لائلپور شہر کیلئے ایک اور اعزاز
عوامی تحریک لائلپور کی سینئر قیادت اب مرکزی لیول پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائی گی۔
دونوں قائدین کو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی طرف سے ڈھیروں مبارکباد
Pakistan Awami Tehreek Faisalabad
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Awami Tehreek Faisalabad, Political Party, .
14/08/2025
اہل وطن کو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی طرف سے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی مبارک۔
یہ آزادی ہمیں بے شمار قربانیوں اور جدوجہد کے بعد نصیب ہوئی۔
یہ وطن اس لیے حاصل کیا گیا تاکہ ہم آزادی سے اپنے دین پر عمل کر سکیں۔
یہ مٹی شہداء کے لہو سے سرخ اور مقدس ہوئی ہے۔
ہم پر فرض ہے کہ اس آزادی کی حفاظت کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔
یہ آزادی ہماری شناخت، ہماری غیرت اور ہمارے ایمان کی علامت ہے۔
یہ آزادی ہمارے بزرگوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔
یہ وطن ہمیں اتحاد، قربانی اور ایمان کی طاقت سے ملا۔
آزادی کی قدر وہی جان سکتا ہے جس نے غلامی دیکھی ہو۔
یہ زمین ہمارے آنے والی نسلوں کا امانت ہے جس کی حفاظت لازم ہے۔
ہماری خوشیاں، امن اور عزت اسی آزادی کی مرہون منت ہیں۔
یہ آزادی صرف ایک تحفہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔
ہمیں اس وطن کو امن، محبت اور ترقی کا گہوارہ بنانا ہے۔
یہ آزادی ہمیں اپنی پہچان اور اپنی تقدیر خود لکھنے کا حق دیتی ہے۔
29/06/2025
🚨ہنگامی پریس کانفرنس🚨
30 جون بروز پیر 12:30 بجے
منجانب
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد
Pakistan Awami Tehreek (PAT) Chaudhary Sohail Shoukat
سانحہ ماڈل ٹاؤن ۔ ۔ ۔ نا اِنصافی کے 11 سال
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اہم گفتگو
26/05/2025
پاکستان عوامی تحریک کے 36ویں یوم تاسیس پرفیصل آبادکے تمام پی پی حلقہ جات میں"قوت اخوت عوام" کے موضوع پر سیمینار ہوئے اور کیک کاٹے گئے.
پاکستان عوامی تحریک پی پی 113کے زیر اہتمام مدینہ ٹائون میںسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری چوہدری سہیل شوکت نے کہا کہ 75سال پرانا فرسودہ نظام اور اس سے چمٹے ہوئے بابے ترقی کے راستے کی اصل رکاوٹ ہیں۔75سالہ تمام سیاسی بابے رضاکارانہ ریٹائر منٹ کا اعلان کر کے نوجوانوں کو آگے آنے دیں یا پھر ہر سطح پر ریٹائرمنٹ کی عمر تادم مرگ کر دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئی لیڈرشپ کی تیاری کیلیے بااختیار بلدیاتی ادارے قائم کیے جائیں، بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،یہ کیسی جمہوریت ہے جو بلدیاتی اداروں کی تدفین کے بعد وجود میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے ۔سلیکٹڈ میرٹ، سلیکٹڈ انصاف اور سلیکٹڈ ترقی جمہوریت کی نفی ہے۔پاکستان عوامی تحریک جامع اصلاحات اور عوامی امپاورمنٹ کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
سیمینار میں خالد محمود رندھاوا ، رانا طاہر سلیم ، خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،خلیل اخترصدیقی،مقصوداحمدقادری،غلام مصطفی ڈوگر،ظہورانور،چوہدری غلام مصطفی،ملک الیاس،ارشدمغل،نبیل ارشاد،سہیل مقصود،عمرفاروق،غلام محمدقادری،حافظ سرفرازاحمد،عمیرانصاری،اصغرفریدی،عمران مبارک،راناادیس،میاں ارسلان،منظورحسین،عابدحسین ودیگرنے بھی شرکت کی۔
خالد محمود رندھاوا اور رانا طاہر سلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اختلاف رائے کے احترام اور ادب اختلاف کا نام ہے، افسوس پاکستان کی جمہوریت اختلاف رائے کے احترام سے ناواقف ہو چکی ہے، سوشل میڈیا پر جو گالم گلوچ کا ماحول ہے اس دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری واحد راہنما ہیں جن کی ساری توجہ نوجوانوں کے اخلاق و کردار سنوارنے پر مرکوز ہے، صالح اور باکردار نوجوان پاکستان اور امہ کا محفوظ مستقبل ہیں،سیمینار میں کہا گیا کہ بھرپور دفاع افواج پاکستان اور عوام کے اتحاد و یکجہتی کا ثمر اور مظہر ہے، تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی اور اتحاد و یکجہتی کے لیے دعائیں کی گئی۔
میڈیا سیل
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
20/05/2025
پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی طرف سے دوسرا عظیم الشان پروگرام PP-98 جھمرہ میں منعقد ہوا۔
🇭🇺🇭🇺
یومِ تاسیس کے پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی
"میاں ریحان مقبول صاحب"
ہیڈ مرکزی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل
"میاں کاشف محمود صاحب"
صدر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ریحان مقبول صاحب نے فرمایا کے پاکستان عوامی تحریک پچھلے 36 سالوں میں روائتی سیاست سے ہٹ کر عام عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے۔ پاکستان کا نظام اشرافیہ کا نظام ہے جب اس نظام نے ہمیں صرف چور اور کرپٹ حکمران ہی عطا کیے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں کاشف محمود صاحب نے کہا کہ ملک پاکستان میں حقیقی تبدیلی نظام کی تبدیلی کے بغیر ناممکن ہے اور عوامی تحریک کونسا نظام چاہتی ہے اس پر میاں کاشف محمود صاحب نے تفصیلی بریفننگ دی۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر میاں کاشف محمود صاحب نے شاندار، کامیاب اور انتہائی پُروقار پروگرام کے انعقاد پر حلقہ 98 کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، جنرل سیکرٹری سعید قادری اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی
🇭🇺🇭🇺
یوم تاسیس کی پُروقار تقریب میں خصوصی شرکت
"طارق محمود فیضی صاحب"
رہمنا پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
" چوہدری سہیل شوکت صاحب"
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
" عمیر انصاری صاحب "
صدر پاکستان عوامی تحریک PP-118
نے کی۔
میڈیا سیل
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
Pakistan Awami Tehreek (PAT)
14/05/2025
پاکستان عوامی تحریک کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی طرف سے پہلا پروگرام PP-107 ڈجکوٹ میں منعقد ہوا۔
🇭🇺🇭🇺
یومِ تاسیس کے پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی
"میاں ریحان مقبول صاحب"
صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب
"میاں عبد القادر صاحب "
ہیڈ مرکزی سوشل میڈیا ورکنگ کونسل
"میاں کاشف محمود صاحب"
صدر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
"سید جلال الدین رومی شاہ صاحب"
سرپرست تحریک منہاج القرآن PP-107
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ریحان مقبول صاحب نے فرمایا کے پاکستان عوامی تحریک پچھلے 36 سالوں میں روائتی سیاست سے ہٹ کر عام عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ازل سے اس نظام کی خرابیاں عوام کے سامنے رکھ رہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں کاشف محمود صاحب نے کہا کہ ملک پاکستان میں حقیقی تبدیلی نظام کی تبدیلی کے بغیر ناممکن ہے ہمیں چاہیے کہ سب یک جان ہو کر نظام کی تبدیلی کیلئے کام کرے تاکہ پاکستان کی غیور اور لاچار عوام کیلئے
قائد اعظم کا پاکستان بنایا جا سکے۔
اپنی گفتگو کے اختتام پر میاں کاشف محمود صاحب نے شاندار، کامیاب اور انتہائی پُروقار پروگرام کے انعقاد پر حلقہ 107 کے صدر رانا عبدالجبار جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر گجر اور حلقہ کی پہچان رانا محمود الحسن صاحب کو مبارکباد دی
🇭🇺🇭🇺
یوم تاسیس کی پُروقار تقریب میں خصوصی شرکت
"طارق محمود فیضی صاحب"
رہمنا پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
" چوہدری سہیل شوکت صاحب"
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
" چوہدری غلام مصطفی ڈوگر صاحب"
نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
" عمیر انصاری صاحب "
صدر پاکستان عوامی تحریک PP-118
نے کی۔
میڈیا سیل
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
23/04/2025
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر
**میاں کاشف محمود صاحب**کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کی مہمانِ خصوصی
صدر پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب **میاں ریحان مقبول صاحب** تھے
خصوصی شرکت صدر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد ڈویژن **حافظ ربنواز انجم صاحب** ، جنرل سیکرٹری
**رانا غضنفر علی صاحب** ،
سیکرٹری اطلاعات **مرزا عبدالرزاق صاحب** تھے۔
اجلاس میں درج ذیل نقاط پر مشاورت کی گئی۔
1 :پنجاب میں ھونے والے متوقع بلدیاتی انتخابات پر مشاورت
2: موجودہ بلدیاتی نظام برسرِ اقتدار پارٹی کی بلدیاتی حکومتیں بنانے کیلیئے تشکیل دیا گیا
3: چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹ سے کروایا جائے
4: من پسند ضلعی حکومتوں کے قیام کا راستہ ہموار کیا جا رہا ھے
5: پاکستان عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات میں حصّہ لینے کیلیئے وسیع پیمانے پر مشاورت کا آغاز کر دیا
اجلاس میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد چوہدری سہیل شوکت ، یعقوب قادری ، ملک الیاس ، غلام مصطفیٰ ڈوگر، غلام مصطفیٰ چوہدری، شبیر ڈوگر، میاں ظہور الحسن اور محمود احمد قادری، غلام مرتضی ، رانا ناصر، اور تمام پی پی حلقاجات کےصدور اور جنرل سکیرٹریز شریک تھے۔
میڈیا سیل
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
Mian Kashif Mahmood Chaudhary Sohail Shoukat Pakistan Awami Tehreek (PAT) Pakistan Awami Theerk Overseas Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri Mian Rehan Maqbool
21/02/2025
پرنٹ میڈیا کوریج۔
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈے پر منعقد خوبصورت تقریب ۔
19/02/2025
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیرِ اہتمام امت مسلمہ کے عظیم لیڈر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیرہ صاحبزادہ سہیل عارفی گل صاحب پر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی
صدر پاکستان عوامی تحریک ڈویژن فیصل آباد
محترم رانا ربنواز انجم صاحب ،
جنرل سیکرٹری
رانا غضنفر علی صاحب ،
صدر پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ فیصل آباد
میاں کاشف محمود صاحب تھے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد چوہدری سہیل شوکت ، غلام مرتضی مغل اور عمیر انصاری صاحب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے
مہمان ذی وقار نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی زندگی اور بالخصوص امت مسلمہ کیلئے کی ہوئی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔
میزانِ تقریب صاحبزادہ سہیل عارفی صاحب کی طرف سے مہمانوں کیلئے پُرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اجلاس میں ضلعی ٹیم ، پی پی حلقاجات کے صدور اور جنرل سکیرٹریز نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی 74 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
میڈیا سیل
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد
