23/10/2026
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں ایک سابق عسکریت پسند تنظیم کے خودکش بمباروں کے سابق کمانڈر چھوارہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
اس تنظیم اور اس کے مخالف گروہ، منگل باغ کی لشکرِ اسلام، کے درمیان برسوں جاری رہنے والی خونریز جھڑپوں اور تشدد کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ منگل باغ بعد میں افغانستان میں مارا گیا۔
یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ جس شخص پر خودکش بمباروں کی قیادت کے الزامات لگائے جاتے رہے، آج اسے کس حیثیت سے سیاسی اور حکومتی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے؟
پشتون عوام کا سوال ہے کہ جن مسلح گروہوں کی لڑائیوں نے ان کی سرزمین کو تباہ کیا، آج انہی سے وابستہ شخصیات کو دوبارہ ان پر کیوں مسلط کیا جا رہا ہے؟