Office of the Village Council Sikandro Utman Khel

Office of the Village Council Sikandro Utman Khel

Partager

Official page of Village Council Sikandro Utman Khel District Bajaur.

Photos from Office of the Village Council Sikandro Utman Khel's post 24/03/2026

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت، صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رول ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جناب کامران خان کی ہدایات کے مطابق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع باجوڑ کی زیرِ نگرانی اور ویلج سیکرٹری کی سربراہی میں ویلج کونسل سکندروں، تحصیل اتمان خیل میں صفائی کا عملہ بھرپور انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

Photos from Office of the Village Council Sikandro Utman Khel's post 03/03/2026

ویلج کونسل سکندرو کے چیئرمین نادر خان نے آج ویلج کونسل سکندرو میں حال ہی میں تعینات کیے گئے جینیٹرز میں تنخواہیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیئرمین نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے کی صفائی اور عوام کو صاف ستھرا
ماحول فراہم کرنے میں جینیٹرز کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویلج کونسل میں
صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
تقریب کے دوران عملے کو اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور احسن طریقے سے انجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی تاکہ علاقے میں صفائی کا معیار برقرار رکھا جا سکے۔

07/02/2026

📢 اہم اطلاع برائے عوامِ ویلیج کونسل سکندرو
کل بروز اتوار، بتاریخ 08/02/2026 بوقت 2 بجے سہ پہر بمقام نزد سکندرو پل خوڑ گراؤنڈ میں ویلیج کونسل سکندرو کے کھلاڑیوں کے مابین شاندار کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
ان مقابلوں کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیل کود کا شوق پیدا کرنا ہے تاکہ وہ نشہ جیسی لعنت اور آوارہ گردی جیسی برائیوں سے نجات حاصل کر کے ایک صحت مند زندگی اپنا سکیں۔
لہٰذا ویلیج کونسل کے تمام معزز افراد، مشرانِ علاقہ اور خاص طور پر نوجوانوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ بروقت شرکت کرکے اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں، تاکہ ان میں کھیل کا جذبہ مزید مضبوط ہو اور ہماری کونسل کا نام روشن ہو۔
آپ کی شرکت کھلاڑیوں کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی ہوگی۔
شکریہ
از: نادرشاہ
چیئرمین ویلیج کونسل سکندرو، تحصیل اتمانخیل

06/02/2026

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت، صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رول ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جناب کامران خان کی ہدایات کے مطابق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع باجوڑ کی زیرِ نگرانی، ویلج چیئرمین اور ویلج سیکرٹری کی سربراہی میں ویلج کونسل سکندروں، تحصیل اتمان خیل میں صفائی کا عملہ بھرپور انداز میں اپنی خدمات
سرانجام دے رہا ہے۔


05/02/2026

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا پروگرام کے تحت، صوبائی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ اینڈ رول ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جناب کامران خان کی ہدایات کے مطابق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع باجوڑ کی زیرِ نگرانی، ویلج چیئرمین اور ویلج سیکرٹری کی سربراہی میں ویلج کونسل سکندروں، تحصیل اتمان خیل میں صفائی کا عملہ بھرپور انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

Photos from Office of the Village Council Sikandro Utman Khel's post 05/02/2026

“آج چیئرمین نادر خان نے عمائدینِ علاقہ کے ہمراہ۔ کونسل سکندرو میں پاک صاف و شفاف پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقہ مشران، منتخب نمائندگان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کا مقصد علاقے میں صفائی، شفافیت اور صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے۔ چیئرمین نادر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک صاف و شفاف پروگرام عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتا، اور اس سلسلے میں تمام شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ عمائدینِ علاقہ نے بھی اس اقدام کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔”

Photos from Office of the Village Council Sikandro Utman Khel's post 02/02/2026

دفتر ولیج کونسل سکندروں میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نادر خان نے حکومتِ خیبر پختونخوا کے ‘پاک صاف و شفاف پروگرام’ کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی ہونے والے جینٹرز میں تقرری کے احکامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ پاک صاف و شفاف پروگرام کا مقصد مقامی سطح پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے علاقے میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔”

10/08/2025

تحصیل ماموند کے تمام متاثرہ / مائیگریٹڈ خاندانوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میل باجوڑ نے تحصیل خار اور تحصیل اتمانخیل کے مردانہ اور زنانہ سکولوں کو متاثرہ /مائیگریٹڈ خاندانوں کے قیام کے لیے خالی کر دی ہے۔

اگر کوئی متاثرہ / مایئگریٹڈ خاندان ان سکولوں میں رہائش اختیار کرنا چاہتے ہے تو کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس باجوڑ میل نے تمام پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ ٹیچرز اور چوکیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں میں موجود رہیں اور ہمارے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کی مکمل معاونت اور سہولت فراہم کریں۔
مزید رہنمائی کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کریں
Deputy District Education Officer Bajaur Male 0302-8057087
Focal Person to DEO. 0301-8801161

06/08/2025

درخواستیں مطلوب ہیں: صفائی و ستھرائی کے کارکنان (Janitors)
حکومت خیبر پختونخواہ دیہی علاقوں میں ویلج کونسلوں کے لیے صفائی ستھرائی کے پروگرام کے تحت سنیٹری ورکرز کی خدمات حاصل کر رہی ہے.
اہلیت میں ویلج کونسل کا مستقل رہائشی ہونا، عمر 18 سے 35 سال، جسمانی تندرستی، قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کا ہونا شامل ہے.
یہ بھرتیاں یومیہ اجرت (Daily Wage) کی بنیاد پر عارضی ہوں گی اور انہیں مستقل نوکری تصور نہیں کیا جائے گا.
خواہشمند امیدوار 22-08-2025 تک اپنی تحریری درخواستیں تصدیق شدہ اسناد اور رابطہ نمبر کے ساتھ متعلقہ ویلج کونسل کے سیکرٹری کے پاس جمع کرائیں

27/07/2025

اب قطاروں میں کھڑے ہونے اور دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں
بہت سے خدمات جیسے لائسنس بنانا، رینیو کرنا، پیدائش سرٹیفیکٹ، فوتگی سرٹیفیکیٹ، نکاح رجسٹریشن، طلاق رجسٹریشن جیسے بنیادی کام گھر بیٹھے دستک ایپ سے خود بھی بنوایا جا سکتا ہے
ایپ ڈاونلوڈ کریں اور خدمات کے حصول کے
لئے گھر بیٹھے درخواست دیں
App Link
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kp_service_delivery_portal

08/03/2025

اہم عوامی اطلاع

ملک بھر میں 70 لاکھ شہریوں کی فوتگی کا اندراج یونین کونسلز کے شہری رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) میں موجود ہے، لیکن قریبی رشتہ داروں نے نادرا میں ان کے شناختی کارڈ کی منسوخی نہیں کرائی، جو کہ ایک قانونی تقاضا ہے۔

نادرا دستیاب موبائل نمبرز پر SMS بھیج رہا ہے۔ مرحوم کے قریبی رشتہ دار یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین میں سے کوئی ایک فوری طور پر کسی بھی نادرا مرکز سے بغیر کسی فیس کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں۔

اگر یہ کارروائی نہ کی گئی تو متوفی کے قریبی رشتہ داروں یعنی بیٹا/بیٹی، شریک حیات یا والدین کو اپنی شناختی دستاویزات کی نادرا میں پروسیسنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر فوتگی کا اندراج غلط ہے تو براہ کرم متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری سے ریکارڈ کی تصحیح کروائیں۔

Vous voulez que votre entreprise soit Service Du Gouvernement la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The

Heures d'ouverture

Lundi 09:00 - 17:00
Mardi 09:00 - 17:00
Mercredi 09:00 - 17:00
Jeudi 09:00 - 17:00
Vendredi 09:00 - 17:00