05/03/2024
Janab Taher Bin Hamdan has taken Charge as President of Telangana State Urdu Academy. Wakf Board Chairman Azmatullah Hussaini, Minorities Finance Corporation Chairman Obaidullah Kotwal and Director / Secretary Telangana State Urdu Academy Shaik Liyakat Hussain also seen in pic
10/06/2023
TELANGANA STATE URDU ACADEMY cordially invites you to attend the presentation ceremony of MAQDOOM AWARD, LIFE TIME ACHIEVEMENT AWARD & MUSHAIRA IN RESPECT OF 10th FORMATION DAY CELEBRATIONS OF TELANGANA
On Sunday 11th June 2023 At 10:00 a.m. At Ravindra Bharathi Auditorium, Saifabad, Hyderabad.
26/01/2023
یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر حج ہاؤز میں واقع صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی پر جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پر لی گئی تصویر میں جناب امتیاز اسحاق چیرمین تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن' مسڑ وی کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی ' دیگر عہدیدار ان و اراکین عملہ دیکھے جاسکتے ہیں
20/01/2023
عثمانیہ یونیورسٹی کے دارالترجمہ کو بحال کرنے کے لیے کیے جائیں گے اقدامات
جلد ہی دائرة المعارف کا دورہ کریں گے جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور جناب شفیع اللہ
صدر نشین تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین کی صدارت میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد۔اُردواکیڈیمی کے کیلنڈر کی بھی رسم اجرائی
حیدرآباد ۔18/جنوری ( پریس ریلیز)
تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری آئی ایف ایس بی شفیع اللہ، جلدہی عثمانیہ یونیورسٹی کے واقع دائرة المعارف کا دورہ کرتے ہوئے دارالترجمہ کو بحال کرنے پر غور کریں گے۔ دفتر اقلیتی اقامتی اسکولس میں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری آئی ایف ایس بی شفیع اللہ یہ بات کہی ہے۔ اس مشاروتی اجلاس میں شفیع اللہ آئی ایف اےایس ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی ‘پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی، مولانا آزاد نےنیشنل اردو یونیورسٹی‘ جناب فاضل حسین پرویز ز ایڈیٹر ہفتہ وار گواہ‘ جناب مرزا غنی بیگ،ڈپٹی نیوز ایڈیٹر ، نیو ز18 اُردو‘ جناب خالد شہباز میڈیاپلس ‘ٹمریز سے جناب ایم۔اے۔لطیف اکیڈیمک ہیڈ‘ خواجہ فرید الدین اسسٹنٹ سکریٹری نے شرکت کی۔صدر نشین تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہردلعزوزیراعلیٰ جناب کے۔چندراشیکھر راؤ صاحب نےریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیاہے اور اس کی تعمیل کے لئے سرکاری دفاتر میں اردو آفیسرس کا تقرر کیاگیاہے‘ اسی طرح اردواکیڈیمی کے ذریعہ فروغ اردو کی اسکیممات کو روبہ عمل لایا اورحکومت آگے بھی اردو زبان و ادب کی ترقی کے لئے مزید کام کرنا چاہتی ہے ۔اس سلسلہ میں آج کے مشاورتی اجلاس میں جن امور پر غورو خوص کیاگیا ۔ سینئر صحافی و ایڈیٹر گواہ اردو ویکلی، جناب سید فاضل حسین پرویز نے دینی مدراس کے طلبا کو اردو کے ساتھ دیگر زبانوں کی تربیت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ فاضل حسین پرویز نے اردو اساتذہ اور اردو صحافیوں کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنےکا مشورہ دیاہے۔ اس موقع پر نیوز18 اردو کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر ، جناب مرزاغنی بیگ نے مسابقتی امتحانات کے اردو میں کتابیں شائع کرنے اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے تحت ٹی سیاٹ(T-SAT) کی طر ز پر ایک تعلیمی یوٹیوب چیانل شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ اس مشاروتی اجلاس میں اردو زبان و ادب کی ترقی کے ضمن میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور اسکیمات کی عمل آوری پر غور کیاگیاہے۔ اس اجلاس سے خطاب کے دوران تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری آئی ایف ایس بی شفیع اللہ نے یقین دلایا کہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے اردو میں مواد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اردو کلاسس کا اہتمام ‘ اردو کتب اور لائبریزی کا ڈیجٹیلائزیشن‘ اردو صحافیوں کے لئےایک ہفتہ کی تربیتی ور کشاپ کیاجائیگا۔ اس ورکشاپ میں اردو صحافیوں کو خبروں او رواقعات کے حقائق کی جانچ پڑتال کے بارےمیں تربیت دی جائیگی‘اردو طلباءاور اسکالرس کی سہولت کے لئے ٹی سیاٹ(T-SAT) کی طر ز پر اردو اکیڈیمی کے جانب سے یوٹیوپ پر ایک تعلیمی چیانل شروع کرنے پر غور کیاجائیگا ‘ اس کے علاوہ DTP کے لئے اردو سافٹ سمیت دیگر سافٹ و یئر ز کےلئے ٹریننگ پروگرام اور اسی طرح مولانا آزاد نےشنل اردویونیورسٹی ‘دائرة المعارف اور اردو اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے اردوکی ترقی کے سلسلہ میں پروگرامس شروع کیے جائیں گے۔جناب بی۔شفیع اللہ ڈائریکٹر /سکریٹری تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی جو اقلیتی اقامتی اسکولس کے CEO بھی ہیں ‘ نے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں ماہرین، اردو زبان و ادب نے جو تجاوےپیش کی ہیں ان پرعمل آوری کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اردو ہماری ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور اس کی بقا کے سلسلہ میں ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرنا چا ہیے۔ اس اجلاس کے بعد تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی کے کیلنڈر برائے سال 2023ءکی جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر نشین تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی کے ہاتھوں رسم اجراءعمل میں آئی۔اس موقع پر جناب بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس ڈائریکٹر /سکریٹری تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی ‘پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی ‘ جناب فاضل حسین پرویز ‘ جناب مرزا غنی بیگ ‘ جناب خالد شہباز‘ جناب ایم ۔اے۔لطیف اکیڈیمک ہیڈ‘ خواجہ فرید الدین اسسٹنٹ سکریٹری ‘اردواکیڈیمی کےعہدےداران‘مسٹر وی ۔کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردوا کیڈیمی‘جناب شیخ اسعمیل سینئر اسٹینو‘ جناب عطااللہ خان اکاؤنٹنٹ‘جونئیر اسسٹنٹس محمد جنیداللہ بیگ اورمحمد رجب علی و یگر اصحاب موجود تھے۔