Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan

Call Directions Website Contact the organisation

Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan Shaykh Muhammad ftikhar Ul Hassan's one and only official page.
اُستاذ شیخ محمد افتخار الحسن کا واحد آفیشل پیج۔

🇬🇧

𝙎𝙝𝙖𝙮𝙠𝙝 𝙄𝙛𝙩𝙞𝙠𝙝𝙖𝙧 𝙪𝙡 𝙃𝙖𝙨𝙨𝙖𝙣 𝙍𝙞𝙯𝙫𝙞


Shaykh Iftikhar ul Hassan Rizvi is a distinguished Islamic scholar and socio-religious leader known for his outspoken advocacy for reforms in Islam. Residing in England, he travels extensively to promote unity among Muslims worldwide. Professionally engaged in the chemicals, tourism, and F&B industries, Shaykh Rizvi is recognized for his theological insights and contributions to Islamic teachings. He belongs to the Sunni Hanafi Qadri madhab but is equally respected by scholars from all Muslim traditions. A well-traveled scholar, he has built strong connections with Islamic scholars across the Arab world, Turkey, the Far East, Africa, and Europe. He has served various educational institutions and universities in both Arab countries and Europe. Due to his balanced approach, many governments of Muslim countries invite him for lectures. He maintains close relationships with both Muslim and non-Muslim diplomatic missions. His work emphasizes interfaith dialogue and addressing contemporary social issues through an Islamic lens. Dedicated to rebuilding Islamic institutions and supporting educational initiatives in underserved regions, Shaykh Rizvi also conducts spiritual healing sessions. He empowers individuals to strengthen their knowledge of Islam and encourages them to develop a direct relationship with Allah, steering them away from misguided practices. Shaykh Iftikhar ul Hassan Rizvi actively participates in various religious organizations and events, contributing significantly to the discourse on Islamic thought and practice. Join him in fostering a deeper understanding and unity among Muslims! We welcome you all, thank you and جزاکم اللہ خیرا

11/11/2026

جس محبت کے نام پر آپ بدتمیزی، بداخلاقی، بے لحاظی اور بے شرمی کو اپنا حق سمجھنے لگیں، وہ محبت نہیں؛ وہ نفس کی خود فریبی، اخلاقی زوال اور اپنے کردار سے غداری ہے۔

محبت انسان کو بے باک ضرور کرتی ہے، بے شرم نہیں؛ اسے نرم خو بناتی ہے، بدتمیز نہیں؛ اس میں غیرت و حمیت پیدا کرتی ہے، بے حیائی نہیں۔ محبت شعور، تہذیب اور احساسِ ذمہ داری سکھاتی ہے، نہ کہ حدود پامال کرنے کا لائسنس دیتی ہے۔

یاد رکھیے! جس تعلق کے نام پر آپ کا ادب، حیا اور کردار رخصت ہو جائے، وہاں محبت نہیں، نفس کی عیاری حکمرانی کر رہی ہوتی ہے۔
یہ چند جملے مذہبی جنونیوں کے لیے خصوصا پیشِ خدمت ہیں۔
محمد افتخار الحسن رضوی
11 نومبر 2026

10/11/2026

دشت میں ہے ایک نقش رہ گزر سب سے الگ
ہم میں ہے شاید کوئی محو سفر سب سے الگ

چلتے چلتے وہ بھی آخر بھیڑ میں گم ہو گیا
وہ جو ہر صورت میں آتا تھا نظر سب سے الگ

سب کی اپنی منزلیں تھیں سب کے اپنے راستے
ایک آوارہ پھرے ہم در بدر سب سے الگ

ہے رہ و رسم زمانہ پردۂ بیگانگی
درمیاں رہتا ہوں میں سب کے مگر سب سے الگ

دے کے عادت رنج کی ہوتا ہے مجھ پر مہرباں
اس ستم گر نے یہ سیکھا ہے ہنر سب سے الگ

شہر کثرت میں عجب اک روزن خلوت کھلا
اس نے جو دیکھا مجھے اک لمحہ بھر سب سے الگ

08/11/2026

الحمد لله الذي جعل قلبي لا يتأثر إلا بكلامه ولا تنزل دمعتي إلا خشية منه وطمعا فيه ولا يؤنس وحشتي ولا يريح بالي ونفسي إلا ذكره فيامثبت القلوب ثبت قلبي على دينك ولا تجعل الغناء يزاحم القرآن في قلبي .. الحمد لله الذي هدانا لهذا وماكنا لنهتدي لو لا ان هديتنا يا الله .. اللهم اجعل القرآن ربيع قلوبنا ونور صدورنا وجلاء احزاننا وذهاب همومنا اللهم آمين وأجمعين🤲🏻🤲🏻🤲🏻

Protection from your enemies. Surah Al Feel, a Quranic treatment.
07/11/2026

Protection from your enemies. Surah Al Feel, a Quranic treatment.

06/11/2026

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ایک مُفتی جب فتوٰی تحریر کرتا ہے تو عموماً ابتدا میں لکھتا ہے:

«الجواب بشرطِ صحة السؤال»
یعنی یہ جواب اس شرط پر مبنی ہے کہ سائل نے اپنا سوال درست طور پر بیان کیا ہو، واقعے کی تمام متعلقہ تفصیلات من و عن پیش کی ہوں اور کوئی ایسی ضروری بات مخفی نہ رکھی ہو جو حکمِ شرعی کی نوعیت بدل سکتی ہو۔

یہ محض رسمی عبارت نہیں، بلکہ منصبِ افتاء کی نزاکت، مسئلے کی فقہی بنیادوں اور جواب دہی کے شرعی احساس کا اعتراف ہے۔ مفتی گویا پہلے ہی واضح کر دیتا ہے کہ اس کا جواب سوال کے بیان کردہ حقائق، دستیاب معلومات اور اپنی علمی و اجتہادی استطاعت کے مطابق ہے؛ اگر مقدمات ہی میں خلل ہو تو نتیجۂ استدلال بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

پھر فتوے کے اختتام پر لکھتا ہے:

«والله أعلم بالصواب»
یعنی اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ صحیح بات کیا ہے۔

یہ کلمات محض حسنِ اختتام نہیں، بلکہ ایک صاحبِ علم کے علمی تواضع، احساسِ جواب دہی اور اعترافِ عجز کا اظہار ہیں۔ وہ اپنی تحقیق، مطالعے، تفقہ اور علمی بصیرت کی روشنی میں حکم بیان کرتا ہے، مگر اپنی رائے کو علمِ الٰہی کے برابر نہیں ٹھہراتا۔ اسے معلوم ہے کہ انسانی علم محدود، فہم قابلِ خطا اور استنباط میں لغزش کا امکان بہرحال موجود ہے۔

اسی علمی روایت کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ مُفتی اپنے علمی کام کو نظرِ ثانی، تصحیح اور تائید کے لیے اپنے سے زیادہ ماہر اور مُتخصص اہلِ علم کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ یہ عمل ان کے علمی مرتبے میں کمی نہیں کرتا، بلکہ ان کی دیانت، احتیاط اور علمی پختگی کی دلیل بنتا ہے۔ مزید یہ کہ تصحیح اور تائید کے بعد بھی «والله أعلم بالصواب» لکھنے کا اہتمام اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ انسانی تحقیق اپنی تمام تر قوت و اخلاص کے باوجود ہمارے خالق و مالک کے حقیقی علم کا بدل نہیں ہو سکتی۔

اب ذرا فی زمانہ کچھ لوگوں کا طرزِ عمل بھی دیکھ لیں۔۔۔

ہم میں سے بعض لوگ اپنی ایک رائے قائم کر لینے کے بعد اس پر اس طرح اصرار کرتے ہیں جیسے بابِ اجتہاد و تحقیق ہمارے لیے بند ہو چکا ہو؛ اپنی تقریر کو آخری فیصلہ، اپنی تحریر کو معیارِ حق اور اپنے فہم کو نصوصِ قطعیہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ کسی کی رائے سے اختلاف ہو تو دلیل سننے کے بجائے اس کی نیت، علم اور اخلاص پر حکم لگانے لگتے ہیں۔ گویا خطا کا امکان صرف دوسروں کے حصے میں آیا ہے اور ہم ہر لغزش سے ماورا ہیں!
جب کہ ہمارے خالق و مالک جل جلالہ کا فرمان موجود ہے کہ ؛
وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ
اور ہر علم والے کے اوپر ایک اور علم والا ہے۔

یہ آیت انسان کو علمی مراتب، علم و حکم اور فہم کی وسعت کے ساتھ ساتھ متعارض و مختلف تحقیقات کے امکان کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہے۔ کوئی شخص اپنے علم کے کسی شعبے میں ممتاز ہو سکتا ہے، مگر اس کا یہ امتیاز ہر میدان میں ممتاز کرتا ہے نہ ہی اسے خطا و غلطی سے محفوظ ہونے کی سند دیتا ہے۔ نہ کسی عالم، مفتی، شیخ یا مرشد کی علمی و روحانی عظمت اسے مقامِ عصمت عطا کرتی ہے، اور نہ کسی کی عقیدت اس کی ہر رائے کو حکمِ قطعی کا درجہ دے سکتی ہے۔

صاحبو! اختلافِ رائے کو دینی و اعتقادی مخالفت ، اور اپنی رائے سے عدمِ اتفاق کو بے ادبی سمجھنے کی روش ترک کیجیے۔ علمی اختلاف میں وسعت، مکالمے میں تحمل، تنقید میں تہذیب اور اپنی رائے کی اصلاح کے لیے آمادگی پیدا کیجیے۔

دلیل کو سنیے، استدلال کو پرکھیے، محلِ نزاع کو سمجھیے، اقوال و دلائل کا تقابل کیجیے اور جہاں کسی دوسرے کا موقف راجح معلوم ہو، وہاں اپنی رائے سے رجوع کرنے میں عار محسوس نہ کیجیے۔ البتہ جہاں دلیل آپ کے اطمینان کے مطابق نہ ہو، وہاں بھی رد و انکار کا اسلوب شائستہ اور باوقار رکھیے۔

اپنے مرشد، استاد، رہبر اور بزرگ سے محبت و عقیدت بجا، مگر محبت کو غلو اور عقیدت کو تقلیدِ بے جا میں تبدیل نہ ہونے دیجیے۔ احترام کا تقاضا یہ نہیں کہ ہر بات بلا تحقیق قبول کر لی جائے، اور اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ احترام کا دامن چھوڑ دیا جائے۔

یاد رکھیے! علم کی علامت ہر بات پر اصرار کرنا نہیں، بلکہ حق واضح ہو جانے پر اپنی رائے سے رجوع کر لینا بھی ہے۔ جو شخص اپنی اصلاح کا دروازہ خود بند کر لیتا ہے، وہ درحقیقت اپنے علمی ارتقا کا راستہ بھی مسدود کر دیتا ہے۔ اور جو اپنی رائے کو حرفِ آخر سمجھ بیٹھے، اسے پھر دلیل کی نہیں، صرف تائید کرنے والوں کی ضرورت رہ جاتی ہے۔

علم انسان کو متواضع بناتا ہے، متکبر نہیں؛ اور اہلِ علم کی شان یہ ہے کہ وہ حق کے تابع رہتے ہیں، اپنی ذات کو حق کا معیار نہیں بناتے۔
شیخ محمد افتخار الحسن
5 نومبر 2026
بریڈفورڈ، انگلینڈ میں منعقدہ نشست میں گفتگو کا خلاصہ

03/11/2026

برطانیہ میں احباب کے لیے اہم اطلاع

تمام احباب کے لیے اطلاع ہے کہ آئندہ ملاقات، روحانی علاج اور مشاورت کے سلسلے میں براہِ کرم بریڈفورڈ کے سابقہ پتے پر تشریف نہ لائیں۔

اب ملاقات کا سلسلہ صرف لندن اور سلاؤ میں جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں پیشگی وقت (Appointment) طے کیے بغیر سفر کرنے سے گریز فرمائیں۔

ملاقاتوں کا سلسلہ ان شاء اللہ نومبر کے آخری ہفتے سے دوبارہ شروع ہوگا۔ مزید تفصیلات اور وقتِ ملاقات کے لیے پیشگی رابطہ فرمائیں۔

آپ کے تعاون اور تفہیم کا شکریہ۔
محمد افتخار الحسن رضوی
٣ نومبر ٢٠٢٦

31/10/2026

ہمارے پاکستانی و ہندوستانی معاشرے میں، خصوصاً بعض مولوی صاحبان کے ہاں، خوشی ہو یا کسی مریض کی عیادت، ایک عدد گلدستہ ضرور برآمد ہوتا ہے۔ ایک پھول کو سات افراد نے پکڑا ہوتا ہے، آٹھواں موبائل سے تصویر بنا رہا ہوتا ہے، اور سب کے چہرے ایسے سنجیدہ جیسے گلدستہ نہیں، کسی قومی سانحے کا تعزیتی اعلامیہ پیش کیا جا رہا ہو!
شکلیں ایسی کوجی اور انوکھی بناتے ہیں کہ وقار و حیا سوا لاکھ میل دور بھاگ جاتے ہیں۔

جب سے ہر نیکی کی تشہیر لازم ہوئی ہے، اخلاص مفقود و معدوم ہو گیا ہے ۔ عیادت ہو تو مریض کی خیریت بھی پوچھ لیا کریں، خوشی ہو تو دل سے مبارک باد بھی دینے کی کوشش کریں، ہر موقع کو فوٹو سیشن بنانا ضروری نہیں۔

اور خدارا! گلدستہ پیش کرتے وقت اسے سات ہاتھوں میں یوں تقسیم نہ کریں جیسے کسی بڑے مالیاتی ادارے کے حصص بانٹے جا رہے ہوں! آخر پھول ہے، پلاٹ کی رجسٹری تو نہیں!
محمد افتخار الحسن

28/10/2026

جب گستاخی کو علمی موقف اور اکڑ کو استقامت سمجھ لیا جائے!
از؛ محمد افتخار الحسن رضوی

میں نے کہیں پڑھا تھا، یا شاید آستانۂ عالیہ نقشبندیہ کلیانوالہ شریف سے وابستہ کسی معتبر شخصیت سے سنا تھا کہ اس خانقاہ کے جلیل القدر بزرگ حضرت پیر سید باقر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ، جو صاحبِ عزم و استقامت اور ساداتِ کرام کے ایک نیک نام بزرگ تھے، فرمایا کرتے تھے کہ ایک مرتبہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے متعلق دل میں کچھ نامناسب خیالات پیدا ہوئے تو تقریباً چھ ماہ تک ان کا سلسلہ فیض معطل رہا۔ پھر احساسِ ندامت ہوا، توبہ و رجوع کیا تو وہ کیفیت بحال ہوئی۔

اس واقعے کی صحت و سند سے قطع نظر، اس میں اہلِ دل کے لیے ایک بڑا سبق ہے:
جن کے ہاں دل کی ایک لغزش بھی قابلِ احتساب ہو، وہاں زبان کی بے لگام گستاخی کو علم و تحقیق کا تمغہ کیسے سمجھ لیا جائے؟

اب ذرا اس شخص کے طرزِ عمل پر غور کیجیے جو گلا پھاڑ کر، چیخ و چنگھاڑ کر رسول اللہ ﷺ کی لختِ جگر، سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو خطا پر قرار دے؛ پھر جب اہلِ علم، سفید ریش اکابر اور سنجیدہ اہلِ فتویٰ و تقوٰی اسے اپنے الفاظ پر نظرِ ثانی اور رجوع کی نصیحت کریں تو اپنی اصلاح کے بجائے اپنی انا کی حفاظت میں لگ جائے۔ غلطی تسلیم کرنے کے بجائے کتابوں کے انبار کھڑے کرے، اپنی بات منوانے کے لیے تاویلات کے دروازے کھولتا چلا جائے، اہلِ علم کے احترام کو پامال کرے، اور ہر مجلس کو مناظرے کا اکھاڑا بنا دے۔

یہ علم کی خدمت ہے یا نفس کی وکالت؟ یہ تحقیق ہے یا اپنی ضد کے لیے دلائل کی بھرتی؟

علم انسان کو متواضع بناتا ہے، خود سر نہیں؛ حق کی تلاش میں آمادہ کرتا ہے، حق کے سامنے اکڑنے کا خوگر نہیں بناتا۔ اور جب آدمی کی زبان سے اہلِ بیتِ اطہار رضی اللہ عنہم کے بارے میں نامناسب کلمات صادر ہوں تو کم از کم اتنی دینی حمیت تو باقی رہنی چاہیے کہ وہ اپنے الفاظ کا محاسبہ کرے، نہ کہ اپنی لغزش کے دفاع میں مزید صفحات سیاہ کرتا پھرے۔

میں جب جب رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان پڑھتا ہوں کہ

*فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي، فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِي یعنی فاطمہ میرے وجود کا ٹکڑا ہے؛ جس نے اسے ناراض کیا، اس نے مجھے ناراض کیا۔ تو میرے حالت غیر ہو جاتی ہے کہ زندگی میں خدا نخواستہ کہیں کوئی ایسا جملہ تحریر و تقریر میں نہ نکلے جو سیدہ سلام اللہ علیہا کی شان کے خلاف ہو اور ایک وہ شخص جو مسلسل ان کی خطا ثابت کرنے پر تُلا ہوا ہے۔

یہ حدیث سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عظمت و حرمت کا واضح بیان ہے۔ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے مقام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے زبان کو ادب، دل کو خوفِ خدا اور قلم کو دیانت کا پابند رکھا جائے۔

رہا یہ سوال کہ ایسا شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا پر ہے یا نہیں، تو کسی معین شخص کے باطن، انجام یا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کے مقام کا قطعی فیصلہ کرنا ہمارا منصب نہیں۔ لیکن اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اہلِ بیت کی حرمت، اکابر کا احترام اور اپنی غلطی سے رجوع کرنا دینی اخلاق کے بنیادی تقاضے ہیں؛ جو شخص ان تقاضوں کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا دے، اسے اپنی علمی حیثیت سے پہلے اپنے طرزِ عمل کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ بجائے کہ وہ خود کو سُنیت کا مالکِ کُل سمجھے۔
نہ ہر بلند آہنگ خطیب حق کا علم بردار ہوتا ہے، نہ ہر کثرتِ تصنیف صحتِ فکر کی ضمانت۔ اور نہ ہی ہر مناظرے میں فتح، اللہ تعالیٰ کے ہاں سرخروئی کا پروانہ ہے۔

اصل امتحان یہ نہیں کہ آپ کتنے لوگوں کو لاجواب کر سکتے ہیں؛ اصل امتحان یہ ہے کہ حق واضح ہو جائے تو کیا آپ اپنی انا کو لاجواب کر سکتے ہیں؟
اب دیکھیے، یہ حقائق تسلیم کرنے، اور بڑوں کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لینے کی توفیق میسر نہ ہونا بھی کس قدر ہلاکت شرارت ، فساد و فتن اور عناد و خُبثِ بطن کا ثبوت ہے۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ۔
محمد افتخار الحسن رضوی
28 اکتوبر 2026

24/10/2026

شفا مل گئی، مگر عقیدہ بھی درست ہوا؟

بعض لوگ جادو ٹونے اور نام نہاد روحانی امراض کے علاج کے لیے کفار، مشرکین اور ایسے معالجین کے پاس جا پہنچتے ہیں جو باطل عقائد اور شرکیہ اعمال میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اتفاق سے طبیعت سنبھل جائے یا کوئی مطلوبہ نتیجہ سامنے آ جائے تو فوراً اسے ان کے عقیدے کی صداقت اور روحانی کمال کی دلیل بنا لیا جاتا ہے۔ گویا علاج کامیاب ہوگیا تو معالج کا عقیدہ بھی درست ثابت ہوگیا!

ذرا سوچیے! کسی غیر مسلم ڈاکٹر کے علاج سے شفا مل جائے تو کیا اس سے اس کا مذہب حق ثابت ہوجاتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ کسی طریقۂ علاج سے فائدہ پہنچنا اور اس کے پیچھے موجود عقیدے کا حق ہونا دو الگ باتیں ہیں۔نتیجے کو دلیل بنا کر عقیدے کا فیصلہ کرنا علمی مغالطہ ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

**﴿وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ﴾**
اور اس بات کے پیچھے نہ پڑو جس کا تمہیں علم نہ ہو۔

یہ بھی سمجھ لیجیے کہ ہر وہ کیفیت جسے لوگ جادو، بندش یا آسیب کا نام دے دیتے ہیں، لازماً اسی نوعیت کی نہیں ہوتی؛ بعض علامات کے پیچھے نفسیاتی یا جسمانی اسباب بھی کارفرما ہوتے ہیں۔ اس لیے محض کسی معالج کے دعوے یا وقتی افاقے کی بنیاد پر کسی غیر مرئی سبب کا فیصلہ نہ کیجیے، اور نہ ہی ضروری طبی علاج ترک کیجیے۔

ہمارے مالک و مولا سیدنا رسول اللہ ﷺ نے شرعی دم کے متعلق واضح اصول بیان فرمایا:

لَا بَأْسَ بِالرُّقَى مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ شِرْكٌ
دم میں کوئی حرج نہیں، جب تک اس میں شرک نہ ہو۔
پس معیار محض یہ نہیں کہ کسی عمل سے فائدہ ہوا یا نہیں؛ یہ بھی دیکھیے کہ اس عمل میں کہا کیا جا رہا ہے، کس سے مدد مانگی جا رہی ہے اور کون سا عقیدہ سکھایا جا رہا ہے۔ نامعلوم منتر، شرکیہ کلمات، باطل نذر ، منت یا ایسے اعمال جو کتاب و سنت سے متصادم ہوں، وقتی افاقے کی خاطر اختیار کرنا معمولی معاملہ نہیں۔

یاد رکھیے! ہر مشہور معالج صاحبِ کرامت نہیں، ہر کامیاب تجربہ حق کی سند نہیں، اور ہر روحانی دعویٰ حقیقت نہیں ہوتا۔ البتہ کسی شخص کے عقیدے یا عمل پر شرعی حکم لگانے میں بھی علم، تحقیق اور انصاف لازم ہے؛ محض سنی سنائی بات کافی نہیں۔

دنیا کی چند روزہ پریشانی سے نجات کی خواہش فطری ہے، مگر اس خواہش میں اپنے ایمان و عقیدے کو داؤ پر لگا دینا کہاں کی دانش مندی ہے؟ علاج کیجیے، جائز اسباب اختیار کیجیے، مگر اپنے عقیدے کی حفاظت کو فراموش نہ کیجیے۔ دنیا کی تکلیف عارضی ہے؛ آخرت کی جواب دہی سے غفلت کا نقصان کہیں زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔

شفا طلب کیجیے، مگر شفا کی تلاش میں اپنا ایمان نہ ضائع کریں۔
شیخ محمد افتخار الحسن کی مانچسٹر میں منعقدہ نشست اور گفتگو کا خلاصہ

۲۴ اکتوبر ۲۰۲۶ء

23/10/2026

جنت کے پروانے بانٹنے والے، قصے کہانیاں سنانے والے، فضائل کے دفتر کھولنے والے اور ہر مجلس میں شیریں کلامی کے پھول برسانے والے قصہ خواں خطیب اور پیر سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہیں۔ ان کی محفلیں آباد، ان کے فیس بک صفحات پُررونق اور ان کے گرد عقیدت مندوں کا ہجوم ہے۔

لیکن جو اللہ تعالیٰ کا خوف دلائیں، کتاب و سنت کی پابندی کا درس دیں، نفس کی اصلاح کی دعوت دیں، شرعی حدود یاد دلائیں اور خوش فہمیوں کے پردے چاک کرکے تلخ حقائق سامنے رکھیں، ان کی بات سننے والوں کی تعداد نسبتاً کم دکھائی دیتی ہے۔

یہ کسی کے مقبول ہونے یا کم مقبول ہونے سے اس کے اللہ تعالٰی کے ہاں مقبول یا مردود ہونے کا فیصلہ نہیں؛ اللہ کے ہاں قدر و منزلت کا معیار شہرت نہیں، تقویٰ اور اخلاص ہے۔ البتہ یہ صورتِ حال ہمیں اپنے ذوقِ سماعت اور کیفیتِ قلب پر غور کرنے کی دعوت ضرور دیتی ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إن الصدق يهدي إلى البر، وإن البر يهدي إلى الجنة (رواہ بخاری و مسلم)

ترجمہ: بے شک سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے، اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے۔

بات صرف اتنی ہے کہ ہم جنت کی بشارت تو سننا چاہتے ہیں، مگر اس کے تقاضے سننے سے گھبراتے ہیں؛ فضائل سے دل بہلاتے ہیں، مگر فرائض میں کوتاہی کا ذکر ناگوار گزرتا ہے؛ دوسروں کی کرامات کے قصے پسند کرتے ہیں، مگر اپنی اصلاح کی بات آئے تو طبیعت پر گراں گزرتی ہے۔

جس دین میں بشارت ہے، اس میں انذار و ڈر بھی ہے؛ جس میں رحمت کی امید ہے، اس میں محاسبۂ نفس بھی ہے۔ دین کو صرف وہی حصہ بنا لینا جو طبیعت کو بھائے، اور اس حصے سے پہلو تہی کرنا جو نفس کو ناگوار گزرے، اصلاح نہیں، خود فریبی ہے۔

سوچیے! ہمیں ایسے واعظ درکار ہیں جو ہمارے کانوں کو خوش کریں، یا ایسے اہلِ علم جو ہماری زندگیوں کو درست کریں؟

شیخ محمد افتخار الحسن کی بریڈفورڈ، انگلینڈ میں 23 اکتوبر 2026 کو منعقدہ نشست میں گفتگو کا خلاصہ

Address

217/Bath Road
Bradford

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Shaykh Muhammad Iftikhar Ul Hassan:

Shortcuts

Share

Nearby government services