Voice of Sukkur

Voice of Sukkur

Share

humanity

Photos from Voice of Sukkur's post 03/06/2026

سکھر میں اپنے بچے کے انصاف کے لئےوالد کا در در ٹھوکریں کھانا اور انصاف نہ ملنا ایک سوالیہ نشان ہے

🚨 سکھر ہسپتال چلڈرین (SICHN) کی غفلت نے بچہ مار دیا - ہمیں انصاف چاہیے! 🚨
میں سکھر کا ایک غریب باپ ہوں۔ میرے معصوم بچے غیور عباس کو 15 اپریل 2026 کو بخار کی حالت میں SICHN ہسپتال سکھر لے کر گیا تھا۔ ملیریا ٹیسٹ منفی ہونے کے باوجود ڈاکٹرز نے اس پر تجربات کیے اور 'Artisurge 120mg' انجکشن لگا دیے، جس سے بچے کو اندرونی بلیڈنگ شروع ہو گئی۔
میں نے 36 گھنٹے میں 14 بوتلیں خون کی ارینج کیں، مگر خون نہ رکا۔ ڈاکٹر شیراز نے فائل دیکھ کر کہہ دیا 'He is no more' جبکہ بچے کی سانسیں چل رہی تھیں، اور پھر ہمیں گمبٹ ریفر کر دیا جہاں راستے میں میرے بچے کی ڈیتھ ہو گئی۔
ہسپتال والوں نے اپنی غفلت چھپانے کے لیے میڈیکل ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی ہے۔ داخلے کی تاریخ 15 اپریل کی جگہ 20 اپریل کر دی اور غلط انجکشن کا ذکر بھی سمری سے غائب کر دیا۔
میں نے 5 مئی 2026 کو وزيراعظم پورٹل (PMDU) پر بھی شکایت (CODE: SD050526-92554568) درج کی، جو 6 مئی کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو فارورڈ ہوئی، لیکن 25 دن گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور افسران سو رہے ہیں۔
میں غریب ہوں، میرے پاس وکیل کے پیسے نہیں ہیں۔ خدارا میری اس پوسٹ کو اتنا شیئر کریں کہ یہ نصرت سحر عباسی (MPA) اور اعلیٰ حکام تک پہنچے اور میرے بچے کے قاتل ڈاکٹرز کو سزا ملے۔

02/06/2026

سکھر کی تاریخ میں شدید برف باری
سکھر شہر میں اچانک کالی آندھی کے بعد برف کے ساتھ بارش شروع ہوگئی

02/06/2026

سکھر میں کالی آندھی پورا شہر اندھیرے میں ہوگیا

02/06/2026

سکھر ایک ہی دن میں 4 موٹرسائیکلیں چوری
لانچ موڑ چوکی کی حد سے طاہر عباس لاشاری بئراج کالونی کے گھر کے باہر کھڑی ہونڈا 125 موٹرسائیکل نمبر SNB-9497 ماڈل 2021 رنگ کالا نامعلوم چور چوری کر کے فرار

لانچ موڑ چوکی ضلع سکھر پر بنام اعزاز ولد سید عشرت شاہ سکنہ پرانہ سکھر نے اطلاع دی کے بینظیر پارک نزد ملٹری روڈ سکھر کے باہر کھڑی ہونڈا CD70موٹرسائیکل نمبر SMK-6835 ماڈل 2024 رنگ لال نامعلوم چور چوری کر کے فرار

تھانہ اے سیکشن کی حدود سے محمد افضل ولد سلیم ملک سکنہ پاک کالونی ریس کورس روڈ سکھر کا مھران مرکز سکھر مین گیٹ کے باہر کھڑی موٹرسائیکل ھونڈا Cd70 نمبر SMB-7352 ماڈل 2017 کلر لال نامعلوم چور چوری کر کے فرار

تھانہ اے سیکشن کی حدود سے ذیشان احمد ولد محمد قدیر سومرو سکنہ غریب اباد سکر کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل ھونڈا Cd70 نمبر SMU-3232 ماڈل 2019 کلر لال نامعلوم چور چوری کر کے فرار

اور ایک گھر سے تالے توڑ کر چوری گھر کا سامان چوری کرگئے
#سکھر

01/06/2026

سکھر میں چوروں کی لوٹا ماری رک نہ سکی 😢
بندر روڈ B سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود بندر روڈ پر قائم بند کپڑے کی دکان کے تالے توڑنے کی کوشش۔
سکھر میں اب بند دکانیں بھی محفوظ نہیں رہیں

#سکھر

31/05/2026

انالله واناالیه راجعون ہمارے اشرف بھائی اور اسلم بھائی کے والد محترم کا انتقال ہوگیا ہے
اللہ پاک حاجی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی عطاء فرمائیں آمین ثمہ آمین

31/05/2026

سکھر ملٹری روڈ پر دریاء کے کنارے کے ساتھ گرین بلٹ کو خوبصورت اور جدید موڈرن بنایا جارہا ہے
#سکھر
Voice of sukkur

31/05/2026

سکھر کے اندر کل ایک ہی دن میں چار موٹرسائیکل چوری ہونے کی واردات اور ایک ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی سکھر کی عوام لٹتی رہے #سکھر Sindh Police

30/05/2026

سکھرُایف آئی اے کی بہتریں کاروائی
سکھر:ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل سکھر کی کارروائی

سکھر:ایف آئی نے سابق اکائونٹنٹ ایس ایس پی آفیس سانگھڑ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا

سکھر:ایف آئی اے نے سابق اکائونٹنٹ غلام سرور کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا

سکھر:ملزم کے قبضے سے 95 لاکھ پاکستانی روپے اور 7409 امریکی ڈالر برآمد ہونے کا انکشاف

سکھر:مقدمہ ایف آئی اے کرائم سرکل شہید بینظیرآباد کی تحقیقات کی بنیاد پر درج کیا گیا

سکھر: ملزم کے پاس رقم سے متعلق قانونی اجازت، لائسنس اور بینکنگ ریکارڈ موجود نہیں تھا،مقدمے کا متن

سکھر:مقدمہ درج کرکے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی فارن ایکسچینج کاروبار کی تحقیقات مزید تیز کردی گئیں

29/05/2026

حج کا فریضہ ادا ہونے کے بعد کے خوبصورت مناظر❤️
اللہ پاک تمام حاجیوں کا حج قبول فرمائیں
اور اگلے سال ہمیں بھی حاجیوں میں شریک فرمائیں آمین

Want your business to be the top-listed Government Service in Dubai?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Dubai