ترجمان وزیر جہانگیر

ترجمان وزیر جہانگیر

Partager

آؤ مل کر نگر کو جنت بنائے

Photos from ‎ترجمان وزیر جہانگیر‎'s post 27/02/2026
Photos from ‎ترجمان وزیر جہانگیر‎'s post 26/02/2026

#نگر
سپورٹ کلب سمائیر

Photos from ‎ترجمان وزیر جہانگیر‎'s post 17/02/2026

#نگر
سمائیر

Photos from ‎ترجمان وزیر جہانگیر‎'s post 31/01/2026

وہ ایک ہی ہے جو عوام کے دلوں کی آواز بنا،
اقتدار نہیں، خدمت جس کا اصل انداز بنا

Photos from ‎ترجمان وزیر جہانگیر‎'s post 15/01/2026


نوجوانان و اکابرینِ سمائیر کے ساتھ وزیر جہانگیر صاحب کا اہم نشست سمائیر میں

Photos from ‎ترجمان وزیر جہانگیر‎'s post 06/01/2026


جب قیادت عوام کے ساتھ ہو اور عوام قیادت کے ساتھ،
تو خوشحالی اور ترقی یقینی ہو جاتی ہے

18/12/2025

"گلگت بلتستان پولیس اور انصاف کا دوہرا معیار"

ضلع پولیس نگر کے اہلکاروں کو کچھ مہینے پہلے ہونے والے ڈی آر اے کے پُرامن احتجاج میں شرکت کرنے پر ایک پولیس جوان کو نوکری سے فارغ کر دینا اور پانچ اہلکاروں کی ایک سال کی انکریمنٹ روک دینا انصاف نہیں، بلکہ دباؤ، انتقامی کارروائی اور ناانصافی کی کھلی مثال ہے۔ یہ اقدامات نہ صرف متاثرہ اہلکاروں کے معاشی مستقبل کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ پورے پولیس محکمے کے حوصلے اور اعتماد کو بھی مجروح کرتے ہیں۔

پولیس اہلکار بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں جس کی حفاظت ان پر لازم ہے۔ جب انہیں اپنے جائز مطالبات، حقوق یا ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی جائے تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے: کیا قانون کے محافظ خود قانون اور انصاف سے محروم ہیں؟
کیا پُرامن احتجاج—جو ہر شہری کا آئینی حق ہے—پولیس اہلکاروں کے لیے جرم بن چکا ہے۔۔۔۔۔؟

گلگت بلتستان پولیس میں اس طرزِ عمل نے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ طاقت کے استعمال سے خاموشی تو مسلط کی جا سکتی ہے، مگر انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اگر ادارے اپنے ہی اہلکاروں کی آواز سننے سے انکار کریں گے تو اعتماد کی دیواریں کیسے قائم رہیں گی۔۔۔۔۔؟

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائے، متاثرہ اہلکاروں کو انصاف فراہم کیا جائے اور ایک واضح پالیسی بنائی جائے جس میں پولیس اہلکاروں کے جائز احتجاج کو جرم نہ سمجھا جائے۔ انصاف صرف عوام کے لیے نہیں، انصاف کے محافظوں کے لیے بھی ہونا چاہیے۔
وزیر جہانگیر ✅

27/11/2025

نگر : (نگر اسپیکس)گلگت بلتستان میں نگر کی لیڈی ٹیچرز (سبجیکٹ اسپیشلسٹ/پرنسپل/HM – BPS-19) کی دیگر اضلاع میں تعیناتی کے باعث پیدا ہونے والا تنازع آخرکار حل ہو گیا ہے۔ ضلع نگر کے لیے مختص آسامیاں غلط اضلاع میں بھیج دی گئی تھیں، جس پر نگر کے عوامی اور سماجی حلقوں نے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔ معاملہ سنگین ہونے پر چیئرمین تحریکِ تحفظِ حقوقِ نگر وزیر جہانگیر نے اس ناانصافی کے خلاف ذمہ داروں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان بھی کیا تھا اور ساتھ ہی سیکریٹری ایجوکیشن اور ڈی جی ایجوکیشن سے اہم ملاقاتیں کرکے مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا۔

حکام نے وزیر جہانگیر کو یقین دہانی کروائی کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اور بالآخر یہ کوششیں ثمر آور ثابت ہوئیں۔ 26 نومبر 2025 کو محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن نمبر Sec-Edu-21(11)/2023 کے تحت FPSC کے ذریعے حال ہی میں تعینات ہونے والی تمام خاتون پرنسپلز/ہیڈ مسٹریسز (BS-19) کو ان کے اصل اضلاع، یعنی نگر میں اپنی متعلقہ پوسٹنگ پر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں جن خاتون پرنسپلز/ہیڈ مسٹریسز کے نام شامل ہیں، ان کی تفصیل درج ذیل ہے:
Ms. Salma Jan : گرلز ہائر سکینڈری اسکول اسکرداس نگر
Ms. Shumaila Khatoon : گرلز ہائی اسکول جعفرآباد نگر
Zareen Taj: گرلز ہائی اسکول گماری نگر
Nosheen Sadaf : گرلز ہائر سکینڈری اسکول نگر پراپر
Saima Begum: گرلز ہائر سکینڈری اسکول نگر پراپر
Kanwal Khatoon : گرلز ہائر سکینڈری اسکول سکندرآباد نگر
Mrs. Shahida Bano (BS-17/TS-18) : گرلز ہائی اسکول بیسن گلگت میں کام جاری رکھیں گی

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز/ہیڈ مسٹریسز کو “فوری اثر کے ساتھ” ان کے اصل مقامات پر ریپیٹریئیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد نگر میں اطمینان کی لہر پیدا ہوئی ہے، جبکہ وزیر جہانگیر نے اسے عوامی جدوجہد کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع نگر کے تعلیمی حقوق کی بحالی ایک تاریخی قدم ہے اور مستقبل میں بھی وہ ایسے معاملات پر خاموش نہیں رہیں گے۔

25/10/2025

حالیہ دنوں میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں Bps19 میں 10لیڑی ٹیچرز کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے جن میں سے 6 پوسٹس کا تعلق ضلع نگر کے مختلف سکولوں سے ہے یہ قابلِ تعریف عمل ہے مگر بدقسمتی سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حسب روایت ضلع نگر کے ساتھ ناروا سلوک کو جاری رکھتے ہوئے بھرتی نگر کے پوسٹوں پہ ڈیوٹیاں دیگر اضلاع میں کرنے کا احکامات دے چکا ہے جو کہ پسماندہ ڈسٹرکٹ کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے جسے ہم کبھی بھی برداشت نہیں کرینگے۔ محکمہ تعلیم اپنا ظالمانہ فیصلے پہ نظر ثانی کریں بصورت دیگر عوامی طاقت اور قانونی طریقے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے.

Vous voulez que votre entreprise soit Service Du Gouvernement la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The