29/10/2023
You’ve been invited to Wise – Join and get a discount.
Banks sting you with hidden charges when you send or spend money internationally. But that’s yesterday’s problem. Say hello to Wise – the clever new way to move your money.
15/05/2023
چنانچہ اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے۔ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں! منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لیکر مجھےآئندہ دس برس کیلئےقیدکر دیں۔ اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھُچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے۔ اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے۔(جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی)-
یہ یقینی بنانے کیلئے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردّعمل نہ آئے، انہوں نے دو کام کئے ہیں؛
اوّل: محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جارہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے۔
دوم: میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بزورِ جبر اس کی آواز دبائی جاچکی ہے۔
کل پھر یہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں گے اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے, کو پوری طرح بند کردیں گے۔
اس دوران،جبکہ میں آپ سے مخاطب ہوں،گھروں کی حرمت پامال کی جارہی ہے اور پولیس نہایت بے شرمی سے گھر کی چار دیواری میں موجود خواتین سے بدتمیزی وبدسلوکی میں مصروف ہے۔ آج سے پہلے اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس کبھی یوں پامال نہ ہوا جیسا کہ یہ مجرم کر رہے ہیں۔ یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔
سپریم کورٹ کے باہر فضل الرحمٰن والے تماشے کا واحد مقصد بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو مرعوب کرنا ہے تاکہ وہ آئینِ پاکستان کےمطابق کوئی فیصلہ صادر کرنے سے باز رہیں۔
پاکستان پہلے ہی 1997 میں نون لیگی غنڈوں کو نہایت ڈھٹائی سے سپریم کورٹ پر عملاً حملہ آور ہوتے دیکھ چکا ہے جس کے نتیجے میں ایک نہایت محترم چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہٹایا گیا۔
عوامِ پاکستان کو میرا پیغام ہے کہ؛
میں اپنے خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑوں گا کیونکہ مجرموں کے اس گروہ کی غلامی سے موت میرے لئے مقدّم ہے۔ میں اپنے لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کلمہ لَاِ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی صورت میں یہ عہد باندھ رکھا ہے کہ ہم ربّ ذوالجلال کے علاوہ ہرگز کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
اگر آج ہم خوف کے بت کے آگے سجدہ ریز ہوگئے تو ذلت اور شکست و ریخت ہماری آئندہ نسلوں کا مقدّر ٹھہرے گی۔
وہ ملک جہاں ناانصافی اور جنگل کے قانون کا دَور دَورہ ہو وہ زیادہ دیر تک صفحۂ ہستی پر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پاتے! عمران خان
14/05/2023
جہنوں نے عدالت کے شیشے توڑے تھے کیا ان کی شناخت ھو گئی ھے ؟ 🤔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جہنوں نے قتل کیے تھے کیا ان کی بھی شناخت ھو گئی ھے ؟🤔
پشاور مسجد میں دھماکہ ھوا تھا کیا اس میں ملوث افراد کی شناخت ھو گئی ھے؟ 🤔
کبل میں دھماکہ ھوا تھا کیا ان لوگوں کی بھی شناخت ھو گئی ھے ؟ 🤔
کیا ارشد شریف کے قاتلوں کی شناخت ھو گئ ھے ؟ 🤔
مجھے ان باتوں کا جواب مل سکتا ہے ؟ 🤔
14/05/2023
عمران خان کا اپنی قوم کے لیے خصوصی پیغام:
"لہٰذا اب لندن کا مکمل منصوبہ ختم ہو چکا ہے۔ جب میں جیل کے اندر تھا تشدد کا بہانہ استعمال کرتے ہوئے، انہوں نے جج، جیوری اور جلاد کا کردار سنبھال لیا ہے۔ اب منصوبہ یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر مجھے ذلیل کیا جائے اور مجھے اگلے دس سال تک جیل میں رکھنے کے لیے بغاوت کا قانون استعمال کیا جائے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے پاس جو بھی بچا ہے اس پر مکمل کریک ڈاؤن کریں گے۔
اور آخر کار وہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے۔ (جس طرح انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر پابندی لگا دی تھی)۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوئی عوامی ردعمل نہ ہو، انھوں نے دو کام کیے ہیں، پہلا جان بوجھ کر دہشت گردی صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں پر نہیں بلکہ عام شہریوں پر بھی کی جاتی ہے۔ دوسرا، میڈیا مکمل طور پر کنٹرول اور مسلط ہے۔ پاکستان پہلے ہی سپریم کورٹ پر ایسا ڈھٹائی کا حملہ دیکھ چکا ہے جب 1997 میں پی ایم ایل این کے غنڈوں نے اس پر جسمانی حملہ کیا تھا اور ان میں سے ایک معزز چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہٹا دیا تھا۔ پاکستانی عوام کے نام میرا پیغام؛ میں حقی آزادی کے لیے اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا کیونکہ میرے لیے ان بدمعاشوں کی غلامی سے موت بہتر ہے۔ میں اپنے تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ یاد رکھیں کہ ہم نے لا الہ الا اللہ کا عہد کیا ہے کہ ہم ایک (اللہ) کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ اگر ہم خوف کے بت کے آگے جھکیں گے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے صرف ذلت و رسوائی ہوگی۔
جن ممالک میں ناانصافی ہوتی ہے اور جنگل کا قانون ہوتا ہے وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہتے۔"
14/05/2023
کیا ہم قصوروار ہیں اگر اس قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا؟
کیا ہم قصوروار ہیں اگر تم نے اس ملک سے چادر و چاردیواری کی حرمت کی ریت مٹا ڈالی؟
کیا ہم قصوروار ہیں اگر تم اس قوم کو اس حد تک لے آئے کہ وہ ماتھے پہ گولی تو کھانے کو تیار ہیں لیکن اس کلنک کو جھومر بنانے کو نہیں جس کو تم نے ان کے اجتماعی شعور کی توہین کرتے ہوئے ان کا مختار بنا ڈالا ہے؟
گواہیاں بہت ہیں۔ شہادتیں بہت ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ کس کا کیا کردار رہا۔ مگر میں تمہیں کس بات کی صفائ دوں؟
میرے قاتل میرے دلدار! میں تمہیں کس بھرم کی بنیاد پر اپنی حب الوطنی کی گواہی دوں؟
مسجدِ نبوی میں واقع ہوا، وہاں سے کوسوں دور توہینِ مذہب کا مقدمہ مجھ پر ہوا۔
عمران خان کا ساتھ دیا، بغاوت کو مقدمہ مجھ پر ہوا۔
ارشد شریف کے قاتلوں کیطرف رہنمائ کی غداری کا مقدمہ مجھ پر ہوا۔
امن کی بات کی دہشتگردی کا مقدمہ مجھ پر ہوا۔
عمران خان کو تم نے غیر قانونی اغوا کیا۔
شر پسندوں سے تم نے سرکاری تنصیبات جلوائیں۔
آرمی ایکٹ مجھ پر لگانا ہے؟
صاف کہو یہ سر چاہئے، بہانے کیوں ڈھونڈتے ہو؟
مراد سعید