24/04/2026
عرس تاج الشریعہ مبارک ہو
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahmad Raza Qadri Manzari, Social service, Saudagaran 84, Bareilly Kotwaali.
تعلیم ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے، اور اسلام ہی ہے کہ جس نے اس دنیا کو تعلیم کا ذہن دیا اور بتایا کہ ترقی اور کامیابی چاہیے تو تعلیم حاصل کرو، قرآن مجید کی سب سے پہلی آیت { اِقْرَاْ } "یعنی پڑھو" اس پر شاہد ہے
Education is the only way to success.
24/04/2026
عرس تاج الشریعہ مبارک ہو
*فارغین منظر اسلام ہمارے لئے واقعی باعث فخر وافتخار ہیں۔*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*از:محمد سلیم بریلوی۔خادم یادگار اعلیحضرت جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف*
ایک باپ جس طرح اہنے ہونہار اور مطیع و فرماں بردار فرزندوں کے اوپر فخر کرتا ہے اور ان کے لائق تحسین کارناموں پر اس کا سینہ پھول جاتا ہے،اسی طرح ہم اپنے ارشد تلامذہ اور منظر اسلام کے وفاشعار و ہونہار فرزندوں پر فخر بھی کرتے ہیں اور ان کی دینی و مسلکی خدمات کو اپنے لئے ذریعہ نجات بھی سمجھتے ہیں۔
ہمارے پاس یوں تو ہمارا کوئی ایسا ذاتی عمل نہیں کہ جس کو ہم اپنے لئے توشہ آخرت کہہ سکیں، البتہ اللہ رب العزت کی شان غفاری،آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت ، بزرگوں کے دامن کرم سے وابستگی اور اپنے ہونہار و مخلص تلامذہ کی دینی خدمات سے یہ امید ضرور رکھتے ہیں کہ ہمیں بھی ان شآء اللہ یوم آخرت میں سرخروئی حاصل ہوجائے گی۔
ہم نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل عزیزم مفتی محمد ذیشان رضا منظری سلمہ ،مفتی محمد طارق رضا منظری سلمہ،مفتی محمد ریاض الحسن منظری سلمہ،مفتی گل محمد منظری سلمہ اور مفتی محمد رفیع منظری سلمہ کو یہ ذمہ داری سونپی کہ آپ حضرات اپنے فارغین ساتھیوں کو منظر اسلام کی تعمیر جدید میں تعاون کے لئے آواز دیں۔مذکورہ حضرات نے آپ سبھی فارغین منظر اسلام کو آواز دی اور آپ حضرات نے اپنے اپنے اداروں اور مساجد و مکاتب کی کٹھن ذمہ داریوں کے باوجود انتہائی جوش و خروش کے ساتھ اس آواز پر لبیک کہا،بڑھ چڑھ کر اپنی مادر علمی کے تعاون میں حصہ لیا اور اس سلسلے میں اپنے جذبہ وفاداری کا پرخلوص انداز میں ثبوت پیش کیا۔
اپنی مادر علمی کے تئیں آپ کے اس پرخلوص جذبے کو دیکھ کر ہماری آنکھوں سے تشکر و امتنان کے اشک رواں ہوگئے۔ہمیں یقین ہوگیا کہ ہم اولاد نرینہ سے محروم نہیں ہیں بلکہ ہمارے سینکڑوں باوفا روحانی فرزند موجود ہیں جو ہمارے کمزور و ناتواں اور نحیف وجود کے لئے ایک مضبوط لاٹھی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
*اے فرزندان منظر اسلام!آپ ہمارے روحانی فرزند ہونے کے ساتھ،ہمارے سچے وارث و جانشین بھی ہو،ہمیں آخرت کی ہمہ وقت فکر دامن گیر رہتی تھی،مگر رفیق مکرم حضرت علامہ مفتی محمد افروز عالم نوری نوراللہ مرقدہ کے ناقابل فراموش ناگہانی وصال پر ملال پر آپ کا جذبہ وفاداری دیکھ کر دل کو سکون حاصل ہوا کہ ہمارے لئے دعائے خیر کرنے اور آخرت کی مشکلات سے بچانے کے لئے آپ کی دینی خدمات اہم کردار ادا کریں گی ۔ان شآء اللہ تعالی*
۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*اے ہمارے وفادار و فرماں بردار فرزندوں!!!اس وقت آپ کا یہ سیاہ کار و لئیم اور گناہ گار خادم زیارت حرمین طیبین کے لئے حجاز مقدس آیا ہوا ہے،جب بھی وقت ملتا ہے،فارغین منظر اسلام گروپ پر آپ کے قیمتی تعاون کی فہرست پر نظر ڈال کر مسرت و شادمانی میں جھومتا رہتا ہے۔جب بھی آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس مواجہہ شریف میں سلام پیش کرنے کو حاضر ہوتا ہے تو (حالانکہ اس خبیر کو خبر دینے کی حاجت کہاں)آقا سے یہ ضرور عرض کرتا ہے کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ کے عاشق صادق احمد رضا کے علمی چمنستان کی آراستگی کے لئے ہمارے فرزندوں نے جو جذبہ وفا دکھایا ہے،اس کی آپ کو اللہ کی عطا سے بلا شبہ خبر ہے،آپ خدا کے واسطے ان فرزندان منظر اسلام پر کرم کیجئے۔انہیں اپنے عاشق صادق کے ساتھ میدان محشر میں اپنے دامن کرم کی ٹھنڈی ہواؤں کا ساتھ عنایت فرمائیں۔*
___________________________
اے فرزندان منظر اسلام!!!آپ نے اعلیحضرت کے اس ادارے کا جو تعاون کیا یا دوسروں سے کرایا یا اس کے لئے تحریک چلائی اس کے لئے آپ سب کا شکریہ۔اللہ رب العزت آپ سب کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ اجمعین۔
*محمد سلیم بریلوی۔*
*نزیل حال مدینہ منورہ*
(یہاں کی تاریخ کے مطابق)
*۲۸ رمضان المبارک ۲۹ ویں شب یعنی شب قدربمقام روبروئے گنبد خضری*
جملہ مسلمانان اہل سنت والجماعت کو ماہ رمضان مبارک ہو
شبِ برأت
رب کریم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر گناہوں سے استغفار
اور گریہ و زاری کی شب ہے
01/02/2026
آج رات ان شاءاللہ تعالیٰ
الجامعۃ القادریہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی کے موقع پر شارح بُخاری حُضُور علامہ عاقل رضوی صاحب قبلہ کو
شارح بُخاری ایوارڈ سے نوازا گیا
ربِ کائنات حضرت کی عُمر میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے
🤲🤲🤲🤲
ماہ شعبان المعظم
مبارک ہو
کمانِ امکاں کے جھوٹے نقطو تم اوّل آخر کے پھیرمیں ہو
محیط کی چال سے تو پوچھو کدھر سے آئے کدھر گئے تھے