں بہت سے راز پنہاں ہیں جو انسان کی ساری زندگی موجود رہتے ہیں اور انتظار میں رہتے ہیں کہ کب کون ان تک پہنچے اور یہ اُس پر آشکار ہوں ۔ ان رازوں کی کُنجی انسان کے دل کی تہہ میں موجود ہوتی ہے ۔ اب یہ ہر انفرادی انسان پر منحصر ہے کہ وہ کب اپنی گہرائی میں اترتا ہے اور اس کنجی تک پہنچتا ہے ۔

عاشقی کا پینڈا اوکھا ضرور ہوتا ہے لیکن جب عاشق صادق اس راہ پر چل پڑتا ہے تو معشوق خود ہی پھر ہاتھ تھام لیتا ہے پھر انسان بس خلوت سے جلوت پرواز کرتا ہے اور اس کی زبان پر ایک ہی کلمہ جاری ہو جاتا ہے
حق موجود سدا موجود

علی عمیر

01/12/2019

2004 کی سردیوں میں ایک سرد صبح تھی کہ گورنمنٹ کالج میں موجود بخاری آڈیٹوریم کے پاس سے گزر ہوا تو سیڑھیوں پر سے ایک گانے کی آواز آئی ، کالج کے سحر انگیز عمارت میں گونجتی اس آواز میں جو کشش تھی وہ Castles of italy سے کم نا تھی ۔ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ سفید لباس اور چادر اوڑھے ایک بوائے کٹ بال رکھے ہوئے وہ لڑکی بے فکری میں گنگا رہی تھی ، زیادہ دیر کھڑا نہیں ہو سکا کیونکہ آڈیٹوریم کے پیچھے اردو بازار والے گیٹ کے سامنے کھوکھے پر دوسرے دوست انتظار کر رہے تھے کیونکہ سگریٹ میرے پاس تھے ۔
اکنامکس کی کلاس میں مہینے کے آخری دن جانا ہوتا تھا تا کہ حاضری پوری کروا سکیں ، ٹیچر بہت اچھی تھیں ، ایک بھی غیر حاضری نہیں لگاتی تھی ۔ ایک دن خلاف معمول خلاف توقع مہینے کے شروعاتی دنوں میں جانا ہو گیا تو اس لڑکی کو وہاں بیٹھے دیکھا پھر کبھی اکنامکس کی کلاس سے چھٹی نہیں ہوئی ۔
کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھا.
اس کو چھٹی نہ ملی جس کو سبق یاد ہوا
اکنامکس سے کبھی دلچسپی نہیں رہی زبڑدستی والا سبجیکٹ رکھوایا گیا تھا ، ٹیچر ہم سب سے چار پانچ سال بڑی تھیں اور ہمیں بہن کی طرح کی لگتی تھیں ، فرینک بھی تھیں ، وہی انکشاف ہوا کہ اس آواز کی مالکہ میوزک سوسائٹی کی ممبر ہے اور ایک دن تو ٹیچر نے کلاس میں گانا بھی گانے کو کہہ ڈالا تو اس نے وہ والا گانا گنگنایا جس کے بول کچھ اس طرح تھے ۔

زندگی پیار کا گیت ہے اسے ہر دل کو گانا پڑے گا
2006 تک بس یہی ہوتا رہا کہ میں اسے ناگہانی نظروں سے دیکھتا ، لکھاری ہوتا تو بات کو کھینچ لیتا لیکن مختصر کر رہا ،
دو سالوں میں کبھی اتنی ہمت نا ہوئی کہ پاس جا کر بات ہو سکے نام تک نہیں جان سکے اورپھر گریجویشن مکمل کر کے گورنمنٹ کالج کو خیر آباد کہہ ڈالا ۔
اس بات کو تیرہ سال گزر گئے ہوئے ۔
لاہور کا موسم آج بہت حسیں ہے ایسا لگ رہا جیسے سوئزر لینڈ کی وادیوں میں کوئی گڈریا بےفکری سے بکریاں چرا رہا ہو تو ہمیشہ کی طرح وہی اپنی پسندیدہ جگہ پر ہی گیا ۔
لاہور کی تاریخی عمارتوں کے جھرمٹ میں سے ایک یادگار پارک کے ایک بینچ پر بیٹھ کر ابھی سگریٹ سلگایا ہی تھا کہ کسی دل جلے نے پاس ہی بیٹھے گانا پلے کر دیا

یہ دھواں دھواں سا رہنے دو

بقلم خود علی عمیر

18/11/2019

عقل قبر سے آگے نہیں دیکھ سکتی ۔ قبر سے آگے عشق کا قدم اٹھتا ہے اور عشق ایک جست میں زمان و مکاں والی کائنات سے آگے نکل جاتا ہے ۔

مولانا رومی

11/11/2019

کئی رتوں سے مرے نیم وا دریچوں میں
ٹھہر گیا ہے _____ ترے انتظار کا موسم

~ محسن نقوی

07/11/2019

ہجر تیرے وچ اٹھدیاں ہوکاں
ماہی ماہی ہر دم کوکاں. ...

07/11/2019

میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دو
آسماں لاۓ ہو، لے آؤ زمیں پر رکھ دو۔۔۔۔۔۔۔۔

اس نے جس طاق پہ کچھ ٹوٹے دئیے رکھے ہیں
چاند تاروں کو بھی لے جا کے وہیں پہ رکھ دو

~راحت اندهوری

18/10/2019
22/08/2019

محبت کے سبھی مستحق ہیں ــــــ چھوٹا ہو یا بڑا انسان ہو یا حیوان ـــــ محبت خیرات نہیں جو حقداروں میں بانٹی جائے ـــــــــ!!

Want your business to be the top-listed Government Service in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Website

Address

Lahore