Tafheem-Ul-Quran
TAFSEER OF QURAN
تقوی کا مطلب۔۔ ڈرنا اور بچنا ہے، کیونکہ جب کسی چیز کا خوف دل میں ہوتا ہے جبھی اس سے بچاجاتا ہے، پس تقوی کا حاصل یہ ہوا اللہ تعالیٰ سے ڈرنا اور اس ڈر کی وجہ سے ناجائز خواہشات اور تمام قسم کے منکرات اور فواحش سے بچنا۔ تقوے کے مختلف درجے ہوتے ہیں ایک تقوی یہ ہے کہ کفر اور شرک سے بچے، دوسرا درجہ یہ ہے کہ اعمال صالحہ کو ترک نہ کرے اور محرمات کا ارتکاب نہ کرے، پھر جیسے جیسے اعمال ہوں گے ویسا ہی تقوی پیدا ہوتا رہے گا، اور اس تقوے کے کمال سے ایمان بھی کامل ہوتا رہے گا،
چنانچہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: أَلَا إِنَّ أَوْلِیَاءَ اللَّہِ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُونَ․ الَّذِینَ آمَنُوا وَکَانُوا یَتَّقُونَ․ لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاةِ الدُّنْیَا وَفِی الْآخِرَةِ․
ترجمہ: آگاہ ہوجاوٴ کہ بے شک اللہ کے اولیاء پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے، وہ یہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور تقوی کرتے ہیں ان کے لیے زندگانی دنیا میں بھی اور آخرت میں بشارت ہے۔
دوسری جگہ ارشاد فرمایا: إِنَّ اللَّہَ مَعَ الَّذِینَ اتَّقَوْا وَالَّذِینَ ہُمْ مُحْسِنُونَ․
بیشک اللہ تعالی ان لوگوں کے ساتھ ہے جنھوں نے تقوی اختیار کیا اور وہ لوگ جو نیکوکار ہیں۔
انسان کسی ایسے راستہ پر چل رہا ہو جس کے دونوں جانب خاردار درخت ہیں اور راستہ بھی تنگ ہے، ایسے وقت میں آدمی اپنے کپڑے اور جسم کو کانٹے سے بچاتے ہوئے قدم آگے کو بڑھاتا ہے، اسی طرح دنیا کی زندگی میں ہرجانب معاصی اور شہوات ہیں، آدمی ان سے دامن بچاتا ہوا اعمال صالحہ پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھتا جائے اسی کا نام تقوی کی زندگی ہے۔
﴿لَّقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ ۚ وَاللَّهُ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ﴾
[ النور: 46]
ہم نے روشن صاف صاف حقیقت بتانے والی آیات نازل کیں اور خدا جسکو چاہتا ہے سیدھے رستے کی طرف ہدایت کر دیتا ہے
(1) آيَاتٌ مُبَيِّنَاتٌ سے مراد قرآن کریم ہے۔ جس میں ہر چیز کا بیان ہے جس کا تعلق انسان کے دین و اخلاق سے ہے جس پر اس کی فلاح و سعادت کا انحصار ہے۔ «مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ» (الأنعام - 138) ہم نے کتاب میں کسی چیز کے بیان میں کوتاہی نہیں کی)۔ جسے ہدایت نصیب ہونی ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اسے نظر صحیح اور قلب صادق عطا فرما دیتا ہے جس سے اس کے لئے ہدایت کا راستہ کھل جاتا ہے۔ صراط مستقیم سے مراد یہی ہدایت کا راستہ ہے جس میں کوئی کجی نہیں، اسے اختیار کرکے انسان اپنی منزل مقصود جنت تک پہنچ جاتا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Al Gusais
Dubai
