Wahga-Shalimar-Lahore

Wahga-Shalimar-Lahore

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wahga-Shalimar-Lahore, Social service, Wahga, Shalimar,Lahore, .

09/12/2025

سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ سیاسی کارکن اپنے نظریے اور جماعت کے نظم و ضبط کا پابند ہونے کے ساتھ ذہنی ، قلبی و فکری وابستگی کو ہمیشہ مقدم رکھتا ہے۔ ایک حقیقی سیاسی ورکر ایک نظریے اور منشور کی آبیاری دل و جان سے کرتا ہےاور پوری دیانتداری کے ساتھ اپنے سیاسی کردار اور عمل سے اپنے ساتھیوں کو اپنا گرویدہ بنا دیتا ہے۔ سیاسی کارکن کی زبان بیان اور تحریر اسکے سیاسی کردار کا عکس ہوتی ہے.

ڈاکٹر حسن محمد
صدر عام انسان پارٹی
یو سی واہگہ 181

04/11/2025

السلام علیکم دوستو
آپ کیسے ہیں؟
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی رایے کا اظہار کیجیے

01/01/2025

کسی بھی ملک میں کوئی بھی اقتصادی پروگرام تب تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک وہاں امن وانصاف قائم نہ ہو جائے۔
حکمران اگر سیاسی استحکام نہ لا سکے تو یہ اڑان پاکستان اووووووووو پاکستان ہی ثابت ہو گا۔

خلیل الرحمٰن

18/08/2024

عام انسان کون ہیں ؟
عام انسان کی فہرست میں تین طرح کے طبقات شامل ہیں۔

1. غریب ترین/ لوئر کلاس
ہر وہ شخص جو اپنی ضرورت پوری نہیں کر پا رہا ہر طرح کوشش کے باوجود دن بھر کی محنت مشقت اور ایمانداری سے اپنا کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور ان کو چند بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہے۔ اس کی انکم اتنی محدود ہے کہ وہ چند ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی زندگی تک داؤ پہ لگا دیتا ہے۔ پاکستان کی تقریبا 60 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے جا چکی ہے۔ یہ سب عام انسان ہیں۔

2. غریب / لوئر مڈل کلاس
ہر وہ شخص بھی عام انسان ہے جو اپنے بچوں کی ضروریات بہت مشکل سے پوری کر رہا ہے۔ اس کے پاس ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے کوئی رقم جمع نہیں ہو پاتی۔ وہ اچانک کسی بیماری یا حادثے کا سامنا نہیں کر پاتا۔ وہ اپنے کاروبار یا صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کوئی سرمایہ کاری نہیں کر سکتا اور کولہو کے بیل کی طرح زندگی کے ایک خاص بھنور میں پھنسا رہتا ہے۔

3. متوسط / مڈل کلاس
یہ وہ طبقہ ہے جسے سفید پوش طبقہ بھی کہتے ہیں جو غریب لوگوں کو بظاہر امیر نظر آتے ہیں مگر امیر لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ غریب ہیں۔ ان کی ضروریات تو پوری ہو رہی ہوتی ہیں مگر خواہشات پوری نہیں ہو رہی ہوتی۔ اپنی زندگی کے اس معاشی اور معاشرتی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں بہت سخت تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں عام انسانوں کی تعداد 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ مختصرا خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والا لوئر کلاس طبقہ، لوئر مڈل کلاس اور مڈل کلاس طبقہ عام انسان کی فہرست میں شامل ہیں۔

خلیل الرحمٰن ہنجرا
سیکریٹری جنرل
عام انسان پارٹی

عام انسان پارٹی 🇵🇰 عام انسان کی آواز
Call /WhatsApp : +923005755459
www.aaminsan.com
عام انسان پارٹی کا ممبر بننے کیلئے لنک پر کلک کر کے فارم پر کریں شکریہ ✅
www.aaminsan.com/membership
جانیئے عام انسان پارٹی کے بارے میں www.aaminsan.com/manifesto


‎ ‎ ‎




18/08/2024

Manifesto
( اغراض و مقاصد )

Vision (ویژن)

مسائل کو عقلی بنیادوں پر سمجھنا اور سائنسی بنیادوں پر ان کا حل تلاش کرنا

To understand issues on a rational basis and Find out their solutions on scientific grounds

Mission (مشن)

پاکستانیوں کو ان کی ذاتی، تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لیے انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز سے خود کو بااختیار بنانے کی ترغیب دینا

Encouraging Pakistanis to empower themselves with the internet technologies for their personal, educational and economic growth

اغراض و مقاصد
عام انسان پارٹی

👈 ڈیجیٹل پاکستان
(مردم شماری و ڈیٹا بیس)

صحیح مردم شماری اور درست ڈیٹابیس کے بغیر حقیقی پلاننگ ممکن نہیں۔ عام انسان پارٹی ڈیٹا بیس مرتب کرے گی۔ ہر شہری کی تعلیمی استعداد ، اکنامک پوزیشن ، میڈیکل ہسٹری ، جائیداد ، ملکی و بین الاقوامی سفر و شہریت اور جرم و سزا وغیرہ کا تمام ڈیٹا بیس اس کے شناختی کارڈ میں موجود ہوگا۔ تمام سرکاری نیم سرکاری اور اور پرائیویٹ اداروں کو نادرا کے ڈیجیٹل سسٹم سے باہم منسلک کرکے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بنیاد پر ایک نظام وضع کیا جائے گا جس میں شہریوں کو میرٹ پر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

👈 قانون سازی اور امن عامہ

عام انسان پارٹی آ ئین کی پاسداری اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ عام انسان پارٹی قانون کو معاشرے کے لئے مفید ترین بنانے اور معاشرے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے موجودہ قوانین میں وقتا فوقتا تبدیلی اور بہتری کی گنجائش کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔ عام انسان پارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام قوانین اور ضابطے انسان کی ترقی فلاح سہولت کاری اور مدد کے لیے ہونے چاہیں۔ اگر کوئی قانون انسانوں کی مشکلات حل کرنے کے راستے میں حائل ہے تو اسے فورا تبدیل کیا جانا چاہئے۔ ملکی قوانین سے انحراف ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور کوئی شخص یا ادارہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔ قانون سب کے لئے برابر ہوگا۔ قانون پر عمل درآمد کو قابل فخر مثال بنایا جائے گا۔

👈 فوری اور مفت انصاف

عام انسان پارٹی مفت اور فوری انصاف پر یقین رکھتی ہے ۔ انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ریاست شہریوں کے حقوق کی ضامن ہوگی اور آئین پاکستان کے تحت شہری آزادیوں کو یقینی بنائے گی۔ عدالتیں 24 گھنٹے کام کریں گی۔ لوکل جسٹس سسٹم کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو تیز رفتار انصاف کو یقینی بنائے گا ایک دن ، ایک ہفتے ، دو ہفتے اور زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں فیصلے کرنے کا پابند ہوگا۔ چھوٹے جرائم میں ملوث افراد کو نفسیاتی مراکز میں زیر تربیت رکھ کر علاج کیا جائے گا۔ صرف انتہائی خطرناک مجرموں کو ہی جیل میں رکھا جائے گا۔ ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ کسی شہری کو انصاف کے حصول کے لیے تگ و دو نہیں کرنی پڑے گی۔

👈 جدید نظام تعلیم

تعلیم کے میدان میں پاکستان بہت ہی پسماندہ ہے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے اور ترقی کی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ بامقصد اور جدید ترین تعلیم جو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو بالکل مفت مہیا کی جائے گی۔ میٹرک تک تمام تعلیم مفت اور آن لائن ہوگی۔ تعلیمی ٹی وی چینلز اور انٹرنیٹ کی مدد سے ابتدائی تعلیم کو ڈور سٹیپ پر مہیا کیا جائے گا۔ پروفیشنل تعلیم کے لئے تعلیمی ادارے بنائے جائیں گے جو جدید ترین ہوں گے۔ ملک میں ریسرچ اور ایکٹویٹی بیس نظام تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔ پورے ملک میں ایک ہی ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ ہوگا جو تمام تر امتحانات کی نگرانی کرے گا۔ کوالٹی ایجوکیشن کویقینی بنایا جائے گا۔ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

👈 صحت پروگرام (مفت اور یکساں سہولیات)

صحت کے میدان میں اصلاحات کی بہت زیادہ ضرورت ہے عام انسان پارٹی ہسپتالوں کی درجہ بندی کرے گی اور آبادی کے لحاظ سے ہر درجے کے ہسپتال ایک جیسے لیول پر ہوں گے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بہترین سہولیات دی جائیں اور پروفیشنل ٹریننگ کے جدید ترین ادارے بنائے جائیں گے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کی اجازت نہیں ہوگی۔ یکساں سہولیات اور جدید ترین لیبارٹریز پر مشتمل نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔ دور دراز کے علاقوں کو عارضی طور پر آن لائین میڈیکل سروس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ تمام بڑی شاہرات پر ہر 50 کلومیٹر کے فاصلے پر بیسک ہیلتھ یونٹس کا قیام عمل مین لایا جائے گا۔ ہر تحصیل میں ایک میگا ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

👈 خواتین کے حقوق ، مسائل ، خانگی زندگی اور عائلی قوانین

خواتین کسی بھی معاشرے کا نہایت ہی اہم جزو ہیں۔ عام انسان پارٹی افراد معاشرہ کی خانگی زندگی کو خوبصورت ، پرامن اور بہترین بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ عائلی قوانین میں تبدیلی کی جائے گی اور شادی کے پراسس کو آسان اور سادہ بنایا جائے گا۔ علائدگی یا طلاق ہونے کی صورت میں مرد کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے بچے کی ضروریات کو 18 سال تک پورا کریے۔ ماہانہ اخراجات کی کم ازکم شرح تقریباً 15000 روپے فی بچہ ہوگی۔ (یہ شرح مثال کے طور پر دی گئی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل بھی ہو سکے گی)۔
بے گھر خواتین کی آباد کاری اور رہائش کے لیے ہر شہر میں خواتین رہائشی یونٹ بنائے جائیں گے جہاں پر رہائش کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے تربیتی مراکز بھی بنائے جائیں گے اور خواتین کو کاروبار کرنے کی عملی تربیت اور مشترکہ کاروبار کے مواقع اور رہائش کی جدید سہولیات دی جائیں گی۔

👈 زرعی پالیسی

پاکستان ایک زرعی ملک ہے زراعت میں کفالت عزت ہماری منزل ہے۔ جدید ترین بیج اور مشینری کا استعمال پیداوار کو بڑھانے میں مدد دے گا۔ ڈیموں اور نہروں میں اضافہ کیا جائے گا۔ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے جدید طریقوں کو عمل میں لایا جائے گا۔ سرکاری سطح پر سبزیاں اور پھلوں کی کاشتکاری کو فروغ دیا جائے۔ قومی شاہراہوں ، گلیوں اور خالی جگہوں پر زمین کا کوئی بھی ٹکڑا خواہ وہ کم از کم ایک مربع فٹ سائز کا ہی کیوں نہ ہو پر سبزیاں اور پھل اگائے جائیں گے۔ عام انسان پارٹی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں سبزیاں اور پھل عوام کو انتہائی سستے داموں مہیا کیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ضروری قانون سازی بھی کی جائے گی۔ زمین پر کاشت کاری نہ کرنا جرم تصور ہو گا۔

👈 صنعتی و تجارتی پالیسی

صنعتوں کا فروغ نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے بلکہ زرمبادلہ کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صنعتیں ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ صنعتی ڈھانچے کے لئے جدید اور آسان قوانین وضع کیے جائیں گے اور سہولیات دی جائیں گی۔ صنعتوں کے لیے پروفیشنل کاریگر ، خام مال ، بجلی ، گیس ، پختہ سڑکیں اور عالمی منڈیوں تک رسائی کی تمام سہولیات کا جائزہ لے کر انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی صنعت کار عالمی منڈیوں میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کرسکیں۔ عام انسان پارٹی کے فروغ کیلئے ایک مددگار ادارہ تشکیل دے گی جس کا دائرہ کار خاص طور پر خط غربت سے نیچے افراد معاشرہ کو باقاعدہ تربیت دے کر ذاتی کاروبار یا ملازمت کے قابل بنانا ہو گا۔

👈 کاروباری ادارے

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پاکستان میں تمام کاروباری ادارے اور صنعتیں 24 گھنٹے کام کریں۔ تمام ادارے سرکاری ہوں یا نجی 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ چھٹی کا تصور ختم کر دیا جائے گا ہر دفتر یا ادارہ یا دکان شفٹوں میں کام کرے گی۔
جاب کی ڈیوریشن 8 آٹھ گھنٹے سے کم کرکے 6 گھنٹے روزانہ کر دی جائے گی۔ تمام قسم کا کاروبار ڈاکومنٹڈ ہوگا۔ ٹیکسوں کے نظاموں میں سادگی کو اہمیت دی جائے گی۔ اور ملٹی پل ٹیکس ختم کر دیے جائیں گے۔

18/08/2024

عام انسان پارٹی دور حاضر کی جدید ترین ڈیجیٹل پارٹی ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل سسٹمز پر یقین رکھتی ہے۔ عام انسان پارٹی ڈیجیٹل پاکستان ڈیجیٹل کرنسی اور ڈیجیٹل الیکشن کے لیے کوشاں ہے۔ عام انسان پارٹی پاکستان کے تمام بڑے مسائل کا بہترین اور قابل عمل حل رکھتی ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی پارٹی ہے جو عام انسانوں پر مشتمل ہے جس میں عام انسان نہ صرف ممبر ورکر اور سپورٹر بن سکتے ہیں بلکہ قیادت بھی عام انسانوں کے پاس ہے۔ عام انسان پارٹی پاکستان کے عام انسانوں کو پارلیمنٹ میں پہنچا کر ملک کے اندر اصلی جمہوری نظام لانا چاہتی ہے۔ عام انسان پارٹی اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ پاکستان کے اندر موجود وسائل پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کافی ہیں۔ بہترین منصوبہ بندی اور معیاری تعلیم کے ذریعے ہم پاکستان کو ایک مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن
سیکریٹری جنرل
عام انسان پارٹی
03005755459
مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے
Https://wa.me/923005755459
www.aaminsan.com
www.aaminsan.com/membership
‎ # اپنے جیسوں کا انتخاب کریں



18/08/2024
Want your business to be the top-listed Government Service?

Culinary Team

Attire