GHS Kasala Abbottabad

GHS Kasala Abbottabad

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Kasala Abbottabad, village Kasala Abbottabad, Chittagong Division.

Photos from GHS Kasala Abbottabad's post 15/04/2026

ہیڈ ماسٹر، گورنمنٹ ہائی سکول کسالہ، محترم مجاہد حسین شاہ صاحب کو پرنسپل، گورنمنٹ ہائی سکول موری بیڈبین کے عہدے پر ترقی پانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا یہ شاندار صلہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کی قیادت میں ادارہ مزید ترقی کی منازل طے کرے۔
GHS Kasala Abbottabad District Education Office Male Abbottabad

Photos from GHS Kasala Abbottabad's post 08/04/2026

Abdul Majid Secretary,
Jehad Muhammad, Secretary,
Shaheen Abbasi
Assistant Secretary

BISE ABBOTTABAD and Staff monitoring Examination Centres of SSC Annual Examination-I 2026 at GHS KASALA ABBOTTABAD
Date 08-04-2026


BISE Abbottabad
GHS Kasala Abbottabad

04/03/2026

اعلان برائے ڈیٹ شیٹ
ایس ایس سی سالانہ امتحان اوّل 2026
تمام متعلقہ طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایس ایس سی (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ) سالانہ امتحان اوّل 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے ۔۔۔

01/03/2026

⏰ سکول کا وقت
آغازِ تدریس: 02 مارچ 2026
🕘 اوقاتِ کار:
صبح 7:45 بجے تا دوپہر 12:10 بجے
📌 اہم ہدایت:
تمام طلباء وطالبات صبح 7:45 بجے تک سکول پہنچ کر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

25/02/2026

گورنمنٹ ہائی سکول کسالہ، ایبٹ آباد
داخلے جاری ہیں – سیشن 2026
ہمارے بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور روشن مستقبل
اہم معلومات:
ادارے میں جماعت ششم تا نہم کے داخلے 2 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں
محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں


GHS Kasala Abbottabad
District Education Office Male Abbottabad

06/02/2026

گورنمنٹ ہائی سکول کسالہ ابیٹ آباد کے معزز ہیڈ ماسٹر صاحب کو
بی پی ایس–18 میں ترقی پر
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد 🎉

16/01/2026

سجاد سلطان قاری کا تبادلہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نگری بالا، ایبٹ آباد کر دیا گیا ہے۔

Photos from GHS Kasala Abbottabad's post 28/12/2025

ایس ایس سی سالانہ دوم امتحانات کے نتائج
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمارے سکول کے طلبہ و طالبات نے سالانہ دوم امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 😊
الحمدللہ! طلبہ و طالبات نے اپنے نمبروں میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔
تمام طلبہ، اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Photos from GHS Kasala Abbottabad's post 20/12/2025

🎉 اعزازات کی تقسیم 🎉
Congratulations 👏🏆
“سکینڈ سمسٹر سالانہ امتحانات 2025” میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ—اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں—کو ان کی محنت، لگن اور بہترین اخلاق و کردار کے اعتراف میں ایک باوقار تقریب کے دوران اسناد (سرٹیفکیٹس) سے نوازا گیا۔
یہ اعزازات نہ صرف کامیاب طلبہ کی محنت کا عملی اعتراف ہیں بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک روشن مثال اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہیں۔
اس موقع پر اساتذۂ کرام نے کامیاب طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور دیگر طلبہ کو ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔
🏆 پوزیشن ہولڈرز کی فہرست
(سکینڈ سمسٹر امتحانات 2025)
کلاس ششم (6th):
🥇 حسنین نواز
🥈 سردار طیّب شفیق
🥉 محمد ندیم
کلاس ہفتم (7th):
🥇 ضراب سجاد
🥈 ایان ظفر
🥉 عمیر خالد
کلاس ہشتم (8th):
🥇 عاصم میاں داد
🥈 ذیشان رفیق
🥉 ارسلان رفیق




GHS Kasala Abbottabad
District Education Office Male Abbottabad
KP Elementary & Secondary Education Department

Photos from GHS Kasala Abbottabad's post 20/12/2025

📢 اعلانِ نتائج 📢
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
الحمدللہ!
گورنمنٹ ہائی سکول کسالہ میں آج بروز ہفتہ، مورخہ 20 دسمبر 2025ء کو بزمِ ادب اور سیکنڈ سمسٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے حوالے سے ایک خوبصورت، بامقصد اور پُرمغز پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
🎤 پروگرام کی جھلکیاں
📖 تلاوتِ قرآنِ پاک:
محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس نے فضا کو نور، سکون اور برکت سے منور کر دیا۔
🕋 حمد و نعت:
طلبہ و طالبات نے محبتِ الٰہی اور عشقِ رسول ﷺ کے جذبات کو نہایت دلنشین، پُرعقیدت اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ان کی تعلیمی کارکردگی کے نتائج سے آگاہ کیا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کو اپنی خاص رحمتوں اور مسلسل کامیابیوں سے نوازے، ان کے مستقبل کو تابناک بنائے، اور اساتذہ کرام کی انتھک محنت کو اپنی بارگاہِ قبولیت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
🤲 آمین، یا ربّ العالمین
شکریہ

GHS Kasala Abbottabad
District Education Office Male Abbottabad
KP Elementary & Secondary Education Department

19/12/2025

📢 اعلانِ نتائج 📢

الحمدللہ!
گورنمنٹ ہائی سکول کسالہ، ایبٹ آباد میں سیکنڈ سمسٹر کے سالانہ امتحان کے تحت کلسٹر پرائمری سکولز (کلاس پنجم) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

🏫 شامل سکولز:
▪️ گورنمنٹ پرائمری سکول کسالہ
▪️ گورنمنٹ پرائمری سکول دکھن تتریلہ
▪️ گورنمنٹ پرائمری سکول کٹلیاں

گورنمنٹ پرائمری سکول کسالہ، ایبٹ آباد
ٹاپ پوزیشن ہولڈرز (نتائج)

🏅 پہلی پوزیشن:
حزبُ اللہ رقیب ولدِ محمد رقیب
📊 نمبر: 469

🥈 دوسری پوزیشن:
سمیعُ اللہ
ولدِ محمد لیاقت
📊 نمبر: 436

🥉 تیسری پوزیشن:
ماہم شفاقت
📊 نمبر: 366

ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ طلبہ و طالبات اپنی محنت، لگن اور اساتذہ کرام کی رہنمائی سے شاندار کامیابیاں حاصل کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس تعلیمی سفر کو مزید کامیاب اور با برکت فرمائے۔

🤲 آمین ثم آمین

GHS Kasala Abbottabad
District Education Office Male Abbottabad

07/11/2025

نعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم
ماشاءاللہ بہت خوب

ایمان ودھاوڑں لئی اک نعت سنا دیواں
میرے پیر محمد نے گل مکدی مکا دیواں

اک جان میرے کول اے شالا جاناں لکھ ہوون
آقا دیاں قدماں توں ہر جان لٹا دیواں

ایمان ودھاوڑں لئی اک نعت سنا دیواں
بدعاتاں ول نہ جاوی میرے پیر دا راہ چھڈ کے
ایویں رلدا رل جاسیں تینوں نیک صلاح دیواں

آقا دی محبت دی اینج قائم مثال ہووے
نعرہ لاکے میں سونے دا کائنات ہلا دیواں
میرے پیر محمد نے گل مکدی مکا دیواں

دعاؤں میں یاد رکھنا۔
GHS Kasala Abbottabad

Want your business to be the top-listed Government Service in Chittagong Division?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Village Kasala Abbottabad
Chittagong Division