Social News

Directions
03/11/2026

02/11/2026

Mr patlo now days

IMRAN-khan
01/11/2026

IMRAN-khan

01/11/2026
یہ ہیں زمین پر سوئے فرشتے۔۔۔۔۔چین میں ایک مریض کے دماغ میں دو رسولیاں تھیں۔ بچنے کا کوئی آسان راستہ نہیں تھا۔ چھ بڑے آپر...
31/10/2026

یہ ہیں زمین پر سوئے فرشتے۔۔۔۔۔
چین میں ایک مریض کے دماغ میں دو رسولیاں تھیں۔ بچنے کا کوئی آسان راستہ نہیں تھا۔ چھ بڑے آپریشن، سترہ ماہر ڈاکٹر، اور بتیس گھنٹے مسلسل کھڑے رہ کر ایک نازک دماغ پر کام۔

بتیس گھنٹے۔۔۔ آپ اور میں دو گھنٹے کھڑے ہوں تو ٹانگیں جواب دے جاتی ہیں۔ انہوں نے بتیس گھنٹے ایک انسان کی سانس کو تھامے رکھا۔

اور جب مریض کی جان بچ گئی، جب مانیٹر پر دل کی دھڑکن مستحکم ہو گئی، تو ان ڈاکٹروں میں اتنی ہمت بھی نہیں بچی تھی کہ کمرے تک جائیں۔ وہیں آپریشن تھیٹر کے ٹھنڈے فرش پر، خون آلود کپڑوں میں ہی لیٹ گئے۔ تصویر بنی تو دنیا نے دیکھا

طب نوکری نہیں، عبادت ہے۔ ہم رات کو اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے سوتے ہیں کیونکہ کہیں کوئی اور ہمارے بچوں جیسے کسی بچے کی ماں کو بچانے کے لیے جاگ رہا ہوتا ہے۔

ہمارے ہاں ڈاکٹر کو مریض مارتا بھی ہے، گالی بھی دیتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں اس نے فیس لی، تو احسان کیا؟ نہیں۔ اس نے اپنی نیند، اپنی جوانی، اپنے گھر کے سکون کو ہمارے نام لکھ دیا ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر ایک بار سوچیے۔

اگر وہ سترہ ڈاکٹر تھک کر کہہ دیتے کہ "بہت ہو گیا، کل کریں گے" تو ایک خاندان اجڑ جاتا۔ انہوں نے خود کو توڑ کر ایک گھر جوڑ دیا۔

سلام ہے ان ہاتھوں پر جو کاٹتے ہیں تو زندگی دیتے ہیں، اور سلام ہے ان آنکھوں پر جو جاگتی ہیں تو ہماری دنیا روشن رہتی ہے۔

Address

London
E17LS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services