Govt Model Science College Muzaffarabad

Govt Model Science College Muzaffarabad

Share

GMSC aims to implant in the students a spirit to make them productive and constructive for the society being focused on religious and ethical values.

14/05/2026

الحمدللہ ✨
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر مظفرآباد کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ “ہم ہیں بنیانٌ مرصوص” ریلی کے کامیاب انعقاد میں ادارے کی انتظامی معاونت اور تعاون کو سراہتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے اظہارِ تشکر پیش کیا گیا۔
یہ اعزاز ہمارے ادارے کی ذمہ داری، نظم و ضبط اور قومی و ملی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
ہم اپنے تمام اساتذہ، سٹاف اور طلبہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 🇵🇰📚






Photos from Govt Model Science College Muzaffarabad's post 14/05/2026

فخر ادارہ شایان شیخ
غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک ذہین وبے باک طالب علم گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد ایک بار پھر خورشید نیشنل لائبریری جلال آباد مظفر آباد میں یوتھ لٹریری ڈی بیٹنگ سو سائٹی کے زیر اہتمام معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے تناظر میں ڈویژن لیول کے تقریری مقابلہ بہ عنوان " ہم نے روندا ہے صحراؤں کو بیابانوں کو
ہم جو بڑھتے ہیں تو بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں" میں ڈویژن بھر میں سے اول پوزیشن کے حقدار ٹھہرے پرنسپل محترمہ شگفتہ بخاری اور جملہ سٹاف ادارہ اپنے ہونہار طالب علم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل میں مزید کام یابیوں کے لیے دعا گو ہے_

14/05/2026

Honoring Cermony
Walija Nisar Youngest Modelian Super Star 2026.
Academic Session 2018-20 GMSC

14/05/2026

Govt Model Science College Muzaffarabad

Photos from PID AJK's post 14/05/2026

Govt Model Science College Muzaffarabad

Photos from Govt Model Science College Muzaffarabad's post 14/05/2026

Honoring Cermony
Walija Nisar Youngest Modelian Super Star 2026.
Academic Session 2018-20 GMSC

14/05/2026

ماڈل سائنس کالج کی سابقہ طالبہ والیجہ نثار کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے پرنسپل صاحبہ میڈم شگفتہ بخاری اور پروفیسر تنویر کھوکھر نے خطاب کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نقابت کے فرائض ادارے کی طالبات حرمت نقوی اور حبیبہ امجد نے انجام دیے جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت محمد احمد نے حاصل کی اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ دہدت راجہ اکرام نے پیش کی۔ تقریب میں ادارے کے طلبہ زید بلوچ اور سحر نقوی نے کالج کی کامیابیوں اور نمایاں کارکردگی پر تقاریر بھی کی ۔
وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال نے گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر مظفرآباد آزاد کشمیر میں ریاست کی کم عمر ترین سی ایس پی آفیسر ولیجہ نثار کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈی پی آئی کالجز پروفیسر ڈاکٹر طارق خان، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میڈم نزہت رحیم، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز صباء قمر، ڈائریکٹر ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شبنم ہماء، سابق پرنسپل میڈم طاہرہ مقبول، پرنسپل میڈم سکینہ سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن نے ولیجہ نثار کی کامیابی کو ریاست، والدین، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کیلئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل محنت، نظم و ضبط اور معیاری تعلیم کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کی تربیت اور کردار سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں جبکہ گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر کا تدریسی و انتظامی عملہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کی بہتری، میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ مضبوط پاکستان اور مضبوط افواج ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈم سعیدہ بشیر نے ملکی حفاظت و ترقی اور طلبہ و طالبات کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

13/05/2026

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میڈم شگفتہ بخاری تقریبِ اعزاز ولیجہ نثار سی ایس پی سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے.

Want your business to be the top-listed Government Service?

Telephone