01/06/2026
ریسکیو 1122 اورکزئی: ماہانہ کارکردگی رپورٹ (01 مئی تا 31 مئی 2026)
اورکزئی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی سربراہی میں ریسکیو 1122 اورکزئی نے مئی کے مہینے کے دوران کل 83 مختلف اقسام کی ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس دیتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کیں۔
اورکزئی: کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر کل 6217 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 5221 فیک (جعلی) یا غیر متعلقہ کالز تھیں، جبکہ 913 معلوماتی (Info/Drop) کالز شامل ہیں۔
اورکزئی: تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 اورکزئی نے درج ذیل واقعات میں خدمات سرانجام دیں:
میڈیکل / فال / ڈلیوری: 48 واقعات
روڈ ٹریفک حادثات (RTA): 10 واقعات
فائرنگ / تشدد (Bullet/Violence): 05 واقعات
آگ لگنے کے واقعات (FIRE): 02 واقعات
عمارت گرنے کے واقعات (Building Collapse): 01 واقعہ
دیگر (Other) ایمرجنسیز: 17 واقعات
ان تمام واقعات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 69 مریضوں کو ریسکیو کیا گیا، جبکہ اس ماہ 03 مریض جاں بحق رپورٹ ہوئے۔
مزید برآں: ریفرل ہسپتال ایمبولینس سروس کے تحت مجموعی طور پر 28 مریضوں کو ضلع سے باہر (Out of District) بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اور اس سروس کے دوران کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزئی
01/06/2026
#ریسکیو1122اورکزئی
🚨 الرٹ: ریسکیو 1122 اورکزئی 🚨
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی ہیلپ لائن 1122 پر کالز کی وصولی میں عارضی طور پر دشواری کا سامنا ہے۔ انتظامیہ سروس کی جلد از جلد بحالی کے لیے کوشاں ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال یا طبی امداد کی صورت میں شہری متبادل کے طور پر فوری طور پر ان نمبرز پر رابطہ کریں:
📞 03078888444
📞 03338833249
📞 03369667344
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزئی
31/05/2026
#ریسکیو1122اورکزیی
اورکزیی: آج زیڑہ پارک ٹورسٹ سپاٹ اور گردونواح میں ریسکیو 1122 اورکزیی کی ٹیموں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3 روڈ ٹریفک حادثات میں بروقت رسپانس دیا۔
اورکزیی: زیڑہ پارک ٹورسٹ سپاٹ پر تعینات ریسکیو 1122 کا سٹاف بمعہ ایمبولینسز ہر حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور تمام کالز پر بروقت کارروائی کی۔
اورکزیی: ان حادثات کے نتیجے میں فرہاد، اسداللہ اور حضرت بلال نامی 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزیی
30/05/2026
#ریسکیو1122اورکزیی | روڈ ٹریفک حادثہ
اورکزیی: خوادرہ ستوری خیل کے مقام پر موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔
اورکزیی: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اورکزیی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
اورکزیی: حادثے کے نتیجے میں ناصر اور اظہر عباس نامی شخص زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو ٹیم نے موقع پر ہی فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلایہ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزیی
30/05/2026
#ریسکیو1122اورکزئی / میڈیکل ایمرجنسی
اورکزئی: لوئر اورکزئی بیزوٹ سے میڈیکل ایمرجنسی کی کال کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔
اورکزئی: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اورکزئی کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
اورکزئی: تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی کے نتیجے میں 18 روزہ معصوم بچے شایان کی حالت غیر ہوئی تھی۔ ریسکیو 1122 اورکزئی کی میڈیکل ٹیم نے بچے کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کے لیے ڈی ایچ کیو (D.H.Q) ہسپتال مشتی میلہ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزئی
30/05/2026
#ریسکیو1122اورکزیی | روڈ ٹریفک حادثہ
اورکزیی: لوئر اورکزیی ترخو سام کے مقام پر ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔
اورکزیی: اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اورکزیی کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
اورکزیی: شفیق نامی ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی تھی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کھائی سے نکال کر بحفاظت مالک کے حوالے کر دیا۔
اورکزیی: کامیاب اور بروقت ریسکیو آپریشن پر گاڑی کے مالک اور مقامی عوام نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزیی
30/05/2026
ریسکیو 1122 اورکزیی/ روڈ ٹریفک حادثہ
اورکزیی: سمپوگ ٹورسٹ سپاٹ پر موجود ریسکیو 1122 کی ٹیم کو موٹر سائیکل گرنے کی اطلاع موصول۔
اورکزیی: اطلاع ملتے ہی وہاں موجود ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی۔
اورکزیی: تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل گرنے کے نتیجے میں جواد نامی شخص زخمی ہوا تھا۔
اورکزیی: ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو موقع پر ہی بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزیی
29/05/2026
ریسکیو 1122 اورکزیی
ریسکیو1122 کی آگاہی مہم کا حصہ بنئیں اور مل کر یہ عہد کریں کہ جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنائیں
سیاحتی و پر فضا مقامات پر جانے والے سیاحوں و مقامی افراد سے گزارش ہے کہ وہ درجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں کیونکہ آپ کی ذرا سی لاپرواہی جنگلات و جنگلی حیات کو ختم کرسکتی ہیں
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزئی
29/05/2026
ریسکیو 1122 اورکزئی
اورکزئی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے احکامات کی روشنی میں عید سیفٹی پلان کے تحت سیاحتی و تفریحی مقامات سمپوگ ٹاپ اور زیڑہ پارک پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بمعہ میڈیکل سٹاف اور ضروری آلات تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عید کی تعطیلات کے دوران تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
اورکزئی: عید کے تیسرے دن بھی ان تفریحی مقامات پر الرٹ ریسکیو فیلڈ سٹاف نے مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر فوری اور پیشہ ورانہ رسپانس دیا۔ ٹیموں نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے متعدد متاثرہ افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد (First Aid) فراہم کی۔
اورکزئی: ریسکیو 1122 کا کنٹرول روم اور فیلڈ عملہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے الرٹ ہے۔ عوام اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہمارے ٹول فری نمبر 1122 پر رابطہ کریں تاکہ امدادی ٹیمیں بروقت کارروائی عمل میں لا سکیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزئی