Kashmir Solidarity Campaign.
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kashmir Solidarity Campaign., Political organisation, Wolverhampton.
The Kashmir Solidarity Campaign is a UK organisation which campaigns for a “free and impartial plebiscite to decide whether the State of Jammu & Kashmir is to accede to (India or Pakistan).
07/06/2026
برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر برطانوی وزیر خارجہ کو خط، برطانوی حکومت سے نوٹس کا مطالبہ
برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے آزاد جموں و کشمیر میں مواصلاتی بندش، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز کی معطلی، گرفتاریوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیر خارجہ کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے۔
خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لے، متعلقہ حکام سے رابطہ کرے اور انسانی حقوق، آزادی اظہارِ رائے اور پُرامن احتجاج کے حق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
خط کے مطابق برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اپنے اہل خانہ سے رابطوں میں مشکلات کے باعث شدید تشویش اور اضطراب کا شکار ہے۔ خط میں صورتحال کے پرامن اور جمہوری حل کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔
اس خط کی حمایت متعدد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بھی کی ہے، جن میں رچرڈ برگن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Wolverhampton
