01/06/2026
🔥 نادرا مسائل نے زندگی مشکل بنا دی؟
پریشان نہ ہوں… اب آپ اکیلے نہیں!
آئیں — اپنے مسائل کا حل پائیں، عزت اور سہولت کے ساتھ
ہر منگل
شام 7:00 تا رات 10:00
دفتر جماعتِ اسلامی ضلعِ غربی
(الخدمت اسپتال، اورنگی ٹاؤن)
💚 آپ کی تکلیف — ہمارا درد
💚 آپ کی مشکل — ہماری ذمہ داری
آئیں… ہم مل کر آسانی پیدا کریں!
01/06/2026
مرتضیٰ وہاب کو پانی کے بحران کے حل کے لیے تین روز کی مہلت دیتے ہیں۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو شہر بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
سیف الدین ایڈووکیٹ قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی
31/05/2026
🌙✨ اہلِ علاقہ اور خصوصاً ایم پی آر کالونی کے محنتی نوجوانوں کے لیے خراجِ تحسین ✨🌙
💚 ہمارے علاقے ایم پی آر کالونی کے وہ نوجوان جو جماعتِ اسلامی سے وابستہ ذمہ داران ہیں، واقعی قابلِ فخر ہیں۔
🙏 اس عمر میں جب عام نوجوان عید کے دن دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے اور خوشیاں منانے میں لگے ہوتے ہیں، یہ نوجوان اپنے آرام اور خوشیوں کو چھوڑ کر اپنے علاقے اور عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔
🕊️ دن رات محنت، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کا جذبہ ان کی پہچان ہے۔
❣️ نہ ذاتی آرام کی پرواہ، نہ وقتی خوشیوں کی فکر — صرف ایک مقصد: اپنے لوگوں کی خدمت اور علاقے کی بہتری۔
🤲 اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کی محنت، نیت اور جدوجہد کو قبول فرمائے اور انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابی عطا کرے۔ آمین 🤍
👏 ہم دل سے سلام پیش کرتے ہیں ان تمام نوجوانوں کو جو خاموشی سے اپنے علاقے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ 🌹
30/05/2026
ایم پی آر کالونی کا ذکر آتے ہی بعض لوگ چند منفی واقعات کو پورے علاقے کی پہچان بنا دیتے ہیں۔ کوئی اوباش لڑکوں کی بات کرتا ہے، کوئی لڑائی جھگڑوں کا ذکر کرتا ہے، کوئی چوری چکاری کو پورے علاقے سے جوڑ دیتا ہے۔
مگر سچ یہ ہے کہ ایک علاقے کی پہچان چند افراد نہیں، وہاں بسنے والے ہزاروں لوگ ہوتے ہیں۔
آج ایم پی آر کالونی کی ایک خوبصورت تصویر سامنے آئی۔ ایک نوجوان کا آئی فون 14 پرو میکس کلجی کی دکان پر رہ گیا۔ تقریباً دو گھنٹے بعد جب وہ واپس آیا تو اس کا قیمتی موبائل محفوظ حالت میں موجود تھا اور دکاندار نے پوری ایمانداری کے ساتھ اسے واپس کر دیا۔
سوچیے! آج کے دور میں جہاں لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر بھی لالچ کر جاتے ہیں، وہاں ایک قیمتی موبائل واپس کرنا صرف ایمانداری نہیں بلکہ کردار، تربیت اور انسانیت کی زندہ مثال ہے۔
ایم پی آر کالونی صرف خبروں میں نظر آنے والے چند منفی واقعات کا نام نہیں۔ یہاں پڑھے لکھے لوگ رہتے ہیں، خاندانی لوگ رہتے ہیں، سیاسی و سماجی کارکن رہتے ہیں، محنت کش اور باکردار لوگ رہتے ہیں۔ یہاں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو امانت کو امانت سمجھتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم برائیوں کے ساتھ ساتھ اچھائیوں کو بھی نمایاں کریں۔ کیونکہ کسی علاقے کی عزت صرف اس کے راستوں سے نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں کے کردار سے بنتی ہے۔
سلام ہے اس ایماندار دکاندار کو جس نے ثابت کر دیا کہ ایم پی آر کالونی میں آج بھی انسانیت، دیانت داری اور اچھے کردار والے لوگ موجود ہیں۔ ❤️
Haji Nawaz BrohiMpr Ki AwaazDr Aziz UllahAtta Ullah Advocate Official