Ali shah Khan Advocate PTI PK 4

Ali shah Khan Advocate PTI PK 4

Partager

السلام علیکم تمام پی ٹی ائی کی دوستوں سے درخواست ہے کہ علاقے کے بہتری کے لیے ہمیں سپورٹ کرے شکریہ

17/09/2023

‏پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے قاضی فائز عیسی کو ملک کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد

تحریک انصاف کا چیف جسٹس سے انصاف کے تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی امید کا اظہار

امید کرتے ہیں کہ نو منتخب چیف جسٹس آئین و قانون کے اصولوں کے تحت انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کریں گے،

ایک آزاد اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہمیشہ عدل و انصاف پر قائم ہوتی ہے،

جن معاشروں کے لوگوں کو عدل و انصاف میسر نہ ہو وہ معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں،

شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور عدل و انصاف تک رسائی کی ذمہ داری عدلیہ پر عائد ہوتی ہے، ترجمان l

پاکستان تحریک انصاف قانون کی پاسداری کرنے والی جماعت ہے جس کا نظریہ قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کے اعلی ترین اصولوں پر مبنی ہے،

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی 27 سالہ سیاسی جدوجہد میں ہر قدم پر قوم کو آئین و قانون کی پاسداری کی تلقین کی گئی،

تحریک انصاف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورملک کے نظامِ عدل سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے مؤثر اقدامات کی متقاضی ہے،
امید کرتے ہیں کہ سیاسی قیدیوں بالخصوص جیلوں میں قید خواتین کے آئینی حقوق کا تحفظ چیف جسٹس کی اولین ترجیح ہو گی،

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے لواحقین بھی حصولِ انصاف کی آس میں چیف جسٹس کی جانب دیکھ رہے ہیں،

اس وقت آئین کے تقدس اور قانون کی حرمت کیلئے قوم کی امیدوں کا مرکز و محور صرف عدلیہ ہے،

پاکستان تحریک انصاف شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی خاطر نو منتخب چیف جسٹس کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتی ہے،

ترجمان پاکستان تحریک انصاف

16/09/2023

‏عمران خان کو جیل میں رکھ کر اس سے گر سیکھے جا رہے ہیں، اسکی شخصیت، خوبصورتی اور بہادری سے گوہر لینے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں۔


Photos from Ali Shah khan Advocate's post 16/09/2023

سعودی عرب میں حکم شیر خان کے محنت اور کوششوں سے ہمارے مسافر بھائی پی ٹی ائ میں شمولیت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف علی شاہ خان ایڈوکیٹ کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں. پی ٹی ائ میں شمولیت پر تمام مسافر بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں..

Photos from Ali shah Khan Advocate PTI PK 4's post 16/09/2023

انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام چارسدہ میں Rule Of Law کے حوالے سے انصاف لائرز فورم وکلاء کنونشن ۔

کنونشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے وکیل شیر افضل مروت مرکزی اور صوبائی انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے کنونشن میں شرکت کی

16/09/2023

پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے اضافہ نا منظور. غریب اور بیروزگار عوام پر بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکس اور یونٹ ریٹ میں اضافے کے بعد ایک اور پیٹرولیم بم گرا کے نگران حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی. اب ایسا نہیں چلے گا. عوام کو اب ان ظالموں کے خلاف نکلنا ہوگا. اور اپنے حق کے لئے لڑنا ہوگا. ٹیکس غریب عوام ادا کریں گے اور مزے سرکاری افسران اور اشرفیہ کریں گے. لہٰذا نگران حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے کر غریب عوام کو ریلیف دیا جائے. اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور مہنگائی کے خلاف بھرپور تعداد میں آواز بلند کریں اور اپنے حق کے لئے لڑیں. اب مزید اور مہنگائی برداشت نہیں کرسکتے ہیں. اور اس مہنگائی کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگا اور باہر نکلنا ہوگا.

علی شاہ خان ایڈوکیٹ رہنماء پاکستان تحریک انصاف پی کے 4/این اے 2

15/09/2023

کیسز تو بحال ہو گئے مگر ان 16 ماہ میں ملک کا جو حال کیا اسکا حساب کون دیگا ؟

15/09/2023

‏عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے نیب کیسز بحال، سپریم کورٹ کا فیصلہ، پی ڈی ایم کی نیب ترامیم کالعدم، تمام تحقیقات اور انکوائریاں بحال۔۔ ‎

14/09/2023

‏نگران وفاقی کابینہ میں سیاسی وابستگی کے حامل افراد کی شمولیت کا معاملہ

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی پی ڈی ایم کے وفاداروں کی تقرری کی شدید مذمت

پنجاب اور خیبر پختونخوا کی غیر قانونی و غیر آئینی نگران کابینہ میں متنازعہ افراد کی شمولیت کے بعد یہی سلسلہ اب وفاقی کابینہ میں بھی دہرایا جا رہا ہے،

صوبائی و وفاقی کابینہ میں پی ڈی ایم جماعتوں کے دیرینہ ساتھیوں کی شمولیت الیکشن کمیشن کی ساکھ پر ایک سوالیہ نشان ہے،

سیاسی وابستگی اور متنازعہ کردارکے افراد کا نگران کابینہ میں تقرر دستور کے آرٹیکل 224 اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 کی کھلی خلاف ورزی ہے،

الیکشن ایکٹ کےسیکشن 230 میں واضح طور پر درج ہے کہ نگران کابینہ میں شامل افراد غیر جانبدار اورکسی بھی سیاسی وابستگی سے ماورا ہونگے،

دو صوبوں کے بعد مرکز میں بھی ایک غیر جانبدار و غیر متنازعہ نگران کابینہ کے آئینی تصور کو مکمل تباہ و برباد کر دیا گیا ہے،

پنجاب ، خیبرپختونخوا کی غیر قانونی و غیر آئینی نگران کابینہ کے بعد وفاقی کابینہ میں بھی ایسے افراد کا تقرر کیا گیا ہے جو ماضی میں سیاسی جماعتوں کی حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں،

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے غیر آئینی نگران وزرائے اعلیٰ سمیت نگران کابینہ میں شامل افراد کی سیاسی وابستگی کھل کر سامنے آ چکی ہے،

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما ایک ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر نگران حکومتوں میں وزارتوں کی بندر بانٹ کا اعتراف کرچکے ہیں،

الیکشن کمیشن آف پاکستان غیر جانبدار نگران حکومتوں کے قیام کے معاملے میں اپنا آئینی کردار ادا کرنے سے مسلسل قاصر ہے،

نگران حکومت کے قیام کا واحد مقصد آئین کی متعین کردہ 90 روز کی مدت میں انتخابات کا انعقاد ہے،

الیکشن کمیشن دستور اور الیکشن ایکٹ کے مطابق غیر جانبدار نگران حکومتوں کے قیام اور آئینی مدت کے اندر انتخابات منعقد کروانے کا پابند ہے،

الیکشن کمیشن محض بے وقعت چٹھی بازی کی بجائے نگران حکومت کی شفافیت اور غیر جاننداری کو عملی طور پر یقینی بنانے میں کردار ادا کرے، ترجمان تحریک انصاف

13/09/2023

جنگل کا قانون مگر

12/09/2023

اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی سائفر کیس کیخلاف درخواست پر سماعت شروع

12/09/2023

سزا معطل ہونے کے بعد عمران خان کو اٹک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا،
وکیل شیر افضل مروت

10/09/2023

"محمد بن سلمان نے بھارت جا کر بڑے بڑے معاہدے کر لیے۔

اب بھارت امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ اربوں ڈالرز کماۓ گا۔
جبکہ ہم عثمان ڈار کے اغوا، شہید ارشد شریف کی اہلیہ کی گرفتاری اور PTI توڑنے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر کے ملکی ترقی کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔"
صحافی ملیحہ ہاشمی

Vous voulez que votre entreprise soit Service Du Gouvernement la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The