Khan Akram Khan

Khan Akram Khan

Share

Social Networking

27/08/2022

نَچدی رئی سرکار فریدا
ڈُب گئی روہی یار فریدا

چار چوفیرے پانی دِسے
لوک پَھسے وچکار فریدا

کچے کوٹھے کیویں چُکن
ایس بارش دا بھار فریدا

ساڈے ناں دی سرخی لگی
ویکھ ذرا اخبار فریدا

او "اسلام آباد" کھڑا اے
جہڑا سی غمخوار فریدا

پانی اگے کیوں نئیں آندی
جنت چوں دیوار فریدا

نہ "پرویز" نہ "شہباز" ساڈا
نہ ساڈا "عمران" فریدا

نَچدی رئی سرکار فریدا
ڈُب گئی روہی یار فریدا

26/08/2022

عوام کو اب یہ سمجھنا چاہیے کہ کون حقیقی معنوں میں ان کی خدمت کر رہا، اور کون صرف شوبازیاں کر رہا، یا فوٹو سیشن کر رہا۔ آنے والے الیکشن میں اسی کو ووٹ دیں جو آج اس مشکل کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو، ادھر گرگٹ کی طرح بہروپیے بھی آپ کو نظر آئیں گے، خدارا اپنا سوچیں، اپنی آنے والی نسلوں کا سوچیں، یہ سیاسی جہاں اپنا مفاد دیکھتے وہیں گٹھ جوڑ کر لیتے اور آپ لوگوں کو غربت کی طرف دھکیل دیتے، پارٹی پارٹی کھیلنا بند کرو اور اپنا سوچو ۔

23/07/2022

EHS Officers Required for following project sites;
1. Daud Khel
2. Bahawalpur
3. Sibbi
4. Rohri
5. Loralai
6. Bannu
7. Ghakkar
Only NEBOSH IGC certified and minimum 5 years experienced professional having grip on electrical safety and construction safety should apply at [email protected] or directly contact 0348-3992423 or 0336-2601169

Locals from these locations are encouraged to apply since accomodation is not included in package.

16/07/2022

کل کے ضمنی انتخاب میں جو جیتا اس کا نعرہ صاف شفاف انتخابات اور جو ہارا دھاندلی زدہ انتخابات
اور جیت ہمیشہ نیوٹرل کی ہوتی
باقی آپ لوگوں کی بحث مباحثے سے کچھ فرق نہیں پڑتا

05/04/2022

یہ لوگ ابھی بھی، وزیر اعظم کی قطر سے واپسی کا انتظار کررہے ہیں. :-(

03/04/2022

وزیر اعظم نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا
جیویں جیویں

01/04/2022
31/03/2022

سیاسی گرما گرمی دیکھ اور سن کر سوچا پی ٹی آئی کے دوستوں سے کچھ سوال کیے جائیں انکے جوابات ملنے سے ہو سکتا ہے میرے دل میں بھی اس جماعت کے لیے کچھ نرمی پیدا ہو
سوالات یہ ہیں:

(1)عمران خان نے 350 ڈیمز کا وعدہ کیا تھا مجھے کوئی PTI والا دوست بتاۓ 350 ڈیم کہاں ہیں

(2) کے پی کے میں 70 یونیورسٹی کا وعدہ تھا مجھے صرف PTIحکومت میں ایک نیو یونیورسٹی دکھا دی جاۓ

(3) کے پی کے میں PTI حکومت نے کتنے کالج بناۓ مجھے کالج کا نام اور جگہ بتائی جاۓ

(4) کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہاسپیٹل بنایا ہو اس کا نام اور جگہ بتائی جاۓ تاکہ کوئ مجھ۔ سےجب پوچھے تو میں جواب دے سکوں

(5) کے پی کے میں 16 گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کیا گیا اس کی وجہ بتا دی جائے
(6) کے پی کے میں 355 پرائمری اور مڈل سکول کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا یہ خزانے پر بوجھ ہیں ان کو بند کر کے کونسی ترقی ہوئی؟؟

(7) پشاور میٹرو بس 8 ارب میں بننے والی تھی 97 ارب تک پہنچ گئ 6 اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی تو کوشش کی گئی کہ اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارہ جاۓ جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاکت 122.35 ارب ہو گئی دنیا کی کوئی ایک مثال کبھی کہیں ایسے ہوا ہو تو بتایا جائے تاکہ میں ڈفینڈ کر سکوں

(8) ملتان میٹرو بقول عمران کے 64 ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوۓ کہا میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27 ارب کی بنی ۔ مجھے بتایا جائے کہ یہ عمران کا جھوٹ کیسے ڈیفنڈ کروں

(9) پی ٹی آئی رہنماء نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82 ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کہ تحت پارٹی میں لیا گیا اور کیس کا کیا بنا؟

(10) بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284 ارب کی کرپشن پر کیا بنا ؟

(11) علیمہ خانم کے پاس 140 ارب کہاں سے آۓ ؟

(12) عمران کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟

(13) مالم جبہ کیس وزیر اعلی kpk کی 34 ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزاء کب ہو رہی ھے؟؟

(14) پرویز خٹک اور اس کے بھائ کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46 ارب کا کیا بنا؟؟

(15) کے پی کے میں پچھلے 5 سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟؟

(16) خیبر بینک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئ؟؟

(17) کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80 کروڑ قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا؟؟

(18) کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگاۓ گے؟؟

(19) پی ٹی آئ سپیکر اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35 کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوۓ 2 سال ہو گے

(20) پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ھے؟؟

(21) پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا؟؟ ( دونوں بیان آپکے کے ہیں)

(22) ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2 ارب 34 کروڑ نقد اور 322 کنال بنی گالہ ہاؤس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28 فلیٹ شو کیے اور ٹیکس ایک لاکھ 5 ہزار کیوں دیا؟؟

(23) سابقہ حکومتوں میں قرضہ بھیک اگر تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا؟؟

(24) اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہی ہے تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہو رہی بڑھ کیوں رہا ہے؟؟

(25) اس دفعہ آپ کی حکومت سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئ؟؟

(26) جی ڈی پی کم کیوں ہوئ؟؟

(27) پی آئی اے اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ھے جبکہ کچھ دن پہلے آپ کے وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ PIA کا خسارہ کم ہوا ھے؟؟

(28) علیمہ خانم نے ابھی تک FBR کی ڈیڈ لائن ختم ہونےکے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں بھرا؟؟

(29) عمران کی دوسری بہن عظمہ خانم کے پاس 60 ارب کہاں سے آۓ؟؟

(30) عمرانی حکومت کو 4 سال ہونے کو ہیں عوام کی اشیاۓ ضروت میں سے کوئ 3 چیزیں بتائیں جو سستی ہوئ عوام کو ریلیف ملا ہو؟؟

(31) بقول عمران کے ملک میں 12 ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا تو پھر قرض کی کیا ضرورت پڑی؟؟

(32) اسد عمر کہتا ھے ن لیگ نے ہمیں خزانے میں 18 ارب ڈالر دیے عمران کہتا ھے خزانہ خالی ھے ان میں جھوٹا کون ھے ؟؟
(33) کیا جو عمران نے اثاثے شو کرواۓ اس پر اس نے ٹیکس چوری کیا کیا وہ صادق و امین ھے؟؟

33 میں سے کسی ایک سوال کا جواب دلیل اور ثبوت کے ساتھ دیا جاۓ.

30/03/2022

میرے انصافی بھائیو۔ زیادہ اپ سیٹ نہ ہو۔ یہ اقتدار کسی کو مستقل نہیں ملا کرتا۔ عمران خان کا تازہ بیانیئہ پاپولر ہے۔ وہ اگر مزاحمتی تحریک شروع کرے تو دوبارہ اقتدار میں آ سکتا ہے (بشرطِ زندگی) ۔ سپر پاور نے کئی ملکوں کی حکومتیں بدلی ہیں۔ عمران خان نے یہ جو موقف اپنایا ہے اس کو عوامی پذیرائی مل سکتی ہے۔ ہاں پر یہ راستہ کٹھن ہے اور کڑی تپسیا مانگتا ہے۔ اور ہاں، اس موقف میں، اس راہ پر کوئی یوٹرن نہیں آتا۔ لہذا یوٹرن کو بھولنا پڑے گا۔

الیکشنز آ رہے ہیں۔ الیکشنز ہونے ہی ہیں۔ تیاری کرو۔ پہرے دار بنو۔

میرے انصافی دوستو، ساڑھے تین سال مخالفین پر رج کے جگتیں لگا لیں، “ایک پیج” کا خوب دفاع کرتے رہے۔ پھوج کے فی سبیل اللہ ترجمان بنے رہے۔ اب پلٹی کھاؤ ۔ اب تکلیف تو ہو گی مگر “اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے”۔ اور کرو “اُن” کی تعریفیں۔ بہت انجوائے کر رہے تھے ناں جب خلائی مخلوق کی مدد سے ڈسکہ الیکشن جیت رہے تھے۔ جب نادیدہ طاقتوں کے فون جانے سے اپوزیشن کے بندے اسمبلی سے غائب رہتے تھے۔ جب سلسلہ فیضیہ حمیدیہ جاری و ساری تھا۔

بھیا جب تخت دینے والے تخت کے نیچے سے قالین کھینچ لیں تو تکلیف تو ہوتی ہے۔ ایک نظم سنو۔

صُبح دُھوپ چڑھنے پر
آنکھ ایسے کھلتی ہے
جیسے نوک ِ ناخُن سے
کوئی زخم چھِل جائے
دُودھ کے پیالے میں
جیسے ریت مل جائے
بےبسی میں بڑھتے ہیں
یُوں اُمید کے سائے
جیسے کوئی میلے میں
راستہ بھٹک جائے
گرم گرم آنکھوں میں
پھانس سے کھٹکتی ہے
اپریل کی دھوپ میں
رات سر پٹکتی ہے

اب فقط یہ کہنا ہے
جو چراغ سینے کی
آندھیوں میں جلتے تھے
وُہ ذرا سی کوشش سے
جھلملا بھی سکتے ہیں
بُت بنانے والے ہاتھ
فیصلے کے لمحوں میں
بُت گِرا بھی سکتے ہیں

Want your business to be the top-listed Government Service in Xi'an?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Xi'an
710065