17/02/2026
انقلابی
بولتا ہے تو اس کو سن کر
دیواروں میں کان نہیں روزن بنتے ہیں
اور وہ روزن
سالی ، کالی ، گہری ، قاتل، خامشی کا مدفن بنتے ہیں
ماڑے ، میلے ، مشرک
ارضی بھگوانوں کے خوف کا چولا چیر کے تب مومن بنتے ہیں
تب ہی سوکھی، پیاسی اور مردہ مٹی میں جان آتی ہے
اور خوشحال وطن بنتے ہیں .
( توقیر گیلانی )
