26/05/2026
اھل اسلام کوعید الالضحٰی بہت بہت مبارک ہو
Pakistan Tehrek-Insaf Youth Wing District Hangu Official page.
26/05/2026
اھل اسلام کوعید الالضحٰی بہت بہت مبارک ہو
خوشحال گڑھ کے طرف
26/04/2026
انصاف یوتھ ونگ ضلع ہنگو کی نو منتخب کابینہ کا پہلا تعارفی و تنظیمی اجلاس آج ضلعی صدر شاہ جہان بنگش کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد کابینہ اراکین نے اپنے خیالات، عزم اور پارٹی کے نظریے سے وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
ضلعی صدر شاہ جہان بنگش اور ضلعی جنرل محمد آنیس نے کابینہ ممبران کو تنظیمی ڈسپلن، پارٹی پالیسی، اور عملی سیاسی جدوجہد کے اصولوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف یوتھ ونگ نہ صرف ایک تنظیم ہے بلکہ یہ Imran Khan کے وژن اور حقیقی آزادی کی تحریک کا ایک مضبوط ستون ہے۔
تمام کابینہ ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کے نظریے، انصاف کے قیام اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں اس مقصد کے لیے وقف کریں گے۔
اجلاس میں اہم تنظیمی فیصلے بھی کیے گئے جن کے مطابق ضلع ہنگو کی تینوں تحصیلوں میں بھرپور سیاسی و عوامی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ جلد از جلد تحصیل سطح پر کابینہ سازی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا تاکہ تنظیم کو نچلی سطح تک فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔
اجلاس میں ساؤتھ ریجن کے سینئر نائب صدر سرور خان نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں تنظیمی استحکام، اتحاد اور جاری سیاسی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
20/04/2026
مردان جلسے میں انصاف یوتھ ونگ ضلع ہنگو کے نوجوانان نے بھرپور شرکت۔۔۔۔۔۔
انصاف یوتھ ونگ ہنگو نوجوانان ایم این اے یوسف خان اینڈ سینیئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن وزیر پٹھان ڈسٹرکٹ صدر ہنگو شاہ جہان کی سربراہی میں مردان جلسے کے لیے روانہ
19/04/2026
درسمند پی ٹی آئی مردان جلسے کی طرف رواں دواں
16/04/2026
عمران خان رہائی موومنٹ کا رجسٹریشن کیمپ – ضلع ہنگو۔
عوام کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کر کے اپنی رجسٹریشن کروائی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ جوش و جذبہ اس بات کی واضح علامت ہے کہ عوام اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی رہائی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
07/04/2026
ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ہنگو شاہ تراب خان نے انصاف یوتھ ونگ صدر ہنگو شاہ جہان کے چچا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی، جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
اعلان فوتگی
یوتھ صدر ضلع ہنگو درسمند شاہ جہان بنگش کے چچا محترم وفات پا گئے ہے
نماز جنازہ آج بروز پیر 5:00 pm درسمند بڑستنوں میں ادا کی جائیگی
رابطہ نمبر 03018151805
05/02/2026
پہیہ جام ہڑتال
سفیر عمران خان آختر منیر بنگش کوہاٹ انصاف یوتھ ونگ کنونشن میں خطاب۔