16/02/2026
انسانیت کی خدمت کے جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کسٹ کے صدر ارشاد اللہ وزیر اور سابق صدر زین اللہ وزیر نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس بامقصد دورے کے دوران انہوں نے تھیلیسیمیا کے ننھے اور نوجوان مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے کو سراہا۔ ساتھ ہی فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کے نظام کو قریب سے دیکھا۔
اس موقع پر معروف سماجی شخصیت عبدالغفور محسود بھی موجود تھے، جنہوں نے انسانیت کی خدمت کے اس عمل کو قابلِ تحسین قرار دیا ۔فرنٹئیر فاؤنڈیشن کوہاٹ
سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ اسماعیل، نے معزز عملے، مریضوں اور ان کے والدین نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور اس بات پر دلی شکریہ ادا کیا کہ وزیرستان سٹوڈنٹس سوسائٹی مسلسل بلڈ ڈونیشن کیمپس کے ذریعے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیوں میں امید کی نئی روشنی پیدا کر رہی ہے۔
یہ کیمپس محض خون کا عطیہ نہیں بلکہ زندگی کا تحفہ ہیں—وہ امید جو کمزور دھڑکنوں کو طاقت دیتی ہے، وہ حوصلہ جو مسکراہٹوں کو واپس لاتا ہے، اور وہ پیغام جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسانیت سب سے بڑی پہچان ہے۔
آئیں، ہم سب مل کر خدمت، ہمدردی اور ایثار کے اس سفر کو جاری رکھیں۔
انسانیت کی خدمت جاری رہے
14/02/2026
ضلع کرم میں تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن مہم
ضلع کرم کی معروف سماجی شخصیت دیدن خان نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر اور ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کے تعاون سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کیا، جن میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے عوام، خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ رمضان المبارک سے قبل تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کیا جائے تاکہ مقدس مہینے میں مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
دیدن خان نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کر رہے ہیں، جس کے باعث خون کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
بعد ازاں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سنٹر اور ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کے عملے نے ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی اور ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا۔
12/02/2026
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام دو روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس بلڈ کیمپ کے انتظامات وزیرستان سٹوڈنٹ سوسائٹی نے نہایت ذمہ داری، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کے ساتھ سنبھالے۔ کیمپ کے دوران وزیرستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کے کارکنان اور کوہاٹ یونیورسٹی کے طلبہ کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریضوں کے لیے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔
اس موقع پر سماجی خدمات کے شعبے سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں سن آف کوہاٹ کے بانی اسد اللہ اور شاہ محمود، سبحان الدین، شانواز، طیب عبدالمالک اور دیگر معزز ارکان شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے وزیرستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ اس موقع پر ہیومن ویلفیئر کوہاٹ کے چیئرمین حیات بخاری اور عریشہ خان کی شرکت نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خون کا عطیہ محض ایک طبی ضرورت پوری کرنے کا عمل نہیں بلکہ انسانیت سے محبت اور اجتماعی ذمہ داری کا عملی اظہار ہے۔ انہوں نے طلبہ کے جذبے کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اگر اسی طرح خدمتِ خلق کے مشن میں آگے بڑھتی رہی تو معاشرے میں امید، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ ملتا رہے گا۔
فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ اسماعیل نے اپنے خطاب میں تمام منتظمین، رضاکاروں اور خون عطیہ کرنے والے طلبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے زندگی کی امید ثابت ہوتے ہیں اور کوہاٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک بار پھر انسان دوستی کی روشن مثال قائم کی ہے۔
کیمپ کے اختتام پر کوہاٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی باقاعدگی کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کرتے رہیں گے تاکہ ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
تقریب کے دوران وزیرستان سٹوڈنٹ سوسائٹی کے سابق صدر زین اللہ وزیر اور موجودہ صدر ارشاد اللہ کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں نہ صرف تعلیمی اداروں میں مثبت روایت کو فروغ دیں گی بلکہ معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور خدمت کے جذبے کو بھی مضبوط کریں گی۔
11/02/2026
🌙✨ سن آف کوہاٹ — رمضان دسترخوان 2026 ✨🌙
آج بروز بدھ 11 فروری 2026 کو “سن آف کوہاٹ” کے زیرِ اہتمام رمضان دسترخوان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سماجی و سیاسی رہنما شاہ محمود سن اف کوہاٹ کے بانی اسد اللہ شاکر بنگش سبحان الدین فیصل جان پیر عامر شاہ اور صاحبزادہ اسماعیل سمیت سن اف کوہاٹ کے تمام ممبران نے خصوصی شرکت کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
ان شاء اللہ اس سال بھی نہر پل چونگی، کوہاٹ میں رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا جائے گا۔
سن آف کوہاٹ گزشتہ 9 سالوں سے عوام کے عطیات کے تعاون سے خدمتِ انسانیت کا یہ مشن جاری رکھے ہوئے ہے — اور اس رمضان المبارک میں بھی یہ سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
🤝 آپ کا تعاون کسی کی افطاری بن سکتا ہے
📍 مقام: نہر پل چونگی، کوہاٹ
💛 خدمتِ انسانیت ہمارا عزم
11/02/2026
الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر جناب اعجاز احمد اور جنرل سیکرٹری جناب نوید احمد کی فرنٹیئر فاؤنڈیشن آمد کے موقع پر تھیلیسیمیا کی مریضہ عینیت فاطمہ کو اعزازی شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا۔ عینیت فاطمہ نے حال ہی میں کوہاٹ یونیورسٹی سے بی ایس سائیکالوجی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح معاشرے کے مستحق افراد کی مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے مختلف فلاحی پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔
اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوھاٹ سنٹر کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ اسماعیل نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تھیلیسیمیا کے ایک مریض بچے نے گلدستہ پیش کر کے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور فرنٹیئر فاؤنڈیشن انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے آئندہ بھی باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں گی۔
11/02/2026
ایک عطیہ، ایک نئی زندگی — آپ کا خون کسی کے لیے زندگی کی سب سے بڑی امید بن سکتا ہے
فرنٹیئر فاؤنڈیشن بلمقابل میر من سنٹر نزد C&W افس 0TSروڈ پشاور چوک کوہاٹ 03313348822 03179988477