Madarsa islamiya Darul Uloom Khammam

Directions

Madarsa islamiya Darul Uloom Khammam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madarsa islamiya Darul Uloom Khammam, Khammam.

Alhamdulillah We are Providing Islamic services from Last 34 year's alhumdulilah 160 Students are Memorised Holy Quran from Madarsa Darul Uloom Khammam, and No of islamic Scholars are Working in Khammam Masjid's & Different Madarsas ,

تعزیتی پیغامإِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَحضرت مولانا مفتی سعید الرحمٰن اعظمی ندویؒ، مہتمم دارالعلوم ندوۃ ا...
09/10/2026

تعزیتی پیغام

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

حضرت مولانا مفتی سعید الرحمٰن اعظمی ندویؒ، مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کے انتقالِ پُرملال کی خبر سن کر مدرسہ دارالعلوم کھمم کے ناظم مولانا محمد سعید احمد صاحب قاسمی و اساتذہ، منتظمین، طلبہ اور متعلقین کو گہرا رنج و صدمہ پہنچا ہے۔

حضرت مولانا مفتی سعید الرحمٰن اعظمی ندویؒ ایک جلیل القدر عالمِ دین، صاحبِ علم و فضل، مربی، مخلص داعی اور دینی و علمی خدمات سے وابستہ ممتاز شخصیت تھے۔ آپؒ نے اپنی زندگی علومِ دین کی خدمت، اشاعتِ علم، تربیتِ نسلِ نو اور دینی اداروں کی ترقی و استحکام کے لیے وقف فرمائی۔ آپؒ کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، جس کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔

دارالعلوم ندوۃ العلماء جیسے عظیم علمی مرکز کی ذمہ داری سنبھالنا اور اس کے علمی و تعلیمی نظام کی خدمت کرنا آپؒ کی زندگی کا ایک اہم باب تھا۔ آپؒ نے اپنے اخلاص، علمی بصیرت، حسنِ انتظام اور دینی فکر کے ذریعے ادارے کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائے رکھا۔ آپؒ کی شخصیت میں علم، عمل، تقویٰ، اخلاص اور تواضع کا حسین امتزاج نمایاں تھا۔

حضرت مولانا کی رحلت صرف ان کے اہلِ خانہ اور متعلقین کا ذاتی غم نہیں بلکہ پورے علمی و دینی حلقے کا مشترکہ صدمہ ہے۔ ایسے اہلِ علم کا دنیا سے رخصت ہونا امت کے لیے ایک بڑا نقصان ہوتا ہے، کیونکہ ان کی موجودگی علم و رہنمائی کا ذریعہ اور ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے سرمایہ ہوتی ہے۔

مدرسہ دارالعلوم کھمم کے ذمہ داران، اساتذہ و طلبہ اس غم کی گھڑی میں حضرت مولانا مرحوم کے اہلِ خانہ، متعلقین، تلامذہ، دارالعلوم ندوۃ العلماء کے اساتذہ و طلبہ اور تمام محبین و عقیدت مندوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ہم بارگاہِ الٰہی میں عاجزانہ دعا کرتے ہیں:

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ، وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ۔

اللہ رب العزت حضرت مولانا مفتی سعید الرحمٰن اعظمی ندویؒ کی کامل مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما، ان کی دینی و علمی خدمات کو شرفِ قبول عطا فرما، ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنادے، قبر کو نور سے منور فرما، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما اور انہیں اپنے مقبول و صالح بندوں میں شامل فرما۔

اے اللہ ان کے اہلِ خانہ، متعلقین، شاگردوں اور تمام سوگواروں کو صبرِ جمیل عطا فرما، اور امتِ مسلمہ کو ان کا نعم البدل عطا فرما۔ ان کے علمی و دینی مشن کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین۔

از جانب:
اساتذہ و منتظمین
مدرسہ دارالعلوم کھمم
ضلع کھمم، تلنگانہ

❤️ جمعہ کے مبارک دن، جب مدارس میں عام طور پر تعطیل (چھٹی) ہوتی ہے، طلباء کے لیے یہ وقت صرف آرام کا نہیں بلکہ اپنی جسمانی...
17/04/2026

❤️
جمعہ کے مبارک دن، جب مدارس میں عام طور پر تعطیل (چھٹی) ہوتی ہے، طلباء کے لیے یہ وقت صرف آرام کا نہیں بلکہ اپنی جسمانی اور ذہنی توانائی کو تازہ کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔
تعلیمی دباؤ سے دور، مدرسے کے در و دیوار ان طلباء کی قہقہوں اور جوش و خروش سے گونج اٹھتے ہیں اسلام میں جسمانی صحت اور قوت کو اہمیت دی گئی ہے۔ جمعہ کے دن کی یہ سرگرمیاں طلباء کو:
دوبارہ تعلیمی مشغولیات کے لیے تیار کرتی ہیں ذہنی تھکن دور کرتی ہیں۔ قوتِ مدافعت اور جسمانی طاقت میں اضافہ کرتی ہیں۔ کھیل کے اخلاقی آداب مدرسہ کے طلباء کھیل کے دوران بھی اپنے خاص اخلاقی معیار برقرار رکھتے ہیں کھیل کے دوران بھی ستر (پردے) کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، نظم و ضبط ہار جیت کو خوش دلی سے تسلیم کرنا اور لڑائی جھگڑے سے بچنا ان کی تربیت کا حصہ ہے ، وقت کی پابندی: عصر کے بعد کھیل شروع کرنا اور مغرب کی اذان سے قبل کھیل ختم کر کے نماز کی تیاری کرنا ان کا معمول ہوتا ہے۔ بھائی چارہ: سینئر اور جونیئر طلباء مل کر کھیلتے ہیں، جس سے آپسی محبت بڑھتی ہے۔

تعزیتی اجلاس : زیر اہتمام  مجلس تحفظ ختم نبوت ،  جمعيت العلماء ، مجلس علمیہ  ، ابنائے قدیم دارالعلوم کھمم اہلیان محلہ مص...
02/04/2026

تعزیتی اجلاس : زیر اہتمام مجلس تحفظ ختم نبوت ، جمعيت العلماء ، مجلس علمیہ ، ابنائے قدیم دارالعلوم کھمم اہلیان محلہ مصطفٰی نگر کھمم
بر وفات حضرت مولانا عبد الستار صاحب قاسمی رحمہ اللہ
بتاریخ: ۲ اپریل ؂۲۰۲۶ م ۱۳ شوال المكرم ؁۱۴۴۶ بروز : جمعرات
بمقام: مسجد مصطفٰی نگر کھمم ، بوقت بعد نماز مغرب
مہمان خصوصی: حضرت مولانا عبد القادر صاحب رشادی

تعزیتی اجلاس  بروز جمعرات  بتاریخ ۲ اپریل ۲۰۲۶ بمقام مسجد مصطفٰی نگر کھمم
01/04/2026

تعزیتی اجلاس بروز جمعرات بتاریخ ۲ اپریل ۲۰۲۶
بمقام مسجد مصطفٰی نگر کھمم

انا للہ وانا الیہ راجعون صدر مدرس مدرسہ دارالعلوم کھمم و ناظم مدرسہ ہدی للبنات کھمم علالت کے بعد مالک حقیقی سے جا ملے ال...
31/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
صدر مدرس مدرسہ دارالعلوم کھمم و ناظم مدرسہ ہدی للبنات کھمم
علالت کے بعد مالک حقیقی سے جا ملے
اللہ آپ کے درجات کو بلند فرمائے آمین

"Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un" (Surely we belong to Allah and to Him we shall return). We deeply mourn the passin...
22/03/2026

"Inna lillahi wa inna ilayhi raji'un" (Surely we belong to Allah and to Him we shall return). We deeply mourn the passing of a luminous scholar Moulana Najmuddin sb Teacher of Darul Uloom Nalgonda , whose wisdom served the Ummah and whose legacy of knowledge will live on. May Allah grant him the highest rank in Jannatul Firdous and grant patience to his loved ones Aameen

28/02/2026
السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ مدارسِ اسلامیہ کا تعاون ہمارا دینی و اخلاقی فریضہمدارس اسلامیہ دین کے حفاظتی قلعےمدارسِ ...
23/02/2026

السلام عليكم ورحمت اللہ وبرکاتہ
مدارسِ اسلامیہ کا تعاون ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ

مدارس اسلامیہ دین کے حفاظتی قلعے
مدارسِ اسلامیہ اور دینی تعلیم گاہیں در اصل اس صفہ چبوترے کی شاخیں ہیں جس کے بانی معلم کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی ذات بابرکت تھی، جہاں کھجور کے چھپر تلے ٹاٹ اور چٹائی پر بیٹھے ابوزر و ابو ہریرہ تیار ہوئے ہیں

نتائج سالانہ امتحانات  دارالعلوم کھمم
17/02/2026

نتائج سالانہ امتحانات دارالعلوم کھمم

دعائیہ نشست بموقع   تکمیل حفظ قرآن کریم مدرسہ دارالعلوم کھمم 08/02/2026
08/02/2026

دعائیہ نشست بموقع تکمیل حفظ قرآن کریم
مدرسہ دارالعلوم کھمم
08/02/2026

Address

Khammam
507002

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madarsa islamiya Darul Uloom Khammam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby government services