21/12/2025
Peshawar: A dignified ceremony was held at Cadet College Warsak on the occasion of Parents Day, which was attended by the parents of cadets as well as civil and military officials.
The Chief Guest of the ceremony was the CC XI Corps Peshawar, Lt Gen Omar Ahmad Bokhari, who was presented a salute by a smartly turned-out contingent of cadets. In his address, he emphasized the importance of acquiring quality education, maintaining discipline, character building, and serving the nation.
At the conclusion of the ceremony, prizes and trophies were distributed among cadets who demonstrated outstanding performance, while parents appreciated the college administration for its dedicated efforts in providing quality education and training.
06/04/2025
علی امین گنڈا پور کا انکشاف تحریک انصاف کے اندرونی خلفشار کی نئی جھلک ہے۔ اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی جیسے سینئر رہنما پارٹی ٹکٹ کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے تھے، لیکن عمران نیازی نے خود ان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انکار کر دیا۔
عمران نیازی کا کہنا تھا کہ اگر ان افراد کو پختونخوا اسمبلی میں جگہ دی گئی تو یہ اندر سے پارٹی کے خلاف سازشیں کریں گے۔
یہ بیان واضح کرتا ہے کہ پی ٹی آئی اب ایک سیاسی جماعت سے زیادہ ایک عدم اعتماد کا شکار گروہ بن چکی ہے، جہاں ہر دوسرا رہنما دوسرے پر شک کر رہا ہے۔ پارٹی کی جڑیں اندر سے کھوکھلی ہو چکی ہیں اور قیادت بکھراؤ کا شکار ہے۔
10/01/2025
پاکستان کے فوجی اخراجات اور دوسری فوجوں سے بجٹ میں موازنہ
07/01/2025
سیکورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں 19 د.ہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،
فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے
06/01/2025
وادی تیراہ: کمانڈنٹ تیراء مالیشیا برگیڈیئر عمران ارشد نے باغ کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے کم عمر ہائی اچیور سمر گل سے ملاقات کی اور اس کی محنت، لگن اور تعلیمی کامیابیوں کو سراہا۔ سمر گل نے سوکھ کمیونٹی اسکول میں 88% نمبر حاصل کیے، جس پر کمانڈنٹ نے اسے ایک لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم اور ایک خصوصی پیکیج سے نوازا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ نے سمر گل کی محنت کو نوجوانوں کے لیے ایک قابل فخر مثال قرار دیا
02/01/2025
حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کا مشترکہ اجلاس
اسلام آباد میں قیادت کا اہم اجلاس، نامزد اراکین کی شرکت۔ مشترکہ اعلامیہ جاری۔..
02/01/2025
پشاور: قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام ایک خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ اس اہم جرگے میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، کمشنر پشاور، ایڈیشنل سیکریٹری خیبرپختونخوا (فنانس)، اسپیشل سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند سمیت دیگر سول و عسکری حکام اور مہمند کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جرگے میں شرکاء نے ضلع مہمند میں امن و ترقی کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور مقامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی مشران نے اس جرگے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز، اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن مخالف عناصر کو واضح پیغام ہے کہ عوام اور تمام ادارے امن کے قیام کے لیے متحد ہیں۔
عمائدین نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ، اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
حکام نے علاقائی مشران پر زور دیا کہ وہ عوام میں شعور بیدار کریں تاکہ وہ علاقے میں امن خراب کرنے والوں کی بروقت اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور فتنہ الخوارج کے پروپیگنڈے سے محتاط رہیں🎉🎉
02/01/2025
مجموعی طور پر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں، 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا
آئی ایس پی آر
01/01/2025
مردان پولیس کی بروقت کارروائی ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار۔۔
یاسر ولد نصیر، رہائشی پیرانو ڈاگہ مردان، نے تخت بھائی کھنڈرات میں ہوائی فائرنگ کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی
تخت بھائی پولیس نے ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک قبیح فعل ہے اور ایسے افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اور امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔
01/01/2025
یہ احتجاج پشاور کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے ہورہا تھا جو کہ کینٹ ایریا کی حدود ہیں، پولیس آئی جی اور چیف سیکرٹری وفاق ہی نے لگایا ہوا ہے، اور ہر نئے روز عمران خان کی حکومت کو بدنام کرنے اور عوام کا دل خیبرپختونخوا حکومت سے بدظن کرنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے، پُرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،یہ احتجاج کرنے والے ن لیگ، پی پی پی اور جمعیت کے بلدیاتی نمائندگان جنہوں نے نگران دور حکومت میں پی ٹی آئی کے سابقہ پارلیمنٹرینز کے سارے فنڈز ہڑپ کیے۔
بلدیاتی نمائندگان کی جب وزیراعلی علی امین گنڈاپور کیساتھ میٹنگ ہوئی جس میں انکے مطالبات مانے گئے تھے جسکی مینٹس آف دا میٹنگ ریکارڈ پر موجود ہے، بنیادی طور پر انکے مطالبات بھی مانے جاچکے ہیں پتہ نہیں یہ لوگ کس سازش کے تحت بلاوجہ احتجاج کرکے حکومت کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہے
چند شرپسند عناصر ہر بات کو وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف جان بوجھ کر غلط رخ دے کر پروپیگینڈا کر رہے اور پارٹی کارکنان میں تفریق پیدا کر رہے ہیں