DHO Office Mardan

DHO Office Mardan

Partager

District Health Officer Mardan
Dr Muhammad Shoaib Khan

21/03/2026

اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ہو 🌙
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر محمد شعیب خان کی طرف سے تمام امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر مبارک۔
Health Department, KP
Commissioner Mardan Division Mardan
Deputy Commissioner Mardan

27/02/2026

ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر (DHO) مردان ڈاکٹر روبینہ ریاض

Health Department, KP
Deputy Commissioner Mardan
Commissioner Mardan Division Mardan
Dr.Muhammad Shoaib Khan

05/02/2026

ڈسٹرکٹ پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر مردان ڈاکٹر روبینہ ریاض

Health Department, KP
Deputy Commissioner Mardan
Commissioner Mardan Division Mardan
Dr.Muhammad Shoaib Khan

18/01/2026

لوند خوڑ ٹائپ ڈی ہسپتال میں ژوندون کارڈ سہولیات کا افتتاح
مردان: سابق صوبائی مشیر و رکن صوبائی اسمبلی احتشام علی ایڈووکیٹ اور سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر علی محمد خان ایڈووکیٹ نے ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر محمد شعیب خان کے ہمراہ یونین کونسل لوند خوڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لوند خوڑ ٹائپ ڈی ہسپتال میں ژوندون کارڈ کی سہولیات کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر احتشام علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع مردان کے 52 ہسپتالوں میں زندگیون پروگرام متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت مریضوں کو مختلف طبی ٹیسٹوں سے لے کر ادویات تک تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگیون کارڈ پروگرام سے غریب اور مستحق افراد کو معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی اور عوام پر مہنگے علاج کا بوجھ کم ہوگا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر علی محمد خان ایڈووکیٹ نے بھی پروگرام کو صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر محمد شعیب خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ زندگیون کارڈ کے تحت ہسپتالوں میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہو سکیں۔
آخر میں معزز مہمانوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عملے کو عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Photos from DHO Office Mardan's post 17/01/2026

سابق مشیرِ صحت جناب احتشام علی ایڈووکیٹ اور سابق وفاقی وزیر و رکنِ قومی اسمبلی جناب انجینئر علی محمد خان ایڈووکیٹ ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر محمد شعیب خان نے لوندخوڑ ٹائپ ڈی ہسپتال میں ژوندون کارڈ کے تحت مفت او پی ڈی سہولیات کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اب ضلع مردان بھر کے تمام شہریوں کے لیے
🩺 او پی ڈی
🧪 طبی ٹیسٹ
👨‍⚕️ ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت
بالکل مفت دستیاب ہوں گی۔
یہ عوامی فلاح، مساوی سہولیات اور قائد عمران خان کے وژن کے مطابق
حقیقی معنوں میں صحت کا انصاف ہے۔

Dr.Muhammad Shoaib Khan
Health Department, KP
Commissioner Mardan Division Mardan
Deputy Commissioner Mardan

Photos from DHO Office Mardan's post 14/01/2026

ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر محمد شعیب خان آج بی ایچ یو مچٸی رستم ہسپتال کا دورہ
مردان کےضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب خان نے تحصیل رستم میں قائم مختلف سرکاری صحت مراکز کے اچانک دورے کیے۔ اس موقع پر انہوں نے رستم ہسپتال اور بیسک ہیلتھ یونٹ (بی ایچ یو) مچھئی کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی ایچ او نے صحت مراکز کا ریکارڈ چیک کیا جبکہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد شعیب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس پر ہر صورت مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے جڑے امور میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

05/01/2026

ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین زرشاد خان نے تحصیل کاٹلنگ مئیر ریاض خان ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد شعیب خان
،ٹائپ ڈی ھسپتال کاٹلنگ ایم ایس ڈاکٹر سعد ،فوکل پرسن برائے ہیلتھ عدنان خان کے ہمراہ کاٹلنگ ٹائپ ڈی ہسپتال میں ژوندون کارڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ژوندون کارڈ کے تحت عوام کو معیاری صحت کی سہولیات، مفت علاج اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، جس سے بالخصوص غریب اور مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی زرشاد خان نے کہا کہ عوام کو بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ژوندون کارڈ غریب اور مستحق افراد کے لیے ایک اہم اور مؤثر سہولت ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل کاٹلنگ میں احساس سروے کے مطابق 13 ہزار خاندان ژوندون کارڈ میں رجسٹرڈ ہیں، اور سروے اسکور کے مطابق جو خاندان مستحق قرار پائے ہیں، انہیں اس سہولت سے فائدہ حاصل ہوگا۔
Health Department, KP

Commissioner Mardan Division Mardan

01/01/2026

یکم جنوری 2026 سے جوندون کارڈ کے تحت فری سروسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
اب مستحق شہری
🏥 سرکاری ہسپتالوں میں بغیر کسی فیس
👨‍⚕️ ڈاکٹر سے مفت معائنہ
🧪 بنیادی طبی ٹیسٹس
جیسے اہم علاجی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
جوندون کارڈ کیا ہے؟
جوندون کارڈ حکومتِ خیبر پختونخوا کا ایک انقلابی فلاحی منصوبہ ہے، جس کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو باعزت اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
جوندون کارڈ کے نمایاں فوائد:
✔️ سرکاری ہسپتالوں میں فری OPD
✔️ مفت طبی معائنہ
✔️ بنیادی تشخیصی ٹیسٹس
✔️ مستحق خاندانوں کے لیے آسان اور بروقت علاج
✔️ علاج کے اخراجات میں واضح کمی
یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ
جب نیت صاف ہو اور قیادت مخلص ہو تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے۔
Health Department, KP


Commissioner Mardan Division Mardan
Deputy Commissioner Mardan

01/12/2025
Vous voulez que votre entreprise soit Service Du Gouvernement la plus cotée à Democratic Republic of the ?

Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Site Web

Adresse


Democratic Republic Of The