30/05/2026
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک اور کامیاب اور پیچیدہ سرجری
ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے ارشد کو روڈ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چہرے کی انتہائی شدید چوٹیں آئیں، جن میں چہرے کے بائیں حصے کے نرم بافتوں کا شدید نقصان، بائیں آنکھ کی اوپری پلک کا نقص، اور منہ و چہرے پر متعدد گہرے زخم شامل تھے۔
ماہر سرجنز کی ٹیم نے زخموں کی مکمل صفائی (Debridement)، چہرے اور منہ کے اندر و باہر موجود زخموں کی مرحلہ وار مرمت، اور بائیں اوپری پلک کی کامیاب تعمیر نو (Reconstruction) اسپلٹ تھکنس اسکن گرافٹ (STSG) کے ذریعے انجام دی۔
انتہائی سنگین آنکھ کے گرد چوٹوں کے باوجود آنکھ محفوظ رہی اور مریض کی بینائی کامیابی سے برقرار رکھی گئی۔
سرجیکل ٹیم:
👨⚕️ ڈاکٹر محمد رحیم خان
اورل اینڈ میکسیلوفیشل سرجن
👨⚕️ ڈاکٹر عزیز مندوخیل
ماہر امراض چشم
👨⚕️ ڈاکٹر بشیر
اینستھیزیولوجسٹ
او ٹی اسسٹنٹس:
▪️ اشرف کاکڑ
▪️ محمد شاہ
ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں جدید طبی سہولیات، بروقت علاج و معالجہ اور ماہر ٹیم ورک کے ذریعے مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
19/05/2026
🏥 TRAUMA CENTRE SPH QUETTA
ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ایمرجنسی سروسز خصوصاً ٹراما آئی سی یو کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے حوالے سے آج مورخہ 19 مئی 2026 کو ایک اہم ڈیپارٹمنٹل کنسلٹنٹ میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر،
Dr. Arbab Kamran Kasi
نے کی۔
اجلاس میں جنرل سرجری، پلمونولوجی، کارڈیالوجی، ٹراما میڈیسن، اینستھیزیا اور ٹراما آئی سی یو کے کنسلٹنٹس، انچارجز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز میں مزید بہتری، مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، اور جدید طبی سہولیات کو مؤثر انداز میں فعال بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اس موقع پر ٹراما سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر
Dr. Mukhtar Ahmed
اور
Dr. Amna Akhtar
نے بھی شرکت کی۔
✨ ٹراما سینٹر SPH کوئٹہ عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
25/04/2026
*ٹراما سینٹر کوئٹہ کی ایکسرے سروسز بحال*
ٹراما انتظامیہ کی درخواست پر فیوجی فلم کمپنی لمیٹڈ، کوئٹہ نے ٹراما سینٹر کے لیے نیا ایکسرے ریڈر مشین بطور عطیہ فراہم کر دیا۔
گزشتہ چار روز سے ایکسرے ریڈر مشین خراب ہونے کے باعث ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ کی ایکسرے سروسز معطل تھیں۔ ٹراما انتظامیہ، بالخصوص فارمیسی انچارج سید حضرت علی کی کاوشوں سے آج مورخہ 25 اپریل 2026 کو فیوجی فلم کمپنی کی جانب سے نئی ایکسرے ریڈر مشین بطور عطیہ مہیا کی گئی، جس کے بعد ایکسرے سروسز بحال ہو گئیں۔
ٹراما انتظامیہ نے فیوجی فلم کمپنی کے منیجر جناب زوہیب احمد لاشاری کا اس فوری تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
25/04/2026
🏥 ٹراما سینٹر کوئٹہ –25.04.2026
ایک چھوٹی سی جان بچا لی گئی! 🏥
آج صبح سویرے 6 سالہ معصوم فردوس کو سیڑھیوں سے گرنے کے باعث ہمارے ٹراما سینٹر لایا گیا۔
تشخیص ہوئی — Ruptured Urinary Bladder — ایک انتہائی نازک اور جان لیوا صورتحال۔
⏱️ ہر سیکنڈ قیمتی تھا۔
ہماری ٹیم نے فوری فیصلہ کیا اور ایمرجنسی سرجری شروع کر دی۔
👨⚕️ سرجیکل ٹیم:
ڈاکٹر سید ناصر اور ڈاکٹر فتح — جنرل سرجنز
💉 اینستھیزیا ٹیم:
ڈاکٹر بشیر اور او ٹی نائٹ شفٹ ٹیم
✅ الحمدللہ — سرجری کامیاب رہی!
بچہ خطرے سے باہر ہے۔ 💚
یہ کامیابی کسی ایک شخص کی نہیں —
یہ ٹیم ورک، مہارت اور انسانیت کی خدمت کا ثمر ہے۔
ہم اپنی پوری میڈیکل ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔ 🙌
20/04/2026
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ٹراما ایمرجنسی سینٹر اور ریجنل مینجمنٹ سیل (RMC) سے وابستہ حکام کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے، جہاں سیکشن آفیسر اور فوکل پرسن عین الدین قریشی کی قیادت میں خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
حکام کے مطابق، عین الدین قریشی نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ذریعے عوامی خدمت کے شعبے میں ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔ ان کی سربراہی میں ادارے نے نہ صرف عام شہریوں بلکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کو بھی مؤثر انداز میں حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
ادارے کی کامیابی میں دیگر افسران اور عملے کا بھی اہم کردار بتایا جاتا ہے، جن میں سپرنٹنڈنٹ نثار احمد کاکڑ، الٰہی بخش بنگلزئی اور منظور احمد زہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک اور باہمی تعاون کے ذریعے خدمات کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے۔
مشاہدین کے مطابق، مسائل کو بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹانے کی صلاحیت اس ٹیم کی نمایاں خصوصیت بن کر سامنے آئی ہے، جسے عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔
17/04/2026
🟢 TRAUMA CENTER QUETTA
Life-Saving Maxillofacial Surgery
🚑 ایک شدید Gunshot Injury to Face کے کیس کو ایمرجنسی میں لایا گیا، جس میں چہرے، جبڑے اور دانتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
⚕️ Successful Surgical Intervention
👨⚕️ Maxillofacial Surgeons:
Dr. Nahmadullah Sb
Dr. Atal Sb
💉 Anesthesia Team:
Dr. Bashir Sb
Dr. Lateef Shah Sb
🏥 Trauma OT Team
🔹 Extensive Debridement
🔹 Bone Alignment & Fixation
🔹 Soft Tissue Reconstruction
🔹 Complex Suturing
✅ مریض کو کامیابی سے stabilize کر لیا گیا ہے
🔄 Recovery process جاری ہے
🌟 یہ کامیابی ٹیم ورک، مہارت اور بروقت علاج کی بہترین مثال ہے
📍 Trauma Center, Quetta
10/04/2026
ٹراما ٹیم کی شاندار کامیابی
زندگی بچانا ہی ہماری اصل کامیابی ہے
یکم فروری 2026 کو کلات سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مریض کو چہرے پر شدید گولی لگنے کے باعث ٹراما سینٹر لایا گیا۔
مریض کو شدید زخم، نرم بافتوں کا نقصان اور جبڑے کی ہڈی کا پیچیدہ فریکچر تھا۔
ٹراما ٹیم نے فوری اور کامیاب سرجری کے ذریعے نہ صرف مریض کی جان بچائی بلکہ
دو ماہ کے اندر بہترین ظاہری اور فعالی بحالی ممکن بنائی۔
یہ کامیابی ہمارے سرجنز، اینستھیزیا ٹیم اور او ٹی اسٹاف کی
محنت، مہارت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
ماشاءاللہ — ایک اور زندگی محفوظ ✅
ٹراما سینٹر — خدمت، مہارت اور انسانیت کی پہچان
🏥 A Gunshot Miracle — 2 Months Later!
65-year-old Abdul Khaliq from Kalat came to our Trauma Center on Feb 1, 2026 with a severe gunshot wound to the face — degloving injury, avulsive soft tissue loss & comminuted mandibular fracture, with Diabetes on top of it all.
Today, 2 months later — full aesthetic & functional recovery! ✅
Proud of our incredible team:
🔹 Maxillofacial Surgeons — Dr. Shazia Maher Gul & Dr. Yasir Bilal
🔹 Anaesthesiologists — Dr. Ismail Mengal & Dr. Imran Nazir
🔹 OT Staff — Morning & Evening shifts
This is why we do what we do. 💙
ما شاء الله — True dedication. True skill. True success.