03/06/2026
صوبیدار لیویز سوات رحمان علی خان، برسوات کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Niaz ali shah journalist, Shahgram, Swat.
Hi, i am Syed Niaz Ali Shah Working As Jornalist With Diffrent News papers, Deputy General Secretary, Pakistan Journalists Association, Khyber Pakhtunkhwa Swatnews one of the top viral Social Media platforms Senior Vice President,Upper Swat Press Club✍️
03/06/2026
صوبیدار لیویز سوات رحمان علی خان، برسوات کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔
“ہر میدان اور ہر جگہ خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ شیر اپنی پہچان کے لیے کتوں کے ساتھ بیٹھ کر مقابلہ نہیں کرتے۔”😎
ایس ایچ او مدین جناب عزیز خان اور ٹریفک ریڈر مدین جناب احمد علی خان کی مشترکہ کاوشیں ایک بار پھر رنگ لے آئیں۔
لاہور سے سیر و تفریح کی غرض سے آنے والے ایک مہمان کا موبائل فون مدین کے علاقے میں گم ہو گیا تھا، جس پر مدین پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے موبائل فون کو ٹریس کیا۔
مدین پولیس کی انتھک محنت کے نتیجے میں صرف 12 گھنٹوں کے اندر موبائل فون برآمد کرکے اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ موبائل کی بازیابی پر متاثرہ شہری نے مدین پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو سراہا۔
عوامی خدمت، دیانتداری اور ذمہ داری کا یہ عملی مظاہرہ مدین پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مثالی پولیس، محفوظ عوام — مدین پولیس کا ایک اور قابلِ فخر کارنامہ۔
03/06/2026
قندیل کے مقام پر سڑک کی بحالی اور حفاظتی کاموں کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز ایم پی اے میاں شرافت علی کی ہدایت پر پی کے ایچ اے کی جانب سے کر دیا گیا تھا۔
آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین جناب جنید اسماعیل نے موقع کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار اور انجینئرز کو ہدایت جاری کی کہ سات (07) دن کے اندر مطلوبہ کام مکمل کرکے تفصیلی تعمیلی رپورٹ جمع کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ مرمتی کام کے دوران ممکنہ ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریفک انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے تاکہ سیاحوں اور مقامی مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو
قندیل مین شاہراہ کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی (KPHA) کی جانب سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے، جس کے بعد 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایم پی اے میاں شرافت علی کی ہدایت پر شروع ہونے والے اس اہم منصوبے کے ساتھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ نے بھی چنلائزیشن کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ شاہراہ علاقے کی اہم ترین رابطہ سڑکوں میں شمار ہوتی ہے، جس کی بحالی سے عوام کو درپیش سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ سیاحت کے فروغ، مقامی کاروباری سرگرمیوں اور علاقائی ترقی میں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ عوامی حلقوں نے اس منصوبے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کی امید ظاہر کی ہے
02/06/2026
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تقریباً تین ماہ قبل قندیل کے مقام پر مرکزی شاہراہ کا ایک حصہ متاثر ہو گیا تھا۔ یہی وہ سڑک ہے جس پر انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران، ایم پی ایز، ایم این ایز اور وزراء روزانہ آتے جاتے رہے، لیکن کسی نے بروقت توجہ نہیں دی۔
حالانکہ سب کو معلوم تھا کہ سیاحتی سیزن شروع ہونے والا ہے اور کالام روڈ علاقے کی اہم ترین شاہراہ ہے۔ اگر وقت پر معمولی نوعیت کے مرمتی اور حفاظتی اقدامات کر لیے جاتے تو آج یہ مسئلہ اتنا سنگین نہ بنتا اور کالام جانے والی مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند نہ ہوتی۔
بدقسمتی سے ہمارے حکمران اور ذمہ دار ادارے اکثر صرف دوروں، تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا تک محدود نظر آتے ہیں، جبکہ عملی اقدامات کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔ آج پورا سوشل میڈیا کالام روڈ کی بندش کی خبروں سے بھرا ہوا ہے، جبکہ یہ مسئلہ بروقت توجہ سے روکا جا سکتا تھا۔
یہ سب جانتے ہیں کہ سوات میں سیاحت کا سیزن صرف چند ماہ پر مشتمل ہوتا ہے اور ہزاروں سیاح اسی عرصے میں علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بروقت دیکھ بھال نہ صرف عوام بلکہ سیاحت اور مقامی معیشت کے لیے بھی ناگزیر ہے
اگر انتظامیہ وقت پر کرش مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کرتی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی تو شاید آج صورتحال یہاں تک نہ پہنچتی۔ بدقسمتی سے بروقت ایکشن نہ لینے کی وجہ سے مسائل بڑھتے گئے اور آخرکار مرکزی شاہراہ متاثر ہو کر بند ہو گئی۔
عوام یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ جب خطرات واضح تھے اور مسئلہ مسلسل بڑھ رہا تھا تو متعلقہ اداروں نے بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے؟ اگر وقت پر توجہ دی جاتی تو آج کالام جانے والی یہ اہم شاہراہ بند نہ ہوتی اور عوام و سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
01/06/2026
قندیل کے مقام پر صوبائ حکومت، متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث سڑک کا ایک حصہ خراب ہو گیا، جس کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ سوال یہ ہے کہ متعلقہ اداروں اور صوبائ حکومت کو سیاحتی سیزن کی آمد کا پہلے سے علم تھا، مگر اس معمولی مسئلے کو بروقت حل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے آج مقامی آبادی، مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم سیاحوں اور دیگر مسافروں کے لیے خوازہ خیلہ، فتحپور کے ذریعے متبادل راستہ مکمل طور پر کھلا ہے اور آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ یہ روڈ کالام تک سفر کے لیے قابلِ استعمال اور کلیئر ہے، لہٰذا سیاح بلا خوف و خطر اپنی منزل کی جانب سفر کر سکتے ہیں۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک معمولی نوعیت کے مسئلے کو بروقت حل نہ کرنے کی وجہ سے آج ایک اہم راستہ متاثر ہو چکا ہے۔ اگر متعلقہ ادارے اور حکومت وقت پر اقدامات کرتے تو مقامی لوگوں اور سیاحوں کو اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
موٹر سائیکل کا پیٹرول 382 اور جہاز کا پیٹرول 283
پاکستانیو سنہری موقع ہے موٹر سائیکل🛵 فروخت کر کے جہاز✈️ خرید لو
کم خرچ بالا نشیں
01/06/2026
اس عید پر سوات مہوڈنڈ کالام سب سے آگے۔ سب سے ذیادہ. سیاح و ں نے مہو ڈنڈ لیک کی سیر کی۔ اگر کالام روڈ بن جائے تو کتنے سیاح اس طرف آئینگے۔ سوات کی معیشت میں یہ ایک بہت بڑا کردار ہوگا۔ بس سوچئیے۔۔۔
01/06/2026
سپاسِ تعزیت
دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب، رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے مرحوم والد محترم کے انتقال پر جنازے میں شرکت کی، فاتحہ خوانی کی، فون، پیغامات اور سوشل میڈیا کے ذریعے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور ہماری غم کی گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا۔
آپ سب کی محبت، خلوص اور دعائیں ہمارے لیے باعثِ تسلی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہر قسم کے غم و تکلیف سے محفوظ فرمائ
سوگوارانِ مرحوم سید نسیم شاہ
گلبر میاں، سید اعظم شاہ سید زمان شاہ، سید وکیل شاہ، سید رحیم شاہ، سید افتخار شاہ، سید واحد شاہ، سید صدام شاہ، سید حیات شاہ