01/03/2022
Gwadar: A Game Changer for Pakistan | Detail of CPEC | Benefits for Pakistan | Imran Khan Exclusive
Senior Journalist Imran Riaz Khan has started a special series on his YouTube Channel regarding China–Pakistan Economic Corridor (CPEC), how it will be a gam...
08/12/2021
چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت زیادہ تر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ گوادر خطے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دفتر کے دورے کے دوران چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین نے ہوائی اڈے، تربیتی مرکز اور گوادر سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
کاٹی سے جاری بیان کے مطابق لی بیجیان نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کا بحران ختم ہو گیا ہے، گوادر ہوائی اڈے کا ترقیاتی کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور امید ہے کہ 2023 میں آپریشن شروع ہو جائے گا‘۔
سفارت کار نے کہا کہ گوادر میں ایک ہسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو اگلے سال فعال ہو جائے گا
سی پیک کے بیشتر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، چینی قونصل جنرل
گوادر ہوائی اڈے کا ترقیاتی کام 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور اُمید ہے کہ 2023 میں آپریشن شروع ہو جائے گا، لی بیجیان