Wasa Sialkot

Wasa Sialkot

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wasa Sialkot, Government Official, Sialkot, .

Water & Sanitation Agency
Official page of WASA Sialkot
WASA Sialkot is Dedicated to Planning, Designing, and Maintaining reliable water and sanitation system in Sialkot city
Helpline: 1334

09/05/2026

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد صاحب کی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار صاحب اور واسا کے متعلقہ کنٹریکٹرز کے ساتھ اہم میٹنگ۔
میٹنگ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں جاری سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی واسا نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔








Photos from Wasa Sialkot's post 09/05/2026

یونین کونسل پنڈی آرائیاں، ظفروال روڈ پر واسا سیالکوٹ کے عملے کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
واٹر سپلائی اور سیوریج کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔







Photos from Wasa Sialkot's post 09/05/2026

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد صاحب نے واسا کے نئے زیرِ تعمیر ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور جاری تزئینی و تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔



Photos from Wasa Sialkot's post 09/05/2026

ہمارا شہر، ہماری زمہ داری
واسا سیالکوٹ شہر کے نکاسیِ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ہمارے عملے کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ واسا انتظامیہ کی اپنے شہریوں سےگذارش ہے کہ کوڑا کرکٹ سڑکوں یا نالوں میں نہ پھینکیں کیونکہ یہی کچرا سیوریج لائنوں میں رکاوٹ بنتا ہے اور بارشوں کے دوران سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ بنتا ہے۔
حکومتی ادارے اپنی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ اپنے شہر کی صفائی کوبرقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔




08/05/2026

واسا سیالکوٹ کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام
اب واسا صارفین اپنے پانی کے بل نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کی کسی بھی برانچ میں آسانی سے جمع کروا سکتے ہیں۔
✔ بل کی بروقت ادائیگی
✔ پانی کی مسلسل فراہمی
✔ محفوظ اور آسان سروس
مزید سہولت کے لیے جلد ہی 1Link کے ذریعے آن لائن بل ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔
اپنے بل بروقت جمع کروائیں اور بہتر شہری سہولیات میں واسا سیالکوٹ کا ساتھ دیں۔









08/05/2026

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد صاحب نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار صاحب، ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ رانا ابرار صاحب اور نیسپاک(NESPAK) کنسلٹنٹ نعیم صاحب کے ہمراہ اہم میٹنگ کی۔
میٹینگ میں "پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام" کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور بروقت تکمیل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔






08/05/2026

محفوظ شہر، ہمارا عزم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن کے تحت ایم ڈی واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد صاحب کی زیرِ نگرانی واسا سیالکوٹ کی ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل۔
واسا سیالکوٹ کی جانب سے شہر میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماری سروے ٹیمیں شہر بھر میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کھلے مین ہولز کی نشاندہی اور رپورٹنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ اگر کسی جگہ کھلا مین ہول نظر آئے تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 1334 پر اطلاع دیں تا کی بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔





Photos from Wasa Sialkot's post 08/05/2026

واسا سیالکوٹ کی جانب سے جاری گرینڈ ڈسلٹنگ آپریشن کے تحت خادم علی روڈ پر سیوریج نالوں کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر مختلف علاقوں میں نالوں اور مین ہولز کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
واسا سیالکوٹ کی ٹیمیں شہریوں کی سہولت اور خدمت کے لیے فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں۔
واسا سیالکوٹ کا اپنے شہریوں کے لیے پیغام ہے کہ اگر واسا کی جانب سے جاری کام میں کسی قسم کی کوتاہی، خامی یا مسئلہ دیکھیں تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن 1334 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔







Want your business to be the top-listed Government Service?

Website