*تراویح میں کویتی عربی حافظ نے ہندوستانی حافظ کو کیا کہا...*
اگر یہ تحریر نہیں پڑھی تو کچھ نہیں پڑھا.....
غور فرمائیے
املاء کی غلطی پر پیشگی معذرت خواہ ہوں۔
کویت میں کچھ رہائشی مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا...
ہندوستان کی ایک تعمیراتی کمپنی NC کو بھی چند سو مکانات کا ٹھیکہ دیا گیا۔
وہاں کام کرنے والے ہندوستانی ملازمین نے اپنے رہائشی کیمپ میں اپنے لیے ایک عارضی مسجد بنا لی اور باجماعت نماز کا اہتمام کیا....
چار پانچ ماہ بعد رمضان المبارک آگیا اور وہاں تراویح پڑھانے کی ضرورت محسوس ہوئی...
وہاں ان ہندوستانیوں کے ساتھ ایک ہندوستانی حافظ قرآن بھی موجود تھا مگر وہاں قانون کے مطابق تراویح پڑھانے والے حافظ صاحب حکومت سے طلب کئے جاتے ہیں...
حکومت کے بھیجے ہوئے حافظ صاحب کو کسی وجہ سے تین چار روز کی تاخیر ہو گئی تو ہندوستانی حافظ نے تراویح پڑھانا شروع کر دیں....
حکومت کی طرف سے بھیجا گیا حافظ بھی وہاں پہنچ گیا اور اتفاق سے عین اس وقت پہنچا جب ہندوستانی حافظ تراویح پڑھا رہا تھا....
تراویح ختم ہوئی تو عربی حافظ صاحب نے ہندوستانی حافظ کو قریب بلایا اور کہا.....
*’’من اعطاک صلاحیۃ تلعب مع کتابنا قران الکریم‘‘؟*
یعنی تمہیں کس نے یہ اختیار دیا کہ تم ہماری کتاب قرآن سے کھیل کھیلو؟؟؟
*"ھل ترید تخلص المصحف فی لیلۃ الواحدہ؟؟؟"*
کیا تم اسے ایک ہی رات میں ختم کرنا چاہتے تھے؟؟؟
ہندوستانی حافظ صاحب حیران و پریشان ہو کر ادھر ادھر تکنے لگا...
ایک ہندوستانی جو تھوڑی بہت عربی جانتا تھا، پاس آیا اور اس نے ترجمہ کر کے ہندوستانی حافظ کو بتایا کہ عربی حافظ کیا پوچھ رہا ہے؟
ہندوستانی حافظ نے جواب دیا میں نے کونسی غلطی کر دی....؟
عربی حافظ جواب میں بولا....
*’’ھل تقرون القران بھٰذا شکل مثل دراجہ الناریہ فت فت فت فت فت۔؟؟؟‘‘*
کیا تم لوگ قرآن کو اس طرح پڑھتے ہو جیسے موٹر سائیکل کی پھٹ پھٹ پھٹ پھٹ۔‘‘؟؟؟
اور مجھے ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم کو تو میری زبان سمجھ آ نہیں رہی اور تم نے قرآن کیسے یاد کر لیا.....؟
بولو...........؟
کیا تم نے قرآن میں قرآن پڑھنے کے اصول نہیں دیکھے کہ قرآن کیسے پڑھا جاتا ہے.......؟
کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی کہ:
*وَقُرْآناً فَرَقْنَاہُ لِتَقْرَأَہُ عَلَی النَّاسِ عَلَی مُکْثٍ وَنَزَّلْنَاہُ تَنزِیْلا* (سورہ الاسرا۔آیت106) :
اور ہم نے قرآن کو وقتاً فوقتاً اس لیے اتارا کہ تم مہلت کے ساتھ اسے لوگوں کو پڑھ کر سناؤ اور اس کا مطالب انہیں ذہن نشین کراؤ .....
اور پھر ایک اور آیت نہیں دیکھی تم نے؟
*’’ورتل القراٰن ترتیلاً‘‘* (سورہ المزمل۔آیت 4)
اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔
پھر تم کیسے اس طرح بھاگم بھاگ چلے جارہے ہو...؟
تم نے قرآن کو مقتدیوں کو ذہن نشین تو کرایا ہی نہیں۔ تم تو اسے ایک ہی رات میں ختم کرنے پر تلے ہوئے نظر آئے..
ہندوستانی حافظ صاحب نے ٹوٹی پھوٹی عربی میں کہا کہ
*’’واللہ یا شیخ انا ما عرف ایش تقول‘‘*
قسم ہے یا شیخ میں کچھ نہیں سمجھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہو۔..؟؟
عربی حافظ نے جواب دیا کہ جب تم کچھ سمجھتے ہی نہیں تو پھر لوگوں کے آگے کیوں کھڑے ہوتے ہو؟
*(لماذا واقف امام الناس؟‘‘)*
*انت تقراء بالسرعۃ۔...*
تم بہت تیزرفتاری سے قرآن پڑھتے ہو۔
*ھدو لاک مساکین لوراک یمکن یسمعون ولاکن لا یفھمون ‘‘*
یہ جو لوگ تیرے پیچھے کھڑے ہیں یہ سنتے ہونگے، مگر سمجھ کچھ نہیں رہے ہونگے...
عربی حافظ نے کہا اگر آئندہ تم نے قرآن پاک کے ساتھ یہ کھیل کھیلا تو میں تمہیں پولیس کے حوالے کر دوں گا....
ساتھیو...!!!!
یہ تو صرف ایک واقعہ ہے... مگر دیکھا جائے تو یہ ہندوستان میں گھر گھر کی کہانی ہے...
عہد رسالت میں جب قرآن پڑھا جاتا تھا تو سننے والوں کی کیا کیفیت ہوتی تھی....
اللہ فرماتا ہے : (سورہ المائدہ۔آیت 83)
اور جب یہ لوگ وہ کتاب سنتے ہیں جو ہم نے نازل کی اپنے پیغمبر پر تو ان کی آنکھوں کی طرف دیکھو کہ کیسے آنسو رواں دواں ہیں... اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی ہے....
اور یہاں ہمارے ہاں جب قرآن پڑھا جاتا ہے تو سننے والوں پر غنودگی طاری ہورہی ہوتی ہے... اور دل ہی دل میں دعا کر رہے ہوتے ہیں کہ جلدی جان چُھوٹے تو گھروں کو پہنچیں....
کیونکہ ہم سمجھتے ہی نہیں کہ کیا پڑھا جارہا ہے اور کیا کہا جارہا ہے۔
اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ :
*لَوْ أَنزَلْنَا ہَذَا الْقُرْآنَ عَلَی جَبَلٍ لَّرَأَیْْتَہُ خَاشِعاً مُّتَصَدِّعاً مِّنْ خَشْیَۃِ اللَّہِ وَتِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُونَ ہ*
(سورہ الحشر... آیت 21)
اور (اس قرآن کی اثر انگیزی کا یہ عالم ہے کہ ) اگر ہم (مثال کے طور پر) اسے کسی پہاڑ پر نازل کر دیتے تو تم دیکھتے کہ اس کی خلاف ورزی کے احساس سے اس پر لرزہ طاری ہوجاتا اور ذمہ داری کے خیال سے وہ ریزہ ریزہ ہوجاتا.....
اس قسم کی مثالیں اس لیے دی گئی ہیں کہ لوگ سمجھیں...
عقل و فکر سے کام لیں اور سوچیں کہ قرآن کن کن عظمتوں کا مالک ہے....
اس میں کونسا عظیم انسانی فلاحی نظام پیش کیا گیا ہے....
اس پر عمل کرنے میں کون کونسی کامیابیاں بیان کی گئی ہیں...
اور اس کی خلاف ورزی سے کیا نتائج برآمد ہونگے....
.
اس سبق آموز تحریر کو اساتذہ کرام ، قراء حضرات، حفاظ کرام، علماء حق و باعمل مشائخ کے علاوہ نئی نسل کے نوجوانوں، با شعور شہریوں اور مساجد کی انتظامیہ تک ضرور پہنچائیں ۔
جزاک اللہ خیرا
Aaina "The Mirror Of Democracy "
THis page is Talk about INdian and international political and none political eshu .. it's the platform for you can rice your voice without any noice..
Jai Hind..
12/03/2022
لکھنو: (ایجنسی) یوپی الیکشن میں اس بار محمد اعظم خاں، عبداللہ اعظم اور مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری سمیت 31 مسلم ممبران اسمبلی جیت حاصل کیے ہیں۔ ذیل میں ان کے نام موجود ہیں۔
(1)محمد اعظم خاں (سماج وادی)
(2)عبداللہ اعظم خاں (سماج وادی)
(3) صہیب انصاری(سماج وادی)
(4) ناہیدحسن (اقرا حسن)(سماج وادی)
(5)عمر علی خان (سماج وادی)
(6)اشرف علی خان (راشٹریہ لوک دل)
(7)تسلیم احمد (سماج وادی)
(8)نعیم الحسن (سماج وادی)
(9)کمال اختر(سماج وادی)
(10)نواب جان (سماج وادی)
(11)محمد ناصر (سماج وادی)
(12)محمد یوسف انصاری (سماج وادی)
(13)ضیاء الرحمٰن (سماج وادی)
(14)محمد فہیم عرفان (سماج وادی)
(15)اقبال محمود(سماج وادی)
(16)نصیر احمد خان (سماج وادی)
(17)محبوب علی( سماج وادی)
(18)غلام محمد(راشٹریہ لوک دل)
(19)شاہد منظور (سماج وادی)
(20) رفیق انصاری (سماج وادی)
(21) نادرہ سلطانہ (سماج وادی)
(22)شاہزیل اسلام انصاری (سماج وادی)
(23)حاجی عرفان سولنکی( سماج وادی)
(24) محمد حسن رومی(سماج وادی)
(25)فرید محفوظ قدوائی (سماج وادی)
(26)سعیدہ خاتون (سماج وادی)
(27)نفیس احمد (سماج وادی)
(28)عالم بدیع (سماج وادی)
(29)عباس انصاری ولد محتار انصاری (سبھا سپا)
(30) ضیاء الدین رضوی( سماج وادی)
(31)محمد ارشد خان (سماج وادی)
10/03/2022
Vote counting hindi live
चुनाव नतीजे और Ravish Kumar का विश्लेषण | Assembly Elections 2022 | NDTV India LIVE TV इलेक्शन न्यूज | यूपी, पंजाब, उत्तराखंड, गोवा और मणिपुर की चुनावी खबरें, देश-विदेश, स्पोर्ट्स और बॉलीवुड की लेटेस्ट अ.....
09/03/2022
سات دن کی بچی کا قتل: ’شاہ زیب بیٹی کی پیدائش سے خوش نہیں تھا‘ - BBC News اردو مقتول بچی کے رشتے داروں نے بتایا کہ بچی کے والد کو بیٹی کی پیدائش پر خوشی نہیں تھی اور وہ چند دن سے خاموش تھا۔
08/03/2022
Bushra Mateen breaks previous records of VTU, wins 16 gold medals. Bushra Mateen, a civil engineering student from SLN college of engineering in Karnataka's Raichur district has won the highest number of gold medals in the convocation ceremony.
06/03/2022
دہلی کے چار بڑے اسپتالوں میں 6 سال کے اندر 5724 بچوں کی موت، آر ٹی آئی سے انکشاف خاص خبریںنیوزہندوستان دہلی کے چار بڑے اسپتالوں میں 6 سال کے اندر 5724 بچوں کی موت، آر ٹی آئی سے انکشاف By ملت ٹائمز اسٹاف - March 6, 2022 tweet نئی دہلی: دہلی میں واقع مرکزی حکومت ک...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Bangalore
