28/08/2021
ٹائیگر فورس تحصیل گاگرہ کے کیپٹن کو وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان جناب عثمان ڈار صاحب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔
ہم تحصیل گاگرہ ٹائیگر فورس کی جانب سے وزیراعظم جناب عمران خان اور معاون خصوصی برائے امور نوجوانان جناب عثمان ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہے۔ جنہوں نے ہماری رضاکارانہ خدمات پر ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سند سے نوازا۔
اس قسم کے اقدامات سے نوجوانوں میں خدمت خلق کے جذبے کو مزید تقویت ملے گی اور ہم ٹائیگر فورس کے نوجوانان ہر وقت اپنے ملک کیلئے رضاکارانہ طور پر حاضر ہونگے۔
انشاءاللہ۔
10/08/2020
ٹائیگر فورس ڈے.
تحصیل گاگرہ میں ٹائیگر فورس ڈے کے مناسبت سے شجر کاری مہم کا آغاز.
ڈی سی بونیر محمد خالد صاحب اور اے سی گاگرہ ساجد نواز صاحب نے ٹائیگر فورس کیساتھ پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا اور ٹائیگر فورس کی خدمات ، جذبے کو سراہا .
07/08/2020
کل بروز ہفتہ 8 اگست تحصیل گاگرہ سورکمر میرہ کلپانی سے مون سون شجر کاری مہم کا آغاز ہوگا .
ٹائیگر فورس کیساتھ تمام محب وطن بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس مہم میں شرکت یقینی بنائے ، تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پلانٹیشن ہوسکے.
اپنے ماحول کو سرسبز اور الودگی سے صاف بنانے میں اپنے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے.
.
.
.
.
19/07/2020
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس ریگا کے نوجوان سواڑی بازار میں بس سٹیشنز ، بنکوں اور احساس ایمرجنسی کیش سنٹرز میں لوگوں کو SOP'S پر عمل کیلئے آگاہی مہم چلارہے ہیں.
13/07/2020
کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دفاتر میں کن کن احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے
28/06/2020
وفاقی وزارت صحت تمام ہیلتھ ورکرز کو کو ذاتی حفاظت کے سامان کی تربیت مفت فراہم کر رہی ہے۔
جس کے لیے ملک بھر سے ہیلتھ ورکرز اس ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں
https://wecare.nhsrc.gov.pk/
24/06/2020
محکمہ سوشل ویلفئیر، سپیشل ایجوکیشن اور وومن ایمپاورمنٹ خیبر پختونخواہ کا عزم- صنفی تشدد سے پاک خیبر پختونخواہ
کروناوائرس وباء کے دوران خواتین قانونی، سماجی و نفسیاتی مدد کے لیئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی بولو ہیلپ لائن 22227-0800 سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
20/06/2020
ٹائیگر فورس کی طرف سے عوام کے خدمت کا سلسہ جاری ...
گاگرہ ٹائیگر فورس کے نوجوان مقامی پیٹرول پمپ میں SOP'S پر عمل ، سواڑی بازار میں دکانداروں کو ماسک کا استعمال اور اہمیت کے بارے میں اگاہی مہم چلا رہیں ہیں.
14/06/2020
وزیراعظم پاکستان کا کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا فیصلہ عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا.
ٹائیگر فورس کے نوجوان بونیر کے ایک مقامی پیٹرول پمپ میں رضاکارنہ (ایس او پیز پر عمل کیلئے) ڈیوٹی میں مصروف.
08/06/2020
اہم اطلاع
بیرون ملک سے لوٹنے والے تمام پاکستانی ورکرز /پروفیشنلز سے گزارش ہے کہ اپنے آپ کو اس ویب لنک https://jobs.oec.gov.pk/returnees_overseas_registration پر رجسٹر کروائیں۔