22/06/2026
پاکستان نوجوان پارٹی
نوجوانوں کا عہد — مضبوط، منصف اور خوشحال پاکستان
ہمارا منشور
1۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس
رشوت، بدعنوانی، سفارش اور قومی دولت کی لوٹ مار کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ قانون سب کے لیے برابر ہوگا۔
2۔ عدل و انصاف کا نظام
ایسا نظام قائم کیا جائے گا جس میں امیر و غریب، حاکم و عوام سب قانون کے سامنے یکساں جوابدہ ہوں گے۔
3۔ عوامی خدمت اولین ترجیح
روزگار، تعلیم، صحت، صاف پانی اور بنیادی سہولیات ہر شہری تک پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہوگی۔
4۔ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی
ملک کے قوانین اور پالیسیوں میں انصاف، دیانت، امانت اور عوامی فلاح کے اصولوں کو فروغ دیا جائے گا۔
5۔خواتین کے حقوق و تحفظ تعلیم، عزت، تحفظ اور مساوی مواقع ہر پاکستانی خاتون کا حق ہیں۔
6۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا
نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، کاروبار اور قیادت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
7۔ عوامی جوابدہی
حکومت اپنی کارکردگی باقاعدگی سے عوام کے سامنے پیش کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھے گی۔
8۔ قومی اتحاد اور بھائی چارہ
نسل، زبان، صوبے اور برادری سے بالاتر ہو کر ایک مضبوط اور متحد پاکستان کے لیے کام کیا جائے گا۔
9۔ قانون کی بالادستی
ریاستی اور عوامی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور قانون شکنی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ہمارا پیغام
ہم اقتدار کے لیے نہیں، کردار کے لیے سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
ہم تقسیم نہیں، اتحاد چاہتے ہیں۔
ہم نفرت نہیں، محبت چاہتے ہیں۔
ہم وعدے نہیں، عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
پاکستان نوجوان پارٹی
نوجوانوں کی آواز — روشن پاکستان کی بنیاد ہے