JKLF UK & Europe Zone

JKLF UK & Europe Zone

Share

آزادی انقلاب مساوات

Photos from JKLF UK & Europe Zone 's post 20/10/2025

#سرساوہ
زونل سکریٹری جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جناب عابد علی راجہ کے چھوٹے بھائی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے یورپ زون کے پریس سیکریٹری عبد الباسط راجہ کی شادی
چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر خان، سنیئر وائس چیئرمین محمد پرویز خان، سکریٹری جنرل راجہ مظہر اقبال و دیگر کی شرکت
راجہ عبدالباسط کو ازدواجی زندگی کے آغاز پر بہت بہت مبارک باد

23/09/2025

مظفرآباد اسمبلی میں موجود سہولت کار چاہے وہ حکمران ہوں یا نام نہاد اپوزیشن پاکستانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے لیے دردِ سر بن چکے ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں عوام کی نظروں میں ذلیل و خوار کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ ان کی بے توقیری کے لیے ہر حد پار کی گئی ہے، اور ان کی بے بسی کا یہ عالم ہے کہ وہ یہ کہنے کی جرات بھی نہیں رکھتے کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں؛ پاکستان میں عرصہ دراز سے سیاسی قیادت کی کردارکشی کی جاتی رہی ہے۔ حالیہ تاریخ میں عمران خان کو آگے لایا گیا اور سیاسی قیادت کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا کیا گیا تاکہ عوام سیاستدانوں سے مایوس ہو کر فوج کی طرف دیکھیں اور انہیں ہی نجات دہندہ سمجھیں۔پھروہ لوگ جو کل تک فوج کے سیاسی کردار کو کم کرنے کی بات کرتے تھے، آج بڑھ چڑھ کر اسی کردار میں اضافے کے لیے سرگرم ہیں۔

اب پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی اسی نوعیت کے منصوبے پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔ اس خطے کی سیاست میں فوج اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کا گھناؤنا کردار ہمیشہ سے رہا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں نوجوانوں میں موجودہ سیاسی نظام سے مایوسی، اس خطے اور اس کے وسائل پر پاکستانی قبضے کے خلاف بلند ہونے والی آواز، اور سیاسی و معاشی حقوق کے حصول کے لیے جو ابھار سامنے آیا ہے، اسے دبانے اور کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن حربہ آزمایا جا رہا ہے تاکہ ان جذبات کو آہستہ آہستہ سرد کیا جا سکے۔

اسی مقصد کے تحت ایک طرف حکمران اتحاد کو ریلیاں نکالنے کا ٹاسک دیا گیا، جو بری طرح ناکام ہوا۔ اب ایک بار پھر انہیں ریاستِ پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور عوام میں اپنی مقبولیت ثابت کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، جسے باشعور عوام نے راولاکوٹ اور باغ میں مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ اس ناکامی پر اب حکمران اتحاد کے رہنما شکایات کرتے نظر آ رہے ہیں کہ راولاکوٹ میں ان کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے راولاکوٹ کی انتظامیہ، پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکار مشکلات کھڑی کرتے رہے۔ دوسری طرف اسی ابھار کو ختم کرنے کے لیے کچھ اور قوتوں کو بھی متحرک کیا گیا ہے، جو خود کو غیر سیاسی اور غیر نظریاتی کہتے ہیں۔ یہ قوتیں پہلے قوم پرستوں کے خلاف اور اب کھلے عام جموں و کشمیر کی مکمل آزادی کے خلاف مہم چلا رہی ہیں۔ ان مہم چلانے والوں میں ان کے اہم رہنما بھی شامل ہیں جو اب یہ کہہ رہے ہیں کہ آزادی کی بات فضول ہے کیونکہ اس سے لوگ تقسیم ہوتے ہیں۔ انہی رہنماؤں کی طرف سے افواجِ پاکستان کے ساتھ وفاداری کے بیانات بھی دیے گئے۔ حقیقت میں یہ پاکستانی حکمرانوں کی سہولت کاری ہے تاکہ پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مایوس کر کے ان کے جذبات کو سرد کر کے دوبارہ انہی روایتی پارٹیوں کے حوالے کیا جا سکے جو پچھلے اٹھہتر سالوں سے عوام کا استحصال کرتی آ رہی ہیں۔

تاہم حکمران طبقے کو بھی اب یہ حقیقت تسلیم کرنی چاہیے کہ سیاسی میدان میں ان کے اصل حریف (pure competitors) سامنے آ چکے ہیں، جو اسی نظام کے اندر رہتے ہوئے ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ چونکہ حکمران ٹولہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے، اس لیے اسٹیبلشمنٹ اب نئے چہروں کی تلاش میں ہے۔ ان متبادل چہروں کو بظاہر عوامی حمایت بھی حاصل ہے اور وہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلنے کو ترجیح بھی دیتے ہیں، جس کی بے شمار مثالیں اور بیانات موجود ہیں۔

خطے کے عوام اس فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں، جبکہ لیڈران اسی نظام کے اندر اپنے لیے جگہ بنانے کی تگ و دو میں لگے ہیں۔

مہتاب احمد
صدر یوکے یورپ زون
جے کے ایل ایف

11/09/2025

اے خاک نشینو اٹھ بیٹھو وہ وقت قریب آ پہنچا ہے
جب تخت گرائے جائیں گے جب تاج اچھالے جائیں گے

11/09/2025
Photos from ‎سردار صغیر خان JKLF‎'s post 11/09/2025
31/08/2025

آزادی،انقلاب،مساوات
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے یورپ زون کا اجلاس
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو کے یورپ زون کا اجلاس زونل صدر سردار مہتاب احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں زونل باڈی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حقِ ملکیت اور حقِ حکمرانی کے حصول کے لیے ایکٹ 74 اور معاہدہ کراچی کا خاتمہ ناگزیر ہے، کیونکہ ان دستاویزات کی موجودگی میں حقِ ملکیت اور حقِ حکمرانی کا حصول ناممکن ہے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ غلامی کی ان دستاویزات اور معاہدوں کے خاتمے اور ریاستی جبر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ اجلاس میں راولاکوٹ میں گرفتار طلبہ کی رہائی کے لیے آزادی پسند تنظیموں کی مشترکہ کوششوں اور جدوجہد کو سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ آزادی پسندوں کا یہ اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر خان کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے ہر دور میں سازشی عناصر کو شکست دی ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اپنے نظریات اور اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ریاست کی آزادی و خودمختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ فلسفۂ مقبول بٹ شہید محض ایک سوچ یا نظریہ نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے، جس نظریے پر ہزاروں، لاکھوں لوگوں نے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں۔ اس نظریے کی آبیاری ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ شہیدِ کشمیر مقبول بٹ نے اسی نظریے پر قائم رہتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔

اجلاس میں یاسین ملک کے حوالے سے بھارتی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات کا عزم ظاہر کیا گیا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں اور احتجاج میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اجلاس سے زونل صدر سردار مہتاب احمد، زونل جنرل سیکریٹری ساجد رشید، وائس چیئرمین آفتاب احمد، ڈپٹی سیکریٹری یاور بٹ، زونل پریس سیکریٹری راجہ باسط، فنانس سیکریٹری سردار زاہد خان، ممبر سردار ایاز، سردار شعیب اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

30/08/2025

The Chairman of Jammu & Kashmir Liberation Front Sardar Muhammad Sagheer Khan is not only a leader but also a symbol of courage, wisdom, and unwavering commitment to the cause. His dedication to justice and freedom continues to inspire generations. With his guidance, we find strength, unity, and hope for a better tomorrow. His leadership is a beacon for all who strive for dignity, peace, and the rights of the people.
LONG LIVE

Want your business to be the top-listed Government Service in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


London