Tanzeem Ahle Sunnat Birnii تنظیم اہل سنت برنی

Tanzeem Ahle Sunnat Birnii تنظیم اہل سنت برنی

Partager

اصلاح معاشرہ

Photos from ‎Tanzeem Ahle Sunnat Birnii تنظیم اہل سنت برنی‎'s post 08/02/2023

5فروری کی میٹنگ بہت کامیاب رہی

02/02/2023

مکرمی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام مسنون!

5،فروری 2023ء بروز اتوار ساڑھے *نو بجے صبح* سرزمین *ارواٹانڈ لب مسجد* ارواٹانڈ،کبری،گانڈوا،چترنا کے صدر و سکریٹری و عوام کے ساتھ تنظیم کی بیٹھک رکھی گئی ہے

لہذا آپ حضرات سے شرکت و شمولیت کی درخواست ہے

*من جانب* تنظیم اہل سنت برنی

26/01/2023

*سید نور الدین اصدق کا پیغام تنظیم اہل سنت کے نام*

تنظیم اہل سنت برنی کے زیر اہتمام 17جنوری 2023 بروز سہ شنبہ سرزمین کٹریاٹانڈ میں ایک اہم میٹنگ ہوئی
جس میں تنظیم کے علما و دانشوران نے اپنی اپنی شرکت و شمولیت سے میٹنگ کو شرف یاب کیا، اور تنظیم کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گاؤں کے ذمہ داران و عہدیداران سے عہد پیمان لیا کہ شادی بیاہ کے غلط رسومات و خرافات پر پابندی عائد کریں گے سبھوں نے ہامی بھری، اور اپنی حیثیت کے مطابق منکرات کو روکنے پر مصر ہوے۔
*آمد آل رسول*
آل رسول باغ زہرا کے مہکتے ہوئے پھول پیر طریقت رہبر راہ شریعت علامہ و مولانا سید نور الدین اصدق صاحب زید مجدہ و شرفہ نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اپنے قدوم میمنت سے میٹنگ کوشرف بخشا اور نصحیت کے قیمتی جواہر پارے لٹا کر اہل مجلس کو شاد کام فرمایا

*تنظیمیں زوال پذیر کیوں ہوتی ہیں*

اس عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے سید صاحب نے بیان فرمایا کہ ہر چیز کا شباب، جوانی کی اک خاص عمر ہوتی ہے اور تنظیم کا صدر و سرپرست جب تک متحرک و فعال ہو تنظیم ارتقاء پذیر رہتی ہے پھلتی پھولتی رہتی ہے جوان رہتی ہے اور جب تنظیم کے اس قائد کا امنگ و حوصلہ پست و کمزور ہوجاتا ہے تو پھر انحطاط و زوال کا دور شروع ہوجاتا ہے اور تنظیم اپنے وجود و بقا کی کشتی پر سوار ہوجاتی۔

*تنظیمیں ہمیشہ جوان کیسے رہتی ہیں*

اس کا حل سید صاحب نے یوں نکالا کہ جوں ہی تنظیم کا صدر و نمائندہ یہ محسوس کرے کہ میرے جذبات پر سستی کی دیمک نے حملہ بولنا شروع کردیا ہے فورا اپنے مابعد کو اس کی علمی لیاقت، جذبات و خیالات کی جولانی بھری صلاحیت کو دیکھتے ہوے اسے اپنی جگہ معین و مقرر کردے، یوں ہی سلسلہ وار اس پر عمل ہوتا رہے تو پھر ایک تنظیم و تحریک کبھی بھی زوال و انحطاط کا شکار نہیں ہوگی۔

سلسہ جاری و ساری ہے۔۔۔۔۔
از قلم سرفراز احمد مصباحی بانی جامعۃ النور للبنات کسیوٹول موجوہ خطیب و امام کٹریاٹانڈ

Vous voulez que votre entreprise soit Service Du Gouvernement la plus cotée à Birni ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Emplacement

Site Web

Adresse


Birni
825412