Balochistan Educational dilemma

Balochistan Educational dilemma

Share

الحمدللہ

22/01/2025

آج یعنی 22 جنوری تک 35 میں سے صرف 18 اضلاع کے فائنل رزلٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہیں۔ ان 18 اضلاع کی تفصیل درج ذیل ہے؛

1۔ نصیرآباد
2۔ اوستہ محمد
3۔ لورالائی
4۔ گوادر
5۔ بارکھان
6۔ موسی خیل
7۔ جھل مگسی
8۔ واشک
9۔ قلات
10۔ نوشکی
11۔ چاغی
12۔ خاران
13. کچھی
14۔ صحبت پور
15۔ خضدار
16. جعفر آباد
17. قلعہ سیف اللہ
18. سبی

21/01/2025

آج کا نوٹیفکیشن ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے۔

کمیٹی ممبرز اس کامیابی پر داد کے مستحق ہے۔

20/01/2025

لالی پوپ یا ہولی پاپ

وزیر اعلیٰ کے آج کے بیان سے خوش ہونے والوں سے شاید دو دن پہلے کے سیکرٹری صاحب کا انٹرویو بھول گیا ہے۔

یقین مانئے اس حکومت کا کوئی اتہ پتہ نہیں چلتا۔ جو کہتی ہے وہ کرتی نہیں اور جو کرتی ہے وہ کہتی نہیں۔

وزیر اعلیٰ سے خیر کی توقع رکھنا ابوجہل سے اسلام کی تبلیغ کی توقع رکھنے کے برابر ہے۔ لہٰذا کمیٹی ممبرز اپنی جدوجہد کو حکومت کے کھوکھلے بیانات اور وعدوں پہ نہ چھوڑے بلکہ اپنا جدوجہد جاری رکھیں۔

وگرنہ یونہی بیانات جاری ہوتے رہیں گے اور امیدوار ہر بار خوش ہوکر آخر میں مایوس ہوتے رہیں گے۔

19/01/2025

اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس ٹھٹرتی سردی میں اپنے جائز حق کیلئے بلوچستان اسمبلی کے سامنے تب تک احتجاجی کیمپ لگایا جائے جب تک حکومت کے نمائندے اپنے ہاتھوں میں ہر صوبے کے مستقل آرڈرز نہ لائے اور مرکزی کمیٹی کے حوالے نہ کردے۔

شاید ایسا کرنے پر حکومت نے خود ہی امیدواروں کو مجبور کیا وگرنہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ کنٹریکٹ کے 4000 ملازمین کی تعیناتی کے عمل کو 3 ہفتے لگے مگر sbk اساتذہ کی تعیناتی کو 3 سال لگ چکے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذیل ویڈیو میں آپ سب کے ساتھ کچھ ذاتی نقاط بحوالہِ تجاویز پیش کئے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ اگر اس سے بھی اچھے نقاط آپ کے پاس ہو تو کمنٹ میں ضرور مینشن کردیں۔ شکریہ

SBK Pass Candidates media
CMO Balochistan
Rahila Hameed Khan Durrani

18/01/2025

اب سب کی نظریں سنٹرل کمیٹی پر ہے۔۔۔۔

تاریخ پہ تاریخ سے اب کچھ نہیں ہوگا اب شاید ٹھوس اقدام اٹھانے کا وقت آن پڑا ہے۔

13/01/2025

19 جنوری 2025

وہ اضلاع جن کے رزلٹ نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی گئی ہیں ان کی تفصیل پہلے کمنٹ میں دیکھیں:

12/01/2025

پالیسی 2019 میں CRC کا ذکر موجود نہیں ہے۔

کیا (CRC) کی وجہ سے تعیناتیوں میں تاخیر ہوسکتی ہے؟

سی آر سی کیا ہے، اس کے ممبرز کون کون سے ہیں، اور اس کی ذمہ داریاں کیا کیا ہے؟ یہ سب کچھ اس ویڈیو میں بیان کیا جارہاہے۔

Photos from Balochistan Educational dilemma's post 07/01/2025

کل 8 جنوری کو 15 روزہ ڈیڈلائن ختم ہوجائیگا۔

ابھی تک 35 اضلاع میں سے صرف 3 اضلاع کی لسٹیں ایجوکیشن دفاتر میں چسپاں کردی گئی ہیں جبکہ 32 اضلاع کے ابھی بھی ویسے کے ویسے پڑے ہیں۔

حکومتی نمائندوں نے 24 دسمبر 2024 کو حکومتی وفد (راحیلہ درانی، بخت کاکڑ، ودیگر) نے سنٹرل کمیٹی کو باور کرایا تھا کہ 15 دنوں کے اندر آپ کے مطالبات تسلیم کئے جائیں گے اور تمام کے تمام اضلاع کی حتمی لسٹیں شائع کردی جائینگی اور تمام منتخب امیدواروں کو آرڈرز تقسیم کئے جائیں گے۔

مگر ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود حکومتی نمائندوں کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نہ کوئی وعدہ پورا ہوا اور نہ کسی کو آرڈر ملا۔

یاد رہے کہ سنٹرل کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ اگر 8 جنوری کو لسٹیں نہیں لگتی اور امیدواروں میں آرڈرز تقسیم نہیں ہوتے تو وہ بلوچستان کے تمام شاہراہوں کو اس وقت تک بند کردیں گے جب تک تمام اضلاع کی اپرووڈ لسٹیں نہیں لگتی اور تمام امیدواروں میں آرڈرز تقسیم نہیں جاتے۔

اب سب کی نظریں سنٹرل کمیٹی پر اور کل یعنی 8 جنوری پر ہے۔

سنٹرل کمیٹی کو چاہیے کہ وہ اپنے مطالبات پر قائم رہے۔ جو اعلان کیا ہے اس پہ ڈھٹے رہے۔ کیونکہ حکومت وقت سنٹرل کمیٹی کو اور تمام امیدواروں کو ورغلانا چاہتی ہے۔ کمیٹی کو مزید صبر و برداشت کا دامن چھوڑ دینا چاہیے۔ کیونکہ حکومت صبر و برداشت کا غلط فائدہ لے رہی ہے۔

ساڈا حق ایتھے رکھ

28/12/2024

جن اضلاع کی ڈی آر سی مکمل ہوئی ہے مگر ان کے اپروول لسٹ ابھی تک ڈائریکٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر کسی دوسرے ضلع کا لسٹ اپروول کیلئے بھیج دیا جاتا ہے تو برائے مہربانی کمنٹ سیکشن میں ضرور آگاہ کریں، تاکہ لسٹ کی بروقت اپڈیٹ ہوتی رہے۔ شکریہ

28/12/2024

جن اضلاع کی DRC ابھی تک نہیں ہوئی ہے اور جن کا فائنل لسٹ ابھی تک ڈائریکٹریٹ کو نہیں بھیجا گیا ہے ان کے نام مینشن کردیں۔

شکریہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Cairo?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


John Doe, 787 Main Street, Cairo, CA 87990
Cairo
11511

Opening Hours

Monday 2am - 10pm
Tuesday 2am - 10pm
Wednesday 2am - 10pm
Thursday 2am - 10pm
Friday 2am - 10pm
Saturday 2am - 10pm
Sunday 2am - 10pm